geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دبئی میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مالوں، ہوٹلوں پر پابندیاں مزید سخت، بار بند

February 2, 2021 0 1 min read
Dubai, Corona virus
Share this:

Dubai, Corona virus

دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) امارت دبئی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تفریحی سرگرمیوں اور طعام گاہوں پر سخت پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکبین پر جرمانے عاید کیے جائیں گے۔

دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسیس اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ نئی پابندیوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا نظام مزید سخت کرے گی۔

دبئی کے میڈیا دفتر کے مطابق درج ذیل نئی حفاظتی احتیاطی پابندیاں فروری کا پورا مہینہ نافذالعمل رہیں گے:

پب اور بار بند رہیں گے۔
عمارتوں کے اندرون میں شرکاء کی تعداد میں کمی کی جارہی ہے۔اب سینماگھروں ، تفریحی مراکز ،اندرونی کھیلوں کی جگہوں میں ان کی کل گنجائش کے صرف 50 فی صد شرکاء کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

ہوٹلوں میں گنجائش صرف 70 فی صد تک محدود کی جارہی ہے۔

شاپنگ مالوں میں بھی 70 فی صد گنجائش کی پابندی رہے گی۔ کسی خریداری مرکز میں اس کی کل گنجائش کے مقابلے میں صرف 70 فی صد افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

ریستوران اور کیفے رات ایک بجے بند کردیے جائیں گے اور ان میں کوئی تفریحی سرگرمی منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دبئی حکومت نے کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران میں اضافے کے پیش نظر یہ نئی قدغنیں لگائی ہیں۔ان میں بعض پابندیاں پہلے بھی نافذ کی گئی تھیں لیکن صورت حال میں بہتری کے بعد ان میں نرمی کردی گئی تھی۔

قبل ازیں امارت دبئی کی حکومت نے جنوری میں تمام اسپتالوں کو آیندہ ایک ماہ تک غیر ضروری آپریشن منسوخ کرنے کا حکم دیاتھا۔دبئی کی ہیلتھ اتھارٹی نے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں اور مراکزِ صحت کو ایک سرکلر کے ذریعے ہدایت کی تھی کہ وہ صرف ہنگامی طبی کیسوں کی صورت ہی میں میڈیکل آپریشن کریں تاکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش نہ لگے۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں 28 جنوری کو کرونا وائرس کے قریباً 4000 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ملک میں کرونا کی وَبا پھیلنے کے بعد ایک دن میں کووِڈ-19 کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔29 جنوری کو تین ہفتے کے بعد پہلی مرتبہ کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی۔اس کے بعد سے روزانہ بتدریج کم تعداد میں کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔یواے ای کی وزارت صحت نے سوموار کو کرونا وائرس کے 2730نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔

Share this:
Joint Declarations
Previous Post مسلم اکثریتی کوسوو کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار،یروشلیم میں سفارت خانہ کھولے گا
Next Post ایران کا جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے لیے یورپ سے ثالثی پر زور
Jawad Zarif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.