geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: گریٹا تھنبرگ کا ٹوئٹ اور بھارتی کارکنوں کی گرفتاریاں

February 17, 2021 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) کسانوں کی تحریک کی حمایت کے حوالے سے تحفظ ماحول کی کارکن گریٹا تھنبرگ کے ٹوئٹ کے سلسلے میں تحفظ ماحول کی ایک کارکن پہلے ہی گرفتار کی جا چکی ہے۔ ‘ٹُول کِٹ‘ کیس میں بھارتی پولیس مزید دو کارکنوں کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کے حوالے سے سویڈش ایکٹیویسٹ گریٹا تھنبرگ کے ذریعہ ٹوئٹ کیے گئے’ٹول کٹ‘ کے معاملے میں ماحولیات کے لیے سرگرم کارکن اکیس سالہ دیشا روی کی گرفتاری کے بعد پولیس وکیل اور ماحولیات کے لیے سرگرم کارکن نکیتا جیکب اور ان کے ساتھی شانتانو مولوک کو بھی گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ دونوں کی گرفتاری کے لیے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیے گئے۔

دوسری طرف دونوں کارکنوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ اس دوران دہلی کے پولیس کمشنر ایس این سریواستوا نے منگل سولہ فروری کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ”دیشا روی کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور دوسروں کے ساتھ بھی قانونی کارروائی کی جائے گی خواہ کسی کی عمر بائیس برس ہو یا پچاس برس۔ قانون سب کے ساتھ یکساں سلوک کرتا ہے۔”

سویڈن سے تعلق رکھنے والی تحفظ ماحول کی کم عمر کارکن گریٹا تھنبرگ نے اس ماہ کے اوائل میں ایک ‘ٹول کٹ‘ ٹوئٹ کیا تھا۔ جس میں بھارت میں حکومت کے خلاف کسانوں کے مظاہرے کے حوالے سے مبینہ پروگرام کا لائحہ عمل بتایا گیا تھا۔

دہلی پولیس ممبئی سے سرگرم وکیل نکیتا جیکب اور ان کے انجینئرساتھی شانتانو مولوک کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ یہ دونوں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک تنظیم سے وابستہ ہیں اور کسانوں کی تحریک کی بھی حمایت کرتے رہے ہیں۔ تاہم پولیس کا دعوی ہے کہ ان دونوں کا تعلق پوئٹک جسٹس فاؤنڈیشن نامی تنظیم سے ہے۔

نکیتا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دہلی پولیس کی ایک ٹیم گیارہ فروری کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر بھی گئی تھی اور وہاں سے کچھ ذاتی کاغذات اور الیکٹرانک آلات ضبط کرکے لے گئی۔ انہوں نے نکیتا کے خلاف درج ایف آئی آر کی ایک نقل بھی طلب کی ہے کیونکہ ان کا دعوی ہے کہ پولیس نے انہیں اب تک یہ نہیں بتایا کہ ان کے خلاف کیا الزامات ہیں۔

مہاراشٹر کے بیڑ ضلعے کے رہنے والے سانتانو نے عدالت میں پیش کردہ اپنی درخواست میں کہا ہے کہ دہلی پولیس کے عملے نے ضروری ضابطوں پر عمل کیے بغیر ان کے گھر سے بہت سارا سامان ضبط کر لیا اور ان کے والدین پر بھی دباو ڈالا جا رہا ہے۔ شانتانو نے عدالت سے پیشگی ضمانت کی درخواست کی ہے تاکہ وہ دہلی میں عدالت کے سامنے حاضر ہوکر اپنا موقف پیش کرسکیں۔

دو روز قبل ہی پولیس نے دیشا روی نامی اکیس سالہ کارکن کو بنگلورو میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیشا نے حکومت مخالف’ٹول کٹ‘ کو ایڈٹ اور تقسیم کیا تھا۔ دہلی پولیس کے ایک اعلی افسر کے مطابق ”اس ٹول کٹ کا اصل مقصد گمراہ کن معلومات پھیلانا اور حکومت کے خلاف لوگوں میں نفرت پیدا کرنا ہے۔”

سوشل ميڈيا پر مشہور گلوکارہ ريحانہ اور سويڈش ماحولیاتی کارکن گريٹا تھونبرگ سميت کئی اہم عالمی شخصيات نے بھارت ميں سراپا احتجاج کسانوں کی حمايت کی۔ بھارتی حکومت نے اسے اپنے اندرونی معاملات ميں ’دخل اندازی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں کے کینیڈا میں واقع پوئٹیک جسٹس فاونڈیشن سے بھی تعلقات ہیں جو مبینہ طور پر بھارت میں سکھ اکثریتی علاقے میں ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے خالصتان تحریک کی حمایت کرتی ہے۔

پولیس کا یہ بھی دعوی ہے کہ ان تینوں کارکنوں نے 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مذکورہ تنظیم کے بانیوں کے ساتھ ایک زوم میٹنگ میں حصہ لیا تھا جس میں کسانوں کی یوم جمہوریہ ٹریکٹر ریلی کے سلسلے میں ‘ٹوئٹ کا طوفان برپا کر دینے‘ کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں ساٹھ ستر لوگوں نے حصہ لیا تھا اور اس کے بعد مذکورہ ٹول کٹ بنائی گئی۔

دیشا روی کی گرفتاری پر بھارت اور دیگر ملکوں میں سیاست دانوں اور سماجی کارکنوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا ”دیشا روی کی گرفتاری جس انداز میں کی گئی اس سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارت میں جمہوریت کے قتل میں تیزی آگئی ہے۔ لیکن بھارت کے جوان اب خاموش نہیں رہیں گے۔”

برطانوی رکن پارلیمان کلاؤڈیا ویب نے بھی ایک ٹوئٹ کر کے کہا ”دو خواتین، اکیس سالہ طالبہ دیشا روی اور مزدوروں کے حقوق کے لیے سرگرم چوبیس سالہ نودیپ کور کو کسانوں کی تحریک کی پرامن حمایت کرنے پر نشانہ بنایا گیا، گرفتار کرلیا گیا اور جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ یہ آمریت کے ذریعہ آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ خاموش نہ رہیں۔”

قومی دارالحکومت کی سرحدوں پر بیٹھے کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا اور وہ چھ ماہ کی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے کچھ اکاؤںٹس بند کرنے کے مطالبے کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سبھی بھارتی حکومت کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔

بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج ہزاروں احتجاجی کسان اپنے ٹریکٹر سمیت قومی دارالحکومت میں داخل ہو گئے اور لال قلعے پر اپنا پرچم لہرا دیا۔ پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل داغے۔

بھارتی دارالحکومت میں پولیس نے دہلی کی سرحدوں پر خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے، خندقیں کھود دی ہیں اور لوہے کی لمبی لمبی کیلیں گاڑ دی ہیں تاکہ کسان قومی دارالحکومت میں داخل نہ ہونے نا پائیں۔

مودی حکومت ٹوئٹر سے ناراض، ‘پاکستانی حمایت یافتہ‘ اکاؤنٹس کی بندش کا حکم
مودی حکومت اب ٹوئٹر سے ناراض ہے اور اس نے مبینہ طور پر ‘پاکستانی حمایت یافتہ‘ سینکڑوں اکاؤنٹس کی بندش کا حکم دے دیا ہے۔

Share this:
French National Assembly
Previous Post فرانس میں مسلمانوں پر پابندیاں اور نگرانی سخت کرنے کا قانون منظور
Next Post شمالی کوریائی ہیکروں کی ’فائزر ویکسین کا ڈیٹا چرانے‘ کی کوشش
Pfizer Vaccine

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.