geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس کا جرمنی میں پھیلاؤ، اسرائیل میں واضح کمی

February 22, 2021 1 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز کی تعداد پھر سے بڑھتی جا رہی ہے۔ حکام نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے خبر دار کیا ہے۔ جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر سات ہزار چھ سو سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

جرمنی میں موجودہ لاک ڈاؤن میں کسی حد تک نرمی کی منصوبہ بندی کے دوران نئے انفیکشن کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ متعدی امراض کے تحقیقی ادارے روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر سات ہزار چھ سو چھہتر نئے کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں یہ تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے سبب 145 مزید اموات بھی رپورٹ کی گئیں ہیں۔ اعداد و شمار جمع کرنے والے اداروں کا تاہم کہنا ہے کہ ویک اینڈ پر عموماً اموات اور کووڈ انیس پوزیٹیو کیسز کی تعداد کم ہی درج کی جاتی ہے اور کورونا ٹیسٹ بھی کم ہوتے ہیں۔

ملک بھر میں ہر ایک لاکھ کی آبادی میں نئے کیسز کی سات روز کے اندر درج کی جانے والی شرح 57.7 فیصد سے بڑھ کر 60.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہ اضافہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر رونما ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمنی میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ کورونا کی تبدیل شدہ نئی قسم بن رہی ہے۔

یہ اعداد و شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب 16 جرمن ریاستوں میں سے 10 میں آئندہ پیر سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جرمن وزیر صحت کہہ چُکے ہیں کہ ویکسینیشن کے لیے ڈے کیئر اور پرائمری اسکولوں کے اساتذہ اولین ترجیح ہوں گے۔ جرمن وزیر صحت ژینس اشپاہن اور متعدد وفاقی ریاستوں کے وزراء کی طرح وفاقی وزیر تعلیم آنژا کارلیچیک نے بھی اس منصوبے کی حمایت کر دی ہے۔ ان کا اس بارے میں کہنا تھا، ”دونوں پیشہ ور گروپ ایسے کام انجام دیتے ہیں، جو ہمارے پورے معاشرے کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اس لیے معاشرے میں ان کی اہمیت ویکسینیشن کی ترجیح سے بھی ظاہر ہونی چاہیے۔‘‘ ہفتے کے آغاز میں اصولی طور پر اس بارے میں فیصلہ متوقع ہے۔

جرمنی نے گزشتہ چند روز کے دوران اپنی سرحدیں بند کر دینے کا فیصلہ کیا، جس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ برلن حکومت برطانیہ سے پھیلنے والے کورونا انفیکشن کی تبدیل شدہ شکل کو جرمن پہنچنے سے روکنا چاہتی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آسٹریا کی ریاست ٹیرول اور چیک جمہوریہ سے قریب ساڑھے چار ہزار افراد کو جرمنی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ یہ کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے بغیر جرمنی میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ بائیو اینڈ ٹیک / فائزر کی ویکسین وہاں بہت کامیاب رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی حکام کی طرف سے یہ خبر سنائی گئی کہ ان کے ملک میں بائیو اینڈ ٹیک / فائزر کی ویکسین اس سنگین بیماری کے خطرے کو 95.8 فیصد تک کم کرنے کا سبب بنی ہے۔ یہ اعداد و شمار اسرائیلی وزارت صحت نے شائع کیے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات میں کہا گیا کہ 98 فیصد کیسز میں یہ ویکسین بخار اور سانس لینے میں دشواریوں سے بچانے کا سبب بنی ہے۔ اس کے علاوہ اس ویکسینیشن کے بعد SARS-CoV-2 کے انفیکشن میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں سے 98.9 فیصد کو نہ تو ہسپتال جانا پڑا اور نہ ہی ان کی موت واقع ہوئی۔ یہ اعداد و شمار ملک گیر سروے پر مبنی ہیں۔

اسرائیل، جس کی مجموعی آبادی تقریبا 9.3 ملین افراد پر مشتمل ہے، نے دنیا میں ویکسینیشن کی ایک انتہائی پرزور مہم چلائی ہے۔ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے توقع ظاہر کی ہے کہ پچاس سال سے زیادہ عمر کے 95 فیصد شہریوں کی دو ہفتوں کے اندر ویکسینیشن مکمل ہو جائے گی۔ اس مثبت نتائج کے پس منظر میں اسرائیل میں اس اتوار سے زیادہ تر دکانیں اور اسکول کھولے جا رہے ہیں۔

Share this:
UAE Coronavirus
Previous Post یو اے ای: 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کا شکار 17 افراد چل بسے، 2250 نئے کیسوں کی تشخیص
Next Post کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 24 لاکھ 73 ہزار 430 سے تجاوز
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.