geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ویلنٹائن ڈے، اندھی تقلید

February 13, 2021 0 1 min read
Valentine's Day
Share this:

 Valentine's Day

تحریر : نبیلہ شہزاد

ہم پاکستان میں بسنے والے جو ہندوو سکھ سے علیحدہ ہوئے تہتر برس گزر جانے کے باوجود ابھی تک ان کے رسم و رواج سے ہی چھٹکارا حاصل نہ کر پائے تھے کہ یہودیوں اور عیسائیوں کے بے تکے وبے ہودہ، من گھڑت رسوم نے آکٹوپس کی طرح معاشرے کو اپنے شکنجے میں جکڑنا شروع کر دیا ہے۔بجائے اس کے کہ ہم لوگ اچھی اور بری چیز میں تمیز کر پائیں، ہم دن بدن ان کی فتنہ پروریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ مغربی تہذیب کی بیہودہ خرافات و روایات صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلم نوجوانوں میں پھیل رہی ہیں۔ ان میں سے ہی ایک بد تہذیبی اور بے حیائی کو پھیلانے والی روایت ویلنٹائن ڈے بھی ہے۔اس دن کے بارے میں بھی کئی اقوال ہیں۔ یعنی منانے والے خود بھی کسی ایک قول پر متفق نہیں۔کوئی تو راہب اور راہبہ کی زنا بازی کی یاد میں مناتا ہے اور کوئی سینٹ ویلنٹائن کا اپنی فحش شاعری سے لوگوں کو بے راہروی کی طرف مائل کرکے اور خود ان کے لیے محبت کا دیوتا بن جانا، کی یاد میں مناتے ہیں۔

دن منانے کی وجہ جو بھی ہے۔ لیکن اس دن نے معاشرے میں طوفان بد تمیزی و بے حیائی برپا کر رکھا ہے۔ نوجوان نسل میں یہ دن مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ خاص کر کالجوں و یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس دن وہ شرم و حیا کی دھچکیاں بکھیر کر آپس میں اپنی حرام محبت کے اظہار کو اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ شرعی، اخلاقی و معاشرتی اعتبار سے اس کی بہت سی خرابیاں و مفاسد ہیں۔ اس رسم بد نے عفت و عصمت کی عظمت اور رشتہ نکاح کے تقدس کو پامال کیا ہے۔نوجوانوں میں بے حیائی، بداخلاقی، آزادی و بے باکی پیدا کرکے شرم و حیا ،ادب و شرافت کو ختم کر ڈالا۔ ان میں جنسی بے راہ روی کو فروغ دیا۔ اور پھر نتیجہ وہی دلسوز خبریں ہیں جو روز اخبارات کی زینت بنتی ہیں۔کسی بھی قوم کا بہترین اثاثہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔ نوجوانوں میں اگر بے حیائی پھیل جائے تو بڑی بڑی مضبوط قومیں بھی شکست آلود ہو جاتی ہیں۔ دشمن نے اپنی بے ہودہ رسوم کی ہمارے درمیان تشہیر کر کے اورہمارے نوجوانوں کو ان میں ملوث کر کے ہم پر اپنی گندی تہذیب کی کاری ضرب لگائی ہے۔ ان کے ایمان و اخلاق سے کھیلا جاتا ہے۔ انہیں بے حیائی کی سرگرمیوں میں ملوث کر کے جذبہ ایمانی سے محروم کیا جاتا ہے۔

لیکن اے امت مسلمہ کے جوانوں ! اگر دنیا و آخرت میں عزت و سرفرازی چاہتے ہو تو تمہیں یہود و نصاری کی ان خرافات کو ٹھوکر مار کر ویلنٹائن کی بدبو دار محبت کی بجائے حیا کا لبادہ اوڑھنا ہو گا۔ کیونکہ معاملہ دل کا ہو یا دین کا، مسلمان کبھی بے حیا اور بدکردار نہیں ہوتا۔تیرے لیے تو تیرے عورت کے ساتھ خوبصورت رشتوں کی صورت میں قدم قدم پر محبتیں اور محبت بھری دعائیں ہیں جو تو نے اپنی پاکیزہ محبت وشفقت اور صالحیت کی بنا پر حاصل کرنی ہیں۔ زانیوں اورویلنٹائنیوں کی غلاظت بھری محبت اپنے دلوں سے نکال کر سب سے پہلیان کی محبت دلوں میں ڈالنی ہے جو ان محبتوں کے سب سے زیادہ حقدار ہیں یعنی اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔ اے مسلمان آج بھی تیرے ایک خط سے خشک دریا رواں ہو سکتے ہیں اگر تو اپنی محبتیں اصل حقداروں کو دے۔اللہ تعالی نے فرمایا ہے۔

” اور اہل ایمان تو سب سے بڑھ کر اللہ تعالی سے محبت کرتے ہیں”( البقرہ 165)

اللہ تعالی کے بعد محبت کا حق اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے فرمایا۔
تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک مومن ہو ہی نہیں سکتا جب تک میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نزدیک اس کے والدین، اولاد اور دنیا کے ہر انسان سے بڑھ کر محبوب نہ ہو جاؤں۔( بخاری ومسلم)

اے مسلمانوں! ایک بار اپنے دلوں میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا تو کر کے دیکھو۔ پھر تم کبھی بھی مالک کے احکامات سے بغاوت کرکے ناجائز و ناپاک محبت کے پیچھے نہیں بھاگوگے۔ اب فیصلہ تمہارا ہے۔ اطاعت پروردگار کر کے اوج فلک کو چھونا ہے۔ یا اغیار کی اندھی تقلید کر کے پستیوں کی اندھیر نگریوں میں گم ہونا ہے؟؟

تحریر : نبیلہ شہزاد

Share this:
Imran Khan
Previous Post خوشبو آ نہیں سکتی کاغذ کے پھولوں سے
Next Post ہکلاہٹ کی کمی اور زیادتی کی وجہ بننے والا نیورون دریافت
Stuttering

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.