geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انسان دوستی

February 8, 2021 1 1 min read
Philanthropy
Share this:

Philanthropy

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

میرے سامنے ریما جمال لڑکی سے لڑکے کا سفر کر کے بیٹھا تھا میں سراپا تجسس بنا اُس کو مردانہ روپ میں دیکھ رہا تھا جس کے انگ انگ سے نسوانیت پھوٹتی تھی جس کی حرکات سے نسوانیت ٹپکتی تھی جو ہر مد مقابل پر اداوں کی یلغار کر دیتی تھی جو بضد تھی کہ میں مرد نہیں لڑکی ہوں میں نے بھی کئی سال لگائے اُس کو سمجھانے اور را ہ راست پر لانے میں وہ غلاظت فحاشی جسم فروشی ناچ گانا گدا گری عورتوں والی حر کتیں چھوڑ کر نارمل زندگی گزارے لیکن وہ بضد تھی جس کو میں اگر کبھی لڑکا کہہ کر بلاتا تو ناراض ہو جاتی اور آج خود ہی نسوانیت کا لبادہ اتار کر نااور ادائوں کی حرکات ترک کر کے میرے سامنے بیٹھا تھا وہ جس کو چہرے کے بالوں سے شدید نفرت تھی جیسے ہی کوئی بال اُس کے چہرے پر نمودار ہو تا ہر پہلی فرصت میں اُس کو اکھاڑ کر سانس لیتا آج چہرے پر گھنی سیاہ مونچھیں سجائے بیٹھاتھا وہ میرے لیے خوشگوار حیرت کا باعث تھا اِس مردانہ روپ میں وہ مجھے حیران کر چکا تھا پہلے جب یہ بولتا تھا لفظ لفظ انگ انگ سے نسوانیت کا اظہار ہوتا لیکن آج اِس نے نسوانیت کے سارے اوزار اتار پھینکے تھے پورا جواں مرد تھا اِس کی زندگی میں کو نسا واقعہ حادثہ کر شمہ معجزہ ہوا کہ ناممکن کام ہو گیا کیونکہ جب سے میں روحانی زندگی میں داخل ہوا ہوں اور خدا ئے عظیم نے مُجھ فقیر سے خدمت خلق کا کام لینا شروع کیا ہے تو میرے پاس شرابی کبابی زانی چور ڈکیت جرائم پیشہ انسان بھی آتے ہیں ان کو میں جب بھی ذکر اذکار پر لگاتا ہوں تو اسماء الحسنی کی برکات سے سخاوت کرانے سے اِن میں جلد ہی تبدیلی کے اثرات شروع ہو جاتے ہیں اِن میں سے اکثریت گناہوں سے تائب ہو کر نیکی کی طرف رجوع کرجاتے ہیں اِن میں سے بعض کی تبدیلی اور نیکی کا سفر اتنا شاندار ہو تا ہے کہ یہ بڑے بڑے عبادت گزاروں متقی پرہیز گاروں کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔

چند دن کے اذکار عبادت اور سخاوت کے بعد گناہوں کے بادل چھٹنا شروع ہوتے ہیں پھر ایسے عادی گناہ گارو کو چہ عیش وعشرت فحاشی لذت سے ایسے مڑتے ہیں کہ دوبارہ کبھی مُڑ کر اُس کی طر ف نہیں دیکھتے لیکن جب بھی میرے پاس تیسری نسل کے یہ لوگ ہیجڑے آتے ہیں تو میں وہی فارمولا اِن پر بھی آزماتا ہوں لیکن تبدیلی اور نیکی کے جو اثرات باقی لوگوں پر دنوں میں نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں اِس گرو پ پر بہت کم یا دیر سے آتے ہیں یہ تبدیلی کی طرف آنے سے انکاری ہو تے ہیں یا پھر چند دن بعد ہی واپس گناہوں کی دنیا میں لوٹ جاتے ہیں بہت کم خوش نصیب ہے ایسے ہو تے ہیں جو لذت گناہ کی دنیا کو مستقل طور پر چھوڑتے ہیں اِس سارے پس منظر کی وجہ سے میں سراپا حیرت اور تجسس بنا جمال کو دیکھ رہا تھا جو مکمل تبدیلی کے عمل سے گزر کر مکمل مرد کے روپ میں میرے سامنے بیٹھا تھا اب میں نے اُس سے پوچھا یار جمال یہ انقلاب کیسے رونما ہوا کہ تم ریما سے جمال بن گئے تو وہ مسکراکر بولا پروفیسر صاحب اِس کاکریڈٹ آپ کو اور اولیا کرام کے مزارات کو جاتا ہے جہاں آپ مجھے بھیجا کر تے تھے پھر اُن تسبیحات کا بھی رول ہے جو میں اللہ کے ناموں کی کرتا تھا لیکن اصل انقلاب کرونا کے دوران آیا آپ کو یاد ہے جب کرونا میں سارا پاکستان بلکہ پوری دنیا لاک ہو گئی تھی تو ہمارا تو کام ہی ناچ گانے اور سڑکوں پر گداگری سے تھا۔

