geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان نے امریکی فوج کی واپسی میں التوا کو مسترد کر دیا

February 22, 2021 0 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ان کے جنگجو امریکی فوجیوں کی واپسی کی مدت میں توسیع پر کبھی رضامند نہیں ہوں گے۔

طالبان نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی میں التوا کے امکان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمارے جنگجو امریکی فوجیوں کی واپسی میں کسی طرح کی توسیع پر کبھی بھی رضامند نہیں ہوں گے۔”

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ”ہمارے جنگجو کسی توسیع پر کبھی راضی نہیں ہوں گے۔” انہوں نے مزید کہا ’’نیٹو، امریکا اور تمام فریقین اس بات پر متفق ہوچکے تھے کہ اگر وہ موجودہ بحران پر قابو پانا چاہتے ہیں تو اس کا سب سے بہتر حل یہ ہے کہ جس معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں اسے نافذ کیا جائے۔“

سن 2020 کے اوائل میں امریکا نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یکم مئی 2021 تک افغانستان سے اپنی تمام فوج واپس نکال لے گا۔ اس کے بدلے میں طالبان جنگجووں نے افغانستان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

مشاہدین کا الزام ہے کہ طالبان معاہدے کے تحت کیے گئے دیگر وعدوں کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ مثال کے طورپر طالبان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے دیگر دہشت گرد گروپوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ملک میں تشدد کی سطح بھی بہت زیادہ ہوگئی ہے۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو کہا تھا کہ نیٹو کے ممالک اگلے نوٹس تک افغانستان میں اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

طالبان افغانستان میں موجودہ صورت حال کا کوئی سفارتی حل چاہتے ہیں لیکن انہوں نے معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا”خدا نخواستہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو افغانستان کے عوام اپنا دفاع خود کریں گے جیسا کہ انہوں نے پچھلے بیس برسوں کے دوران کیا ہے۔”

طالبان کے ترجمان نے تاہم کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مئی میں ہی ہوگا، اگر اس وقت تک بھی بین الاقوامی افواج ملک میں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا ”اگر سفارتی راستہ بند ہوجاتا ہے تو جنگ کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ کار نہیں رہ جائے گا۔”

افغان مذاکرات پچھلے کئی ہفتوں سے تعطل کا شکار ہیں۔ مجاہد نے کہا کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کے گروپ کے مابین جاری صلاح و مشورہ کا سلسلہ چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا”ہم مذاکرات سے الگ نہیں ہوئے ہیں اور ہم مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔”

Share this:
Saifullah Abro
Previous Post سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد
Next Post ایران نے معائنہ کاروں کی رسائی محدود کر دی
IAEA

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.