geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مغرب کا ’ڈے کلچر‘ اور مسلم نوجوان

February 10, 2021 0 1 min read
Valentine Day
Share this:

Valentine Day

تحریر : کامران غنی صبا

ساتویں جماعت میں داخل ہوتے ہی میرے کانوں میں آواز آئی۔ ’’یار کل روز ڈے ہے۔ ‘‘ایک طالب علم دوسرے طالب علم کو معلومات فراہم کر رہا تھا۔ مجھے دیکھتے ہی بچے خاموش ہو گئے۔ میں نے مسکراتے ہوئے سلسلہ وہیں سے شروع کر دیا۔

’’ کل کوئی خاص دن ہے کیا؟‘‘
’’جی سر کل روز ڈے ہے۔‘‘ دو تین بچوں نے ایک ساتھ کہا۔

اچانک میرے ذہن میں خیال آیا کہ ذرا اِ ن بچوں کا ٹسٹ لیا جائے۔ میں نے بچوں سے کاپی نکالنے کے لیے کہا اور انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر منائے جانے والے ’’اسپیشل ڈیز‘‘ کی لسٹ بنانے کو کہا۔ چونکہ میرا مقصد بچوں کو پرکھنا تھا اس لیے کام کو دلچسپ بنانے کے لیے ہر ایک ’ڈے‘ کے نام پر ایک پوائنٹ اور اگر اس ڈے کو منانے کی تاریخ بھی لکھی جائے تو ’دو پوائنٹ‘ دینے کا وعدہ کیا۔ مجھے امید تھی کہ بچے پوائنٹس لینے کے لیے جتنے ’ڈیز‘ انہیں یاد ہوں گے سب لکھ ڈالیں گے اور واقعی ایسا ہوا بھی۔ تھوڑی دیر میں سبھی بچوں کی کاپیوں پر ’لسٹ آف امپورٹنٹ ڈیز‘ تیار ہو چکی تھی۔ بچوں کی لسٹ میں جن ’ڈیز‘ کے نام تقریباً مشترک تھے، وہ کچھ اس طرح تھے: ٹیچرز ڈے، چیلڈرنس ڈے، روز ڈے، پرپوز ڈے، کس ڈے، پرامس ڈے، ویلنٹائنس ڈے، مدرس ڈے وغیرہ۔ کلاس کی جس طالبہ نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے میں نے اُس سے پوچھا کہ تمہیں اتنے سارے ڈیز کہاں سے معلوم ہوئے۔ اس نے بتایا کہ وہ جس کوچنگ میں پڑھنے جاتی ہے وہاں کی ایک غیر مسلم طالبہ کی ڈائری سے یہ سارے نام اس نے اپنی کاپی میں نقل کر کے یاد کر لیے تھے۔

دوسرے بچوں میں کچھ تو دوستوں اور ہم جماعتوں سے سن کر ان ناموں سے واقف ہوئے تھے اور کچھ نے ’گوگل‘ پر سرچ کر کے معلومات حاصل کی تھیں۔ میں نے یہی کام آٹھویں جماعت کے بچوں سے بھی کروایا تو تقریباً یہی نتائج سامنے آئے۔ ذرا تصور کیجیے کہ ساتویں اور آٹھویں جماعت کے کم عمر بچے جب نیٹ پر ’کس ڈے‘، ’ویلنٹائن ڈے‘، پرپوز ڈے، وغیرہ سرچ کرتے ہوں گے تو ان کے سامنے کس کس طرح کے اخلاق سوز مناظر آتے ہوں گے؟اور ان مناظر سے گزرتے ہوئے وہ غلاظتوں کی کن کن گھاٹیوں میں اترتے ہوں گے؟12-13 سال کے کچے ذہن میں ان اخلاق سوز مناظر کو دیکھ کر کیا کیا خیالات جنم لیتے ہوں گے؟

