geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فخری زادہ قتل کیس میں ملوث مقامی عناصر کے حوالے سے نئی تفصیلات کا انکشاف

February 15, 2021 0 1 min read
Mohsin Fakhrizada
Share this:

Mohsin Fakhrizada

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس امور محمود علوی نے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے حوالے سے نئی انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جوہری سائنسدان کو قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم اور اس واقعے کا ماسٹر مائنڈ پاسداران انقلاب میں جوہری اور میزائل شعبے کا ایک سینیر اہلکار تھا جسے فوج سے برطرف کردیا گیا تھا۔ وہ فخری زادہ کو قتل کرنے کا منصوبہ کرنے مگر کارروائی پرعمل درآمد سے قبل ہی ملک چھوڑ گیا تھا۔

چند روز قبل ایرانی انٹیلی جنس وزیر محمود علوی نے کہا تھا کہ مقامی سطح پر فخری زادہ کے قتل کے لیے لاجسٹک مدد فراہم کی گئی۔ مدد فراہم کرنے والا ایک مقامی ملزم مسلح افواج میں کام کرچکا ہے۔

سوموار کے روز ایک ٹی وی پروگرام میں محمود علوی نے کہا کہ فخری زادہ کے قتل سے پانچ روز قبل انٹیلی جنس الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دشمن فخری زادہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

انٹیلی جنس وزیر نے کہا کہ چونکہ وزارت انٹیلی جنس کو مسلح افواج میں انٹیلی جنس کام کرنے کی اجازت نہیں تھی اس لیےوزارت نے مسلح افواج سے کہا کہ وہ ایک نمائندہ مقرر کرے تاکہ وہ فخری زادہ کی زندگی کو لاحق خطرات کا تدارک کیا جاسکے مگر نمائندہ مقرر کرنے قبل ہی فخری زادہ کو قتل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ایران کے جوہری سائنسدان فخری زادہ کو 27 نومبر 2020ء کو تہران میں ابسر بدماوند کے مقام پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ ایران نے اس کارروائی کا الزام اسرائیل پرعاید کیا تھا تاہم اسرائیل نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

محسن فخری زادہ کو ایرانی جوہری پروگرام کا خالق قرار دیا جاتا تھا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ فخری زادہ کے قتل سے ایران کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل بار بار اس طرح کے حملے کرکے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا چاہتا ہے۔

Share this:
Saudi Arabia
Previous Post سعودی عرب : احتیاطی اقدامات کی مدت میں 20 روز کی توسیع
Next Post اماراتی مشن ’ہوپ‘ نے مریخ کی اولین تصویریں زمین پر بھیج دیں
Emirati Space Mission

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.