geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بائیڈن: ٹرانسجینڈرز کو بھی فوج میں بھرتی کا حق ہو گا

January 26, 2021 2 1 min read
USA Transgender beim Militär
Share this:

USA Transgender beim Militär

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن ایک ایسا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرنے کے لیے تیار ہیں جو ٹرانسجنڈرز کی فوج میں شمولیت کے لیے رکاوٹ بنی ہوئی پالیسی کو بدل کر رکھ دے گا۔

پینٹاگون کی وہ پالیسی جو بڑی حد تک ٹرانسجینڈرز کو فوج میں شامل ہونے سے روکتی ہے، دراصل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور کے پہلے سال کے دوران ہی ان کی ایک ٹوئیٹ سے منکشف ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نے اس پابندی کا عندیہ دیا تھا۔

جو بائیڈن سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ ٹرمپ کی زیادہ تر متنازعہ پالیسوں کو اپنے صدارتی دور کے ابتدائی دنوں میں ہی ختم کردیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے ان اقدام کا اعلان پیر کے روز ہوا۔ ٹرمپ کے مذکورہ آرڈرز میں تبدیلی کے جو بائیڈن کے فیصلے کے بارے میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا۔

امریکی سپریم کورٹ میں 2018 ء میں ٹرانسجنڈر پر فوج میں شمولیت کی پابندی سے متعلق قانون پیش کیا گیا تھا۔

ٹرمپ پالیسی کو مسترد کرنے کے اس اقدام کو بائیڈن کے سیکرٹری دفاع، ریٹائرڈ آرمی جنرل، لوئڈ آسٹن، کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پالیسی میں تبدیلی کی تصدیق لوئڈ آسٹن نے اپنی سینیٹ کی توثیق کے دوران پچھلے ہفتے کر دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، ”میں صدر کے اس منصوبے یا اس پابندی کو ختم کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتا ہوں۔‘‘ آسٹن نے فوج میں ٹرانسجینڈرز کی خدمات کے حوالے سے مزید کہا، ”اگر آپ فٹ ہیں اور آپ خدمت کرنے کے اہل ہیں اور آپ معیارات کو برقرار رکھ سکتے ہیں تو آپ کو خدمت انجام دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔‘‘

فوج میں ٹرانسجینڈرز کی شمولیت پر لگی پابندی ہٹانے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نئے امریکی صدر جو بائیڈن اپنی تمام تر توجہ ‘اکویٹی‘ پر مبذول کیے ہوئے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ تقریباً زندگی کے تمام پہلوؤں میں جانبداری کا عنصر ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کا محور رہا ہے اور اس کے سائے ہنوز چھائے ہوئے ہیں۔

بائیڈن کی وائٹ ہاؤس کی ٹیم کے چیف، ایک عرصے سے بائیڈن کے سیاسی مشیر اور قانون دان ‘رون کلین‘ نے بائیڈن کی صدارتی عہدے کی حلف برداری کی تقریب سے قبل، وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے ایک میمو تقسیم کیا تھا۔ جس کے تحت بائیڈن اپنے صدارتی آفس کاپہلا ہفتہ مکمل طورپر ‘اکویٹی ‘ یا ‘غیر جانبداریت‘ کے منصوبے کا خاکہ تیار کرنے میں استعمال کریں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن ایکویٹی کو آگے بڑھانے اور غیر سفید فام باشندوں یا ‘مختلف رنگوں اور نسلوں سے تعلق رکھنے والی برادریوں‘ اور نظر انداز کیے جانے والے طبقوں کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرانسجینڈرز پر پابندی کو ختم کرنے کا اقدام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ بائیڈن نے اپنے ابتدائی دنوں میں بطور ایگزیکیٹو اپنی اتھارٹی استعمال کرنے کی مثال سابق صدر ٹرمپ کی ‘میراث‘ کی حییت رکھنے والی تمام پالیسیوں کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔ ابتدائی اقدامات میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے احکامات، جن میں بہت سے مسلم ممالک بھی شامل ہیں، کے علاوہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پردیوار کی تعمیر کے کام کو بند کروانے اور نسل پرستی کے خاتمے کو آگے بڑھانے جیسے فیصلے ان کی ‘اکویٹی پالیسی‘ کے اہم ترین نکات ہیں۔ پیر 25 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے معتمد اور پالیسی مشیر رون کلین کی بطور ‘ڈیفنس سیکرٹری‘ تقریب حلف برداری بھی منعقد ہوگی اور نئے صدر جو بائیڈن ان سے حلف لیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں پہلی بار ایک سیاہ فام ‘سیکرٹری دفاع‘ اس عہدے پر فائذ ہونے جا رہے ہیں۔

Share this:
Mahmoud Abu Zeid
Previous Post مصری انقلاب کے دس سال، ہزاروں قیدیوں کی ناگفتہ بہ صورتحال
Next Post بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین تازہ جھڑپیں
Indian and Chinese Troops Clashes

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.