geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سینٹ الیکشن اور چھانگا مانگا

February 1, 2021 4 1 min read
Senate Election
Share this:

Senate Election

تحریر : روہیل اکبر

حکومت نے جب سے سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے زریعے کروانے کا اعلان کیا ہے تب سے اپوزیشن جماعتوں نے شور شرابہ شروع کررکھا ہے انکا کہنا ہے کہ سینٹ کے الیکشن خفیہ رائے شماری سے کروائے جائیں تاکہ ووٹوں کی خرید و فروخت کا کام شروع کیا جائے بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونے والے میاں نواز شریف اس وقت غریب عوام کی لوٹی ہوئی دولت سے خریدے گئے لندن فلیٹس میں رہائش پذیرہیں وہ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر سینٹ الیکشن میں چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی جائے خفیہ رائے شماری میں اراکین کو خریدکر اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ دلوائے جائے اور پھر چیئر مین سینٹ اپنی مرضی کا بنوالیں جبکہ اوپن رائے شماری میں میں وفاداریاں تبدیل کرنا ناممکن ہوتا ہے جس طرح میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں پنجاب اسمبلی کے اراکین کو مالا مال کردیا تھا اسی طرح وہ چاہتے ہیں کہ سینٹ اراکین کو بھی نوازا جائے اور گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز شاہ نے بھی انکشاف کیا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں پیسے لگنے شروع ہو گئے۔

کتنے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ سینٹ جیسے مقدس ادارے کو بھی ہارس ٹریڈنگ کا گڑھ بنایا جارہا ہے میاں نواز شریف افراد کو خریدنے کا بڑا وسیع تجربہ رکھتے ہیں کونسلر سے لیکر اراکین اسمبلی اورپھر سرکاری افسران کو جب چاہیں منہ مانگی قیمت دیکر اپنا بنانے میں ثانی نہیں رکھتے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ سینٹ الیکشن کو بھی خفیہ رکھا جائے تاکہ وہ اپنی مرضی کا رزلٹ حاصل کرسکیں اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سینیٹ انتخابات 2021کے بعد مرکز میں برسر اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف کا 28نشستوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ)کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 19 نشستوں کے ساتھ دوسری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے 18 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آ سکتی ہے ایوان بالا میں سینیٹر راجہ ظفرالحق، سینیٹر مشاہد اللہ خان، سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر شیری رحمان سمیت 52 سینیٹرز مارچ 2021میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ایوان بالا میں بلوچستان عوامی پارٹی کا 12نشستوں کے ساتھ چوتھی بڑی پارٹی بننے کا امکان ہے۔

سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد جمعیت علمائے اسلام ف کی 5اور متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی 3نشستیں ہونے کا امکان ہے۔سینیٹرز کے ریٹائرمنٹ کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کی دو دو نشستیں رہ جائیں گی۔سندھ سے حکومتی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی دو اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی بھی دو نشستیں ہونگی جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ق) لیگ کو بھی دو نشستیں ملنے کا امکان ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین مدد سے ہی ممکن ہو سکے گا۔امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کے ریٹائرمنٹ کے بعد جماعت اسلامی کی سینٹ میں ایک نشست رہ جائے گی۔خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد فاٹا کے حصے میں کوئی نشست نہیں آئے گی۔ فاٹا کی 4 نشستوں پر انتخاب نہ ہونے کے باعث ایوان بالا کی کل نشستیں 100رہ جائیں گی، جس میں سے حکومتی اتحاد کے پاس 49سیٹیں جبکہ اپوزیشن کے پاس 51سیٹیں آنے کا امکان ہے۔

سینیٹ کے 11مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔ سندھ اور پنجاب سے 11، گیارہ اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 12 بارہ سینٹرز ریٹارئر ہو جائیں گے۔مسلم لیگ(ن) کے سب سے زیادہ 17سینٹرز ریٹائر ہوں گے۔ مسلم لیگ(ن) کی پنجاب سے 11اسلام آباد، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 2 دوسینٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کے 7سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے جن کا تعلق سندھ سے ہے۔ایم کیو ایک کے سندھ سے 4سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، جمعیت علما اسلام ف کے 2سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے جن میں سے1کا تعلق بلوچستان اور 1کا خیبر پختوانخوا سے ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ریٹائر ہونے والے تمام 7 سینٹرز کا تعلق خیبر پختوانخوا سے ہے۔

جماعت اسلامی کے 1، نیشنل پارٹی کے2، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے 2 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے 3، بی این پی مینگل کا 1،عوامی نیشنل پارٹی کا 1 سینیٹر ریٹائر ہو جائے گا۔ بلوچستان سے ایک آزاد رکن یوسف بادینی ریٹائر ہو جائیں گے۔فاٹا سے 4 آزاد ارکان اورنگزیب اورکزئی، مومن آفریدی، ساجد طوری اور تاج آفریدی ریٹائر ہو جائیں گے۔ اسلام آباد سے 2 سینٹرز راحیلہ مگسی اور یعقوب ناصر ریٹائر ہو جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید، یعقوب خان ناصر، راحیلہ مگسی، آغا شاہزیب درانی، عائشہ رضا فاروق، چوہدری تنویر، اسد اشرف، غوث نیازی، کلثوم پروین، صلاح الدین ترمزی، عبدالقیوم، جاوید عباسی، نجمہ حمید، پروفیسر ساجد میر اور سلیم ضیا ریٹائر ہو جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹرز رحمان ملک، فاروق ایچ نائیک، گیان چند، اسلام الدین شیخ، سلیم مانڈوی والا، سسی پلیجو اور شیری رحمان ریٹائر ہو جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے کینتھ ولیمز، لیاقت ترکئی، محسن عزیز، نعمان وزیر، ثمینہ سعید، شبلی فراز اور ذیشان خانزادہ ریٹائر ہو جائیں گے۔ایم کیو ایم کے عتیق شیخ، خوشبخت شجاعت، محمد علی ایف اور نگہت مرزا جبکہ جمعیت علما اسلام ف کے مولانا عطا الرحمان اور مولانا غفور حیدری ریٹائر ہو جائیں گے

۔بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو، سرفراز بگٹی، منظور کاکڑ اور پی کے میپ کی عثمان خان کاکڑ اور گل بشری ریٹائر ہو جائیں گے۔بی این پی مینگل کے جہانزیب جمال دینی، نیشنل پارٹی کے میر کبیر، اشوک کمار جبکہ فاٹا سے اورنگزیب اورکزئی، مومن آفریدی، سجاد طوری اور تاج آفریدی ریٹائر ہو جائیں گے۔اے این پی کی ستارہ ایاز جبکہ جماعت اسلامی کے سراج الحق ریٹائر ہو جائیں گے حکومت کی کوشش ہے کہ الیکشن مارچ میں کروادیے جائیں تاکہ اگلے دو ڈھائی سال حکومت سکون سے عوامی فلاحی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Corona Vaccine
Previous Post کورونا ویکسین لے کر پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
Next Post اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینا خوش آئند ہے، سردار نصراللہ خان
Sardar Nasrullah Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.