geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار: مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت

February 10, 2021 1 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ اور امریکا نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکا اور اقوام متحدہ نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کے یانگون میں پارٹی دفتر پر چھاپے ماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین پر ہونے والے پر تشدد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ ہر شخص کو اظہار رائے اور پر امن اجتماع کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم فوج کو اقتدار سے دستبردار ہونے، جمہوری طور پر منتخب حکومت کو بحال کرنے، نظر بند افراد کو رہا کرنے، ٹیلی مواصلات کی تمام پابندیوں کو ختم کرنے اور تشدد سے باز آنے کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہیں۔”

اقوام متحدہ نے بھی مظاہرین کے خلاف تشدد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں میانمار امور کی رابطہ کار اولا المغرین کا کہنا تھا، ”مظاہرین کے خلاف غیر متناسب طاقت کا استعمال قطعی ناقابل قبول ہے۔”

اس دوران یورپی یونین میں خارجی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ یونین میانمار کی فوج کے خلاف پابندی عائد کرنے جیسے تمام پہلوؤں پر غور کر رہی ہے۔

معزول رہنما آنگ سان سوچی کے یانگون میں واقع پارٹی دفتر پر چھاپے کی کارروائی کے بعد امریکا اور اقوام متحدہ میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کا کہنا ہے کہ ”منگل کی رات کو ان کی جماعت کے صدر دفتر پر فوج نے چھاپہ مارا اور اسے پوری طرح سے تہس نہس کر دیا۔”

فوج نے ملک میں احتجاج کی لہر کو روکنے کے لیے ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی کا اعلان کر رکھا ہے اس کے باوجود منگل کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد احتجاج کے لیے گھروں سے باہر نکلی۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس کے علاوہ تیز دھار پانی کا بھی استعمال کیا۔

مظاہرین جمہوری حکومت کی بحالی کے ساتھ ساتھ معزول رہنما آنگ سان سوچی کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے جمہوریت کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے اور فوجی قیادت کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔

یکم فروری کو ملک کے فوجی کمانڈر نے بغاوت کرتے ہوئے منتخبہ حکومت کا تختہ پلٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔

اس الیکشن میں آنگ سان سوچی کی جماعت کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی تھی اور انتخابی کمیشن نے بھی الیکشن کو درست قرار دیا تھا۔ فوج نے اسی روز آنگ سان سوچی کو حراست میں لے لیا تھا اور تب سے ان کا کچھ اتہ پتہ نہیں ہے۔

Share this:
Maqbool Bhat
Previous Post شہید حریت کشمیر مقبول بھٹ
Next Post ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی تحریک شروع
Donald Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.