geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی کسانوں کا احتجاج اور مودی

January 30, 2021 0 1 min read
Indian Farmers Protest
Share this:

Indian Farmers Protest

تحریر : میر افسر امان

بات یہ ہے کہ بھارت کا معاشرہ سو ددر سود کی لعنت کی وجہ سے پس رہا ہے۔ جس میں کسان سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ مودی حکومت نے کسانوں سے مشورے کے بغیر کوآپریٹو فارمنگ کے لیے تین زرعی بل پاس کر لیے ہیں۔ اس قانون کے خلاف بھارتی عوام کے لیے غلہ پیدا کرنے والے٦٢ کروڑ کسان اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔بھارت اپوزیشن بھی کسانوں کے ساتھ ہے۔ راہول نے کہا کہ کسان ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹیں۔ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ کسان کہتے کہ موجود قانون میں اگر یہ شق ڈال دی جائے کہ ایمنسٹی کی قیمت سے کم کوئی بھی کسان سے زرعی اجناس نہیںخریدے گا۔ جو خریدے تو اسے قانون کے مطابق سزا ملی گی۔ مگر مودی حکومت ضد پر اڑ گئی۔کسانوں نے ملک گیر احتجاج شروع کیاہوا ہے۔ دو ماہ چار دن سے اپنے گھروں سے باہر مرد و خواتین شدید سردی میں کھلے میدانوںمیں پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران ڈیڑھ سو کے قریب کسان مر چکے ہیں۔

مذاکرات کے بھی کئی دور ہوئے مگر مسئلہ حل نہ ہو سکا۔مودی حکومت نے کہا کہ کچھ سالوں کے لیے اس قانون کو بلاک کر دیتے ہیں۔مگر کسانوں نے کہا کہ یہ ہمارے خلاف چال ہو سکتی ہے۔مودی حکومت پو رے قانون کو واپس لے۔ کسانوں نے دہلی پردبائر بڑھانے کے لیے لاکھوں کسانوں کو جمع کیا ہوا ہے۔ دہلی غازی آباد کے باڈر پر،دہلی ٹیکری باڈر پر اوردہلی سنگھو باڈر پر ارد گرد کسان لاکھوں کے تعداد میں جمع ہیں۔ کسانوںنے حکومت پر دبائو بڑھانے کے لیے ٢٦جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن دہلی کے سرکولر روڈ پر ٹریکٹروں کی ریلی نکالی۔حکومت اورکسان لیڈروں میں طے ہوا تھا تھا کہ، گیارہ بجے بھارتی یوم جمہوریہ کی پریڈ ختم ہو گی ۔ اس کے بعد کسان اپنے ریلی نکال لیں اور پانچ بجے تک ختم کر دیں۔اس دوران کچھ ٹریکٹروں کو ایک مشہور گانے والے ، جس کی فوٹو، مودی اور امیت شاہ کے ساتھ دکھائی گئی ،اس نے دھوکے سے کسانوں کو لال قلعے میں داخل کیا۔

لال قلعے میں خالصتان کاجھنڈا لہرا دیا۔پھر پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران ایک ٹریکٹر چلانے والا جوان ٹریکٹر الٹنے سے مر گیا۔ کسانوں نے اس کی موت کا ذمہ وادر حکومت کو ٹھیرایا۔ درجنوں پولیس والے بھی زخمی ہوئے۔ اسی ہنگامے کوبہانہ بنا کر حکومت نے کسان لیڈروں، خصوصی طور پر راکیش ٹیکیت پرپولیس نے مقدمہ قائم کر دیا گیا اور کہا کہ اس غیر قانونی کام کا جواب دو۔اسی دوران بی جے پی کے لگ بھگ ٤٠٠ کارکن جو ڈھنڈوں سے لیس تھے، کسانوں پر ہلہ بول دیا۔ کہنے شروع کر دیا کہ دو ماہ سے ہمیں گھروں میں تم لوگوں نے بند کر دیاہے ۔ یہ احتجاج ختم کر کے یہاں سے اپنے اپنے گھروں کوجائو۔ تم آتنگ وادی ہو۔ گودی میڈیا نے اسے خوب اُچھالا۔ حکومت نے کسانوں کے جائز مطالبات ماننے کے بجائے ان کو آتنک وادی قرار دیا ہوا ہے۔جبکہ بی جے پی کے کارکنوں اور پولیس ولوں نے کسانوں کے ٹریکٹروں اور گھاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا بھی نکال دی۔کسانوں کے خمیے اُکھاڑ دیے ۔کسان خوف کی وجہ سے واپس گھروں کو چل دیے۔ راکیش ٹیکیت کا میڈیا میں یہ کہنا تھا۔

