geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران نے طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کر دی

February 1, 2021 0 1 min read
Jawad Zarif
Share this:

Jawad Zarif

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں ثالثی اور تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جواد ظریف نے تہران میں طالبان کے سیاسی امور کے سربراہ ملّا غنی برادر کی قیادت میں آنے والے وفد کا خیر مقدم کیا۔اس موقعے پر ایران کی جانب سے قطر میں امریکا کے ساتھ شروع ہونے والے امن مذاکرات میں تعطل آنے کے بعد افغانستان میں قیام امن کے لیے ثالثی کی پیش کش کی گئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ہم افغانستان میں بسنے والے تمام نسلی گروہوں اور مکاتب فکر پر مشتمل حکومت سازی کی بھرپور حمایت کریں گے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جواد ظریف نے ملا غنی برادر سے کہا کہ افغانستان میں جاری تنازعات کے لیے امریکا ’’اچھا ثالث‘‘ نہیں ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے لکھا کہ ایرانی حکام سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں افغانستان کے موجودہ حالات، بین الافغان مذاکرات، دوحہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور افغانستان سمیت خطے کے امن سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے منصب سنبھالنے کے بعد طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر نظر ثانی کا عندیہ دیا ہے اور اس سے قبل امریکا میں جاری انتخابات کی وجہ سے افغان امن مذاکرات میں بھی تعطل آگیا تھا۔ اس صورت حال میں ایران کی جانب سے طالبان کو تعاون کی پیش کش کرنا ایک غیر روایتی اقدام ہے۔

اگرچہ اس سے قبل واشنگٹن کی جانب سے ایران پر طالبان کی خفیہ مدد کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے تاہم دونوں کے تعلقات ہمیشہ پیچیدہ رہے ہیں اور عام طور پر انہیں حریف ہی تصور کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے آغاز کے موقعے پر ایران نے اس حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیا تھا۔

افغان حکومت کے ساتھ طالبان کے مذاکرات کا آغاز رواں ماہ ہوا تھا مگر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی ایک اور رپورٹ کے مطابق نیٹو کے بعض اہلکار مئی 2021 تک افغانستان ہی میں رہیں گے کیوں کہ امریکا کے مغربی اتحادیوں کا مؤقف ہے کہ ابھی افغانستان سے مکمل انخلا کے لیے حالات موزوں نہیں ہیں۔

نیٹو کی جانب سے پہلے ہی ٹرمپ کی افغان پالیسی سے متعلق پس و پیش کا مظاہرہ کیا جارہا تھا تاہم بائیڈن کی جانب سے طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر نظر ثانی کے اشارے نے افغان امن عمل کو ایک بار پھر بے یقینی کا شکار کردیا ہے جس میں ایران کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی پیش کش ایک قابل غور اقدام ہے۔

Share this:
Jail
Previous Post کووڈ جیل: قرنطینہ و قانون توڑنے والوں کے لیے جرمنی کا جواب
Next Post پوٹن مخالف مظاہرے، ستائیس سو سے زائد گرفتاریاں
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.