یہ صورت حال تو گائوں کے سرکاری اسکول کے بچوں کی ہے۔ شہروں کے پرائیوٹ اسکول میں پڑھنے والے رئیس والدین کے بچے تو اپنے وقت سے اتنا آگے بڑھ چکے ہیں کہ ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ساتویں اور آٹھویں جماعت کے بچے سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ان بچوں کے ماہانہ ہزاروں روپیے اسمارٹ فون اورنمود و نمائش پر خرچ ہوتے ہیں۔ ’گرل فرنڈ‘ اور ’بوائے فرنڈ‘ کا ’کانسپٹ‘ پہلے کالج اور یونیورسٹیز میں ہوا کرتا تھا۔ اب تو اسکولوں میں ہی ’بریک اپ‘ تک ہونے لگا ہے۔ اکثر گارجین اور والدین حضرات کو تو اپنے بچوں کی باہر کی سرگرمیوں کا پتہ تک نہیں ہوتا۔ وہ یہ نہیں جانتے ہیں کہ ان کا بچہ اسمارٹ فون سے کیا کرتا ہے؟ اس کی دوستی کن لوگوں سے ہے؟ کچھ والدین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ انہیں اپنے بچے سے کچھ پوچھتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں اُلٹا کوئی ’ری ایکشن‘نہ ہو جائے۔ ان صورت حال اور اِس طوفان بلاخیز میں نئی نسل کی تربیت ایک بڑا چیلنج ہے۔ غلاظت کو دیکھ کر آنکھ بند کر لینے یا اُس پر پردہ ڈال دینے سے غلاظت ختم نہیں ہو جاتی۔ ہمارے یہاں المیہ یہ ہے کہ والدین وقت کے ساتھ ’اپ ٹو ڈیٹ‘ ہونا نہیں چاہتے۔ وہ صرف اپنے وقت کو یاد کر کے نئے زمانے کا نوحہ پڑھنا جانتے ہیں۔

بچوں سے کھل کر بات کرنے میں انہیں جھجک محسوس ہوتی ہے۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ بچے اسمارٹ فون سے توبہ کر لیں۔ ان کی مرضی کے لباس پہنیں۔ ان کے ہر حکم پر سرتسلیم خم کریں۔ یہ وہ خواب ہیں جو کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کی پرورش اسلامی نہج پر ہو تو ہمیں جدید عہد کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔ ہم اپنے گھروں میں بچوں کے ہاتھ سے اسمارٹ فون چھین سکتے ہیں لیکن اسکول اور کالج میں وہ اپنے دوستوں کے اسمارٹ فون نہیں چلائیں گے اِس کی گارنٹی نہیں لے سکتے۔اس لیے بہتری اسی میں ہے کہ بچوں کو اسمارٹ فون کے استعمال کا طریقہ سکھایا جائے۔ بچپن سے ہی ان کے دماغ میں خیر اور شر، گناہ اور ثواب، جنت اور جنہم ، جزا اور سزا کا تصور مذہبی، سائنسی اور منطقی نقطہ نظر سے اِس طرح راسخ کر دیا جائے کہ ان کے قدم غلط سمت کی جانب اٹھ ہی نہیں پائیں۔

جہاں تک ڈیز کلچر کی بات ہے تو اس کے لیے بھی ہمیں متبادل صورت نکالنی ہوگی۔ اسلامی تاریخ بے شمار اہم واقعات اور شخصیات سے بھری پڑی ہے۔ ہم اپنے گھر اور اسکولوں میں یوم الفرقان، جنگ اُحد، فتح مکہ، اقبال ڈے، سر سید ڈے،حجاب ڈے جیسی یادگاریں منا سکتے ہیں۔ ان مواقع پر تحریری و تقریری مقابلے کرائے جا سکتے ہیں۔ اس بہانے بچوں کو اپنی تاریخ سے واقفیت کا موقع ملے گا۔

بچوں کی تربیت کو اگر ہم نے چیلنج کے طور پر قبول نہیں کیا تو آنے والی نسلوں کے گناہوں کا بوجھ بھی ہمارے کاندھوں پر ہوگا۔ اللہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو ہر قسم کی غلاظتوں سے محفوظ رکھے اور ہمیں اس عہد کے طوفان بلاخیز کا مقابلہ کرنے کی قوت و صلاحیت عطا فرمائے۔
Kamran Ghani

تحریر : کامران غنی صبا

Share this:
Supreme Court
Previous Post صدارتی ریفرنس پر سماعت: ‘جمہوریت برقرار رہتی تو شاید سیاست میں یوں پیسہ نہ چلتا’
Next Post اسلام آباد میں مظاہرین کی ریڈ زون جانے کی کوشش، پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ
Protesters

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.