geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی کی پہلی بات چیت

February 9, 2021 1 1 min read
Modi - Biden
Share this:

Modi - Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) دونوں رہنماؤں نے ‘قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام‘ کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا اور بحر ہند اور بحرالکاہل کے خطے اور اس سے بھی آگے امن اور سکیورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے ‘اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط‘ بنانے پر زور دیا۔

امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ جو بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی اولین بات چیت تھی۔ اس میں دونوں رہنماؤں نے ‘قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام‘ کے حوالے سے اپنے مشترکہ عزم کا اظہار کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ بحر ہند اور بحرالکاہل کے خطے اور اس سے بھی آگے کے علاقوں میں امن اور سکیورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے ‘اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط‘ بنایا جانا چاہیے۔

پیر آٹھ فروری کی رات ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ”صدر جو بائیڈن اور میں قانون پر مبنی ایک بین الاقوامی نظام کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ ہم بحر ہند اور بحرالکاہل کے خطے میں امن و سلامتی کے لیے اپنی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مستحکم بنانے کے خواہش مند بھی ہیں۔”

دوسری طرف وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں نے اس با ت سے اتفاق کیا کہ وہ ایک آزاد اور کھلے انڈو پیسیفک تعاون کو فروغ دیں گے، جس میں سمندری پانیوں میں آزادنہ نقل و حرکت، علاقائی سالمیت اور ایک مضبوط چار ملکی (کواڈ) اتحاد شامل ہیں۔

نظریں چین پر
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگرچہ ان دونوں رہنماؤں نے اپنی بات چیت کے دوران چین کا نام نا لیا، تاہم قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام اور انڈو پیسیفک خطے میں امن و سلامتی کا ذکر بحیرہ جنوبی چین سے لے کر چینی بھارتی سرحد تک بیجنگ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے حوالے سے کیا گیا۔

بائیڈن اور مودی کے مابین یہ بات چیت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب جاپانی میڈیا کے مطابق امریکا ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عنقریب ہی کواڈ سمٹ کا انعقاد کرنے والا ہے۔

بحر ہند اور بحرالکاہل کے علاقوں میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے مدنظر امریکا، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان نے کواڈ (QUAD) کے نام سے ایک گروپ بنایا ہے۔اس گروپ کے ممالک کے سربراہی اجلاس اور ان کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں اکثر ہوتے رہتے ہیں۔

بھارت اور امریکا کے درمیان گزشتہ کئی عشروں سے دوستانہ تعلقات ہیں لیکن جنوبی ایشیا میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر باہمی تشویش اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی خواہش کی وجہ سے حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات زیادہ گہرے ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ سن 2019 میں دونوں ملکو ں کے مابین 146ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت ہوئی تھی۔

نئی امریکی انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد اگرچہ یہ گفتگو مودی اور صدر بائیڈن کے درمیان پہلی بات چیت تھی تاہم اس سے قبل دونوں ممالک کے سینیئر وزراء کے مابین بات چیت ہو چکی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن سے اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اپنے امریکی ہم منصب جیک سلیون سے با ت چیت کر چکے ہیں۔

مودی اور بائیڈن کے درمیان گزشتہ گفتگو 17نومبر کو ہوئی تھی، جب یہ تقریباً طے ہو چکا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخاب ہار گئے تھے اور بائیڈن ہی کو نیا امریکی صدر بننا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ مودی اور سابق امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان کافی گہری دوستی ہے، حتیٰ کہ بھارتی وزیر اعظم نے امریکا جا کر بھارتی نژاد امریکیوں سے ٹرمپ کو ووٹ دینے کے لیے بھی کہا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے دنیا بھر میں جمہوری اداروں کے دفاع کی اپنی خواہش کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اقدار سے جڑا ہونا امریکا اور بھارت کے باہمی تعلقات کی بنیاد ہے۔

بھارت میں بعض تجزیہ کار امریکی صدر کے اس بیان کو متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف جاری بھارتی کسانوں کی تحریک سے بھی جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ مودی حکومت نے کسانوں کے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی ذرائع پر پابندی لگا دی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ انٹرنیٹ سمیت اطلاعات کے دیگر وسائل تک بلا روک ٹوک رسائی اور پرامن احتجاج جمہوریت کی شناخت ہیں۔

صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے میانمار کے سیاسی حالات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ عالمی اقتصادی صورت حال اور دہشت گردی کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Share this:
Germany Russian Diplomat Deported
Previous Post جرمنی نے بھی روسی سفارت کار کو بے دخل کر دیا
Next Post نااہلی کیس: فیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد
Faisal Wawda

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.