geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار کے بارے میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

February 2, 2021February 2, 2021 0 1 min read
Myanmar Military Coup
Share this:

Myanmar Military Coup

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا سمیت عالمی برادری نے میانمار میں فوجی بغاوت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کیا اقدامات کرتی ہے۔

میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے مسئلے پر منگل دو فروری کے روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں عالمی برادری اس مسئلے پر اپنے رد عمل کے اظہار کے ساتھ ساتھ ممکنہ اقدامات کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔

پیر کے روز میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور نوبل امن انعام یافتہ رہنما آنگ سان سوچی سمیت کئی حکومتی ارکان اور سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔

اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر باربرا ووڈورڈ نے اس حوالے سے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس اجلاس میں ممکنہ حد تک تعمیری بحث ہو گی۔ ان کا کہنا تھا، ”ووٹ کے ذریعے عوام نے جس مرضی کا مظاہرہ کیا ہے اس کا احترام کرنے اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کو رہا کرنے کے خیال کے ساتھ ہی کونسل متعدد اقدامات پر غور کرے گی۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا خاص اقدامات کیے جا سکتے ہیں، اس حوالے سے فی الوقت کوئی بحث نہیں ہو رہی۔ ”ہم ان اقدامات پر غور کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں اس مسئلے کے خاتمے کی جانب لے جائیں۔”

اس دوران اقوام متحدہ کے میانمار سے متعلقہ امور کے خصوصی مبصر ٹام اینڈریوز نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا کہ عالمی برادری کو ’اسی زبان میں بات کرنے کی ضرورت ہے جو میانمار کی فوج کو سمجھ میں آتی ہو اور ہمیں تجربے سے پتا چلا ہے کہ انہیں معاشی پابندیوں کی زبان سمجھ آتی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا، ”اس وقت میانمار میں بڑے منظم طریقے سے ان افراد کی تلاش جاری ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، جو انسانی حقوق بہتر کرنے میں لگے تھے۔” ان کا کہنا تھا کہ فوج نے اپنی کارروائی کے دوران پورے ملک میں مواصلاتی نظام منقطع کر دیا اور ایسے سیاسی رہنماؤں کو تلاش کیا جا رہا ہے جو فوج کی مخالفت کے لیے لوگوں کو سڑکوں پر لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ”ایک طرح سے پورے ملک کو انہوں نے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ آپ اس طرح پروان چڑھتی جمہوریت کا تختہ نہیں پلٹ سکتے۔ آپ ایک فوجی بغاوت سے اس طرح پوری قوم پر حملہ نہیں کر سکتے۔”

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز اس فوجی بغاوت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میانمار پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے اس فوجی بغاوت کو ’جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی جانب گامزن ملک پر براہ راست حملہ‘ قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری پیش رفت کو واپس پلٹنے کی وجہ سے پابندی سے متعلق امریکی قوانین کا نفاذ لازمی ہے اور حکام کی جانب سے اس پر غور کے بعد میانمار کے خلاف جو بھی ضروری ہو گا، کارروائی کی جائے گی۔ ”جہاں کہیں بھی جمہوریت پر حملہ ہو گا، امریکا وہاں جمہوریت کے لیے کھڑا ہو گا۔”

یہ بات دیکھنے کی ہو گی کہ اس حوالے سے سکیورٹی کونسل میں چین اور روس کا موقف کیا رہے گا۔ سن 2017 میں جب میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں سات لاکھ سے بھی زیادہ روہنگیا مسلمان جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے، اس وقت بھی انہی دو ممالک نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں میانمار کا ساتھ دیا تھا۔

جمعرات پندرہ نومبر کو میانمار واپسی کے خلاف ڈیڑھ سو روہنگیا مہاجرین نے میانمار کی سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران مظاہرین’ واپس نہیں جائیں گے‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

چین نے تو ابھی تک گزشتہ روز کی فوجی بغاوت کی مذمت بھی نہیں کی اور اپنے ایک بیان میں فریقین پر باہمی اختلافات حل کرنے پر زور دیا ہے۔

پیر یکم فروری کو ملکی فوج نے جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ پلٹتے ہوئے اقتدار اپنے قبضے میں لے لیا اور آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

فوج نے ملک میں ایک برس کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔ میانمار کی فوج نے گزشتہ نومبر کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی کارروائی کو درست قرار دیا ہے۔ ان انتخابات میں سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

عام انتخابات کے بعد اراکین پارلیمان ایوان کے پہلے اجلاس میں پیر ہی کے روز شریک ہونے والے تھے کہ اس سے محض چند گھنٹے قبل فوج نے بغاوت کر دی اور بہت سے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ اقوام متحدہ اور کئی دیگر عالمی اداروں نے فوج سے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور سوچی کی گرفتاری پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

Share this:
Kashmir Protest
Previous Post کشمیر زخموں سے چور چور اور اس کا حل
Next Post ترکی کو نئے آئین کی ضرورت ہے، صدر ایردوآن کا غیر متوقع بیان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.