geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو باآسانی شکست دیدی

January 30, 2021 1 1 min read
Karachi Test
Share this:

Karachi Test

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 88 رنز کا ہدف پاکستان نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا لیکن 22 کے مجموعے پر پہلے عابد علی اور پھر 23 رنز پر عمران بٹ آؤٹ ہو گئے۔

دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا تاہم فتح سے دو رنز کی دوری پر کپتان بابر اعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فواد عالم نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

بہترین بیٹنگ پر بائیں ہاتھ کے بلے باز فواد عالم کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

قبل ازیں کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 187 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا تو مہاراج دو اور کوئنٹن ڈی کوک صفر رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

چوتھے روز کھیل کے آغاز سے ہی پاکستانی اسپنرز چھائے رہے اور جنوبی افریقی بلے بازوں کو جم کر بیٹنگ کا موقع ہی فراہم نہ کیا اور مہمان ٹیم کی باقی چھ وکٹیں صرف 58 رنز پر گر گئیں۔

پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کے باعث جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 245 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاشر شاہ نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز میں ایڈن مارکرم 74 اور رسی وین ڈر سن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے 378 رنز بنا کر 158 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

Share this:
Mahira Khan
Previous Post ماہرہ خان کے مداح ناراض، اداکارہ کو بھارت جانے کا مشورہ دیدیا
Next Post روبرٹ میلے ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے ہوں گے
Robert

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.