geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت چین تنازعہ، فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اولین چینی تصدیق

February 20, 2021 2 1 min read
Indo-China Conflict
Share this:

Indo-China Conflict

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چینی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھارتی افواج کے ساتھ سرحد پر مختلف جھڑپوں میں اس کے چار فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ بیجنگ نے اپنے جانی نقصان کو عوامی سطح پر پہلی مرتبہ تسلیم کیا ہے۔

بھارت نے جون 2020ء میں لداخ سے جڑے قراقرم پہاڑی سلسلے میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں اپنے بیس فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ یہ فائرنگ کے تبادلے والی روایتی لڑائی نہ تھی بلکہ بھارت اور چین کی سرحد پر تعینات فوجیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ ایک دوسرے کو مکے مارے گئے اور پتھراؤ کے ساتھ ساتھ ڈنڈوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

اس وقت یہ کہا جا رہا تھا کہ چین نے بھی اس لڑائی میں اپنی فوجی کھوئے ہیں لیکن چین نے اس بارے میں خاموشی اختیار رکھی اور کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ مزید کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا۔

اب جب کہ دونوں ممالک کئی مذاکراتی دوروں کے بعد اپنے سخت موقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں تو چین کی جانب سے جھڑپوں میں چار فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

‘پیپلز لبریشن آرمی’ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہلاک شدہ چار فوجیوں کے ناموں کو ریاست کے شہیدوں کی فہرست میں ڈالا دیا گیا ہے۔

چین کی جانب سے ہلاک ہونے والے بٹالین کمانڈر کو ‘سرحد کا دفاع کرنے والے ہیرو’ کا خطاب دیا گیا ہے۔ باقی تین ہلاک شدہ فوجیوں کو بھی اعلیٰ ترین ایوارڈز دیے گئے ہیں۔

کچھ ابتدائی رپورٹس کے مطابق بھارت کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے چینی فوجیوں کی تعداد 45 تک بتائی گئی تھی۔ بھارتی فوج کے شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جوشی کا کہنا ہے کہ بھارتی مبصرین نے 60 چینی فوجیوں کو اسٹریچر پر لے جاتے دیکھا تھا لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے ہلاک ہوئے تھے۔ جنرل جوشی نے ایک بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ چین کی جانب سے بھارت کے ساتھ انتہائی سخت رویہ رکھا گیا تھا جب تک کہ بھارت نے اگست میں کیلاش رینج پر قبصہ نہیں کر لیا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک میں بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور 10 فروری کو لڑائی سے پیچھے ہٹنے کا معاہدہ ہوا۔ ” اب سرحدی کشیدگی ختم ہو رہی ہے کیوں کہ ہم نے کیلاش رینج میں عسکری کامیابی حاصل کر لی ہے اور مقصد حاصل ہو گیا۔ اب ہم اپریل 2020ء کے اسٹیٹس کو پر واپس جا رہے ہیں۔‍”

یہ واضح نہیں ہے کہ چین کی جانب سے اس وقت فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعلان کیوں کیا گیا ہے۔ لیکن چین کی کمیونسٹ جماعت کے اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق حکومت فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق قیاس آریائیوں کو ختم کرنا چاہتا ہے اور ان الزمات کو بھی رد کرنا چاہتا ہے کہ چینی فوجی لڑائی کے ذمہ دار ہیں۔

قراقرم پہاڑی سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں کا آغاز گزشتہ سال مئی میں ہوا۔ یہاں دونوں ممالک کم از کم آٹھ پہاڑیوں کو اپنے ملک کا حصہ مانتے ہیں۔ جون تک کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان 1962ء کی سرحدی جنگ کے بعد سے صورتِ حال میں پیدا کشیدگی کم نہیں ہوئی اور ابھی تک بھارتی اور چینی فوجی پہاڑی سلسلے میں واقع ایل اے سی یا سرحد پر تعینات ہیں۔

Share this:
Heiko Mass
Previous Post ’ایران آگ سے کھیل رہا ہے‘، جرمن وزیر خارجہ
Next Post ‘جوہری معاہدے پر ایران سے ملاقات کے لیے تیار ہیں’ امریکا
USA Nuclear Agreement

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.