ہماری کمائی کا ذریعہ ہی یہی تھا اِس کے لیے ہمیں کو ئی کام آتا ہی نہیں تھا لاک ڈائون ہوا تو میں اپنے گرو اور چار ساتھیوں کے ساتھ ایک کمرے میں قید ہو گیا تھوڑی بہت جمع پونجی تھی جو چند دنوں میں ہی ختم ہو گئی تو ہماری تو گزر اوقات روزگار کمائی ہفتہ وار فنکشنوں پر تھی لاک ڈائون کی وجہ سے جب یہ بند ہو ئے تو ہمارے کمرے میں بھوک نے ناچنا شروع کر دیا اِس دور میں اگر ہم سے کوئی روڈ پر نکلتا تو پو لیس ڈنڈے مار کر بھ گا دیتی دوسرا لوگ بھی گھروں میں قید ہو گئے تھے اگر کوئی ایمر جنسی میں سڑک پر آتا بھی تو کرونا کے خوف سے گاڑی کا شیشہ بند رکھتا کہیں اُس پر کرونا حملہ نہ کر دے اِس طرح ہماری کمائی کے سارے راستے بند ہو گئے اِبھی یہ مصیبت جاری تھی کہ ایک ساتھی کو کرونا ہو گیا تو وہ کرونا کا تحفہ لے کر کمرے میں آگیا اب ہم سب کرونا کے مریض تھے ہم لوگ جوان تھےs ہمارے جسم کرونا کا مقابلہ کر رہے تھے لیکن ہمارے گرو کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ تھی جس کو ہم پالتے تھے کرونا نے جب اُس کے بوڑھے جسم پر حملہ کیا تو اُس کی سانسیں اکھڑنے لگیں موت اُس کے قریب آنے لگی ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہ تھا دوائی کہاں سے لیتے ویسے بھی ہم اگر کسی ہسپتال چلے جائیں تو کون ہمیں داخل کرتا ہے تو آپ کو یاد ہے میں نے آپ کو فون کیا تھا کہ گرو جی بہت بیمار ہیں اُن کے لیے دوا کریں اور ہماری مدد کریں پھر آپ نے اپنے ایک دوست کو میرا نمبر دیا تو وہ نیک انسان اُسی دن بہت ساری دوائیاں لے کر ہمارے کوٹھے پر آ گیا وہاں پر جب اُس نے بھوک افلاس کو ناچتے دیکھا تو بہت دل گرفتہ ہوا اُسی وقت گیا اور بہت سارا راشن لاکر ہمیں دے گیا۔

اگلے دن ڈاکٹر کو لے کر آیا تو ڈاکٹر نے کہا گروجی کو فوری آکسیجن سلنڈر کی ضرورت ہے لہذا آپ کا دوست ہمیں آکسیجن سلنڈر دے گیا ساتھ میں طریقہ بھی بتا دیا اپنا فون نمبر دیا کہ کسی بھی چیز کی ضرورت ہو فون کر نا میں حاضر ہو جائوں گا گرو جی موت وحیات کی کشمکش کے بعد پندرہ دن بعد صحت مند ہو نا شروع ہو گئے ہم لوگ جوان تھے ہم گروسے پہلے ہی صحت مند ہو گئے جب گرو صحت مند ہو گیا تو جس نے ہمیں ساری زندگی انسانوں کی نفرت کے قصے سنائے تھے آپ کے فرشتہ نما دوست سے بہت متاثر ہوا جس نے ہم سے نفرت نہیں بلکہ پیار کیا جب ہم موت کے قریب پہنچ چکے تھے ہمیں زندگی کی طرف واپس لایا کرونا کا لاک ڈائون طویل سے طویل ہو تا گیا دو ماہ گزر گئے تو گرونے ایک دن آپ کے دوست سے کہا آپ ہماری مدد کیوں کر رہے ہو ہم تمہارے لیے کچھ بھی نہیں کر تے تو دوست نے کہا اِس لیے کہ آپ اللہ کی مخلوق ہو چار ماہ گزر گئے فرشتہ نما انسان ہمیں ہمارے کمرے میں لگاتار راشن اور دوائیاں پہنچاتا رہا تو ہمیں پہلی بار احساس ہوا کہ اِس دنیا میں سارے ہمیں دھتکارنے والے نفرت کر نے والے نہیں ہیں پھر ہم مو ت کی دہلیز سے واپس آئے تھے گرو نے فیصلہ کیا ہم گناہ کی زندگی چھوڑ کر شرافت نیکی کا راستہ اپنائیں گے پہلا کام یہ کیا کہ زنانہ لباس عادتیں چھوڑ کر مردوں کا روپ اپنایا ‘ گروہ سلائی کا کام جانتا تھا آپ کا دوست ہمیں تین سلائی مشینیں دے گیا ساتھ ہی کسی فیکٹری سے کام بھی لے دیا اِس طرح ہماری روزی کا بندوبست ہو گیا ہمیں کوئی مولوی عالم دین راہ راست پر نہ لا سکا ایک انسان کی انسان دوستی نے ہماری زندگی بد ل کر رکھ دی پھر جمال بہت ساری باتیں کر کے چلا گیا تو میں نے اپنے دوست کو فون کیا اُس کا شکریہ ادا کیا اور کہا یار تم تو سب سے بازی لے گئے تو وہ عاجزی سے بولا یہ صرف انسان دوستی سے ہوا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Major General Babar Iftikhar
Previous Post فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اسے سیاست میں مت گھسیٹیں: ترجمان پاک فوج
Next Post عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام
Gold

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.