حکومت کوپولیس استعمال کرنے چاہیے۔ اس میں ایک سیاسی پارٹی کے کارکنوں کو مداخلت کا حق نہیں پہنچتا۔ذرائع کہتے ہیں یہ حکومت کا پرانا طریقہ ہے ۔ اپنے غنڈوں سے حقوق مانگنے والوں کوپٹواتے ہیں۔جیسے کہ کچھ عرصہ پہلے شہریت کے کالے قانون کے خلاف مسلمانوں نے دہلی میں احتجاج کیا۔ مسلمان خواتین پر آر ایس ایس کے غنڈوں نے حملے کیے۔ساٹھ (٦٠)سے زاہد کے قریب مسلمان شہید ہوئے۔ لاکھوں کی پراپرٹیاں لوٹ لی گئیں۔پھر برائے نام تحقیق ہوئی اور مودی نے معاملہ دبا دیا۔ ایساہی کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ بھی کیا گیا۔بھارت کے آئین سے دفعہ ٣٧٠ اور ٣٥ اے غیر قانون ختم کیا گیا۔کشمیری آج تک احتجاج کر رہے ہیں اوربھارتی فوج ان کی نسل کشی کر رہی ہے۔اس سے بھی قبل اندرا کے قتل کے وقت بھارت میں بے گناہ سکھوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔گجرات میں مودی نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کر چکا ہے۔بھارت سے علیحدہ ہونے کے لیے درجنوں مسلح تحریکیں بھارت میںچل رہی ہیں۔

کسانوں کے ساتھ بھی مودی حکومت پہلے جیسا سلوک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کسانوں پر دبائو بڑھانے کے لیے پولیس نے فلیگ مارچ بھی کیا۔سڑک کی ایک طرف کسان اور دوسری طرف پولیس تیار کھڑی رہی۔ پولیس نے بھی کسانوں کے خیمے اُکھڑ دیے گئے۔ بجلی اور پانی بند کر دیا گیا۔راکیش ٹیکیت پر مقدمہ قائم ہوا۔ کہا گیا کہ احتجاج ختم کرو ورنہ گرفتار کر لیے جائو گے۔ راکیش ٹیکیت پریس کے سامنے روتے رہے۔ کہا کہ جب تک میری گائوں سے پانی نہیں آئے گا ۔ میں پانی نہیں پیوں گا۔ پھر اس کے گائوں سے ٹریکٹروں پر لوگ آئے ۔ ساتھ پانی لائے اور راکیش ٹیکیت نے میڈیا کے سامنے اپنے گائوں کا پانی پیا۔ دہلی کے وزیر اعلی کھنجر وال نے اپنا ایک نمائندہ راکیش ٹیکیت کے پاس بھیجا ۔اس نے پریس کے سامنے کسانوں کے حق میں آواز اُٹھائی۔ بجلی بحال کر دی گئی۔پانی کی کئی ٹینکر بھی مہیا کر دیے گئے۔راکیش ٹیکیت نے کہا کہ میں گرفتاری نہیں دوں گے۔میں نے بی جے پی کے کارکنوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ سکھ کسان ملک دشمن ہیں۔ آتنک وادی ہیں۔ہم ان کی پگھڑیاں اُتاریں گے۔

راکیش ٹیکیت نے کہا کہ میں سکھوں کو اکیلا چھوڑ کر گرفتاری نہیں دوں خود کشی کر لوں گا۔ اس نے کہا کہ ہم پر امن ہیں اور یہاں ہی رہیں گے۔ جب تک کالے قانون واپس نہیں لیے جاتے۔ واپس نہیں جائیں گے۔ بی جے پی والوں ے ہمارے کسانوں پر ڈنڈے کیوں برسائے ۔ قانون کے مطابق پولیس موجود ہے۔ اگر ہمارے اور حکومت کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تو حکومت کو پولیس استعمال کرنے چاہیے نہ کہ سیاسی کارکنوں کو۔اگر کسی نے قانون توڑا ہے تو اس پر مقدمہ قائم کیا جائے ۔ جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ہم غیر قانونی کام کرنے والے کے ساتھ نہیں ہیں۔غازی آباد باڈر پر ارد گرد سے سے لوگ واپس آگئے ہیں۔ عورتوں نے مردوں سے کہنا شروع کر دیا کہ تمھارا لیڈر تو میدان میں ڈٹ کر بیٹھا ہوا ہے اور تم گھروں میں ہو۔جائو اس کا ساتھ دو۔ کسان پھر سے منظم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔معاملہ سنگین سے سنگین ترین ہوتا جا رہا ہے۔مودی حکومت ضد پر اڑی ہوئی ہے۔ بھارت کے کچھ غیر جانب دار ٹی وی چینل کسانوں کے حق میں بول رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کسان محبت وطن ہیں۔ ان کو آتنک وادی کہنابند کرو۔ ان کے جائز مطالبات منظور کرو۔دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے؟
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
PDM
Previous Post اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
Next Post معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلو انتقال کر گئیں
Shaan Shahid Mother

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.