geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان امن مذاکرات بحال لیکن غیر یقینی صورت حال برقرار

February 24, 2021 3 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

دوحہ (اصل میڈیا ڈیسک) دوحہ اب مسئلہ یہ ہے کہ دونوں فریق اپنے اپنے موقف میں کتنی لچک پیدا کرتے ہیں، کن امور پر بات چیت کے لیے تیار ہوتے ہیں اور معاملات کو طے کرنے کی ترتیب پر کس طرح متفق ہوتے ہیں۔

تقریباً ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے تعطل کے بعد افغانستان میں متحارب فریق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات ایک بار پھر شروع ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں حالیہ دنوں میں تشدد کے واقعات میں زبردست اضافے کے درمیان سفارتی کوششوں کے نتیجے میں افغان امن مذاکرات شروع ہوئے اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ فریقین تشدد میں کمی اور جنگ بندی پر اتفاق کر سکتے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ایک ٹوئٹ کرکے مذاکرات بحال ہونے کی اطلاع دی۔

انہوں نے تاہم بات چیت کے دوران ”ماحول خوشگوار رہنے”، فریقین کے مذاکرات کو جاری رکھنے کے عزم اور امن مذاکرات کے لیے ایجنڈا طے کرنے پر بات چیت جاری رکھنے کے اعلان کے سوا کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

اس سے قبل جنوری میں جب مذاکرات شروع ہونے کے چند دن بعد ہی اچانک ختم ہو گئے تھے، اس وقت فریقین نے اپنا اپنا ایجنڈا پیش کیا تھا۔ اب دونوں کے سامنے سب سے بڑا سوال یہی ہوگا کہ وہ اپنے اپنے ایجنڈے میں شامل کن نکات پر نظر ثانی کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، اور جن معاملات پر بات چیت ہونی ہے ان پر اتفاق کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی طے کرتے ہیں کہ پہلے کون سا معاملہ نمٹایا جائے گا۔

افغان حکومت، امریکا اور نیٹو کی ترجیح ہے کہ تشدد میں سنجیدگی کے ساتھ کمی لائی جائے تاکہ جنگ بندی ہو سکے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم وہ حالیہ دنوں تک کسی بھی فوری جنگ بندی کی مزاحمت کرتے رہے ہیں۔

امریکا کی نئی جو بائیڈن انتظامیہ فروری 2020 میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں طالبان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کر رہی ہے۔ اس معاہدے کے تحت تمام بین الاقوامی افواج کو یکم مئی تک افغانستان چھوڑ دینا ہے۔

گوکہ طالبان نے افغانستان میں بین الاقوامی فوج کی موجودگی میں توسیع کی تجویز کی مخالفت کی ہے تاہم امریکا میں اس بات پر اتفاق رائے میں اضافہ ہو رہا ہے کہ فوج کی واپسی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی جائے۔

یہ تجویز بھی ہے کہ انٹلیجنس کی بنیاد پر کام کرنے والی چھوٹی فورس کو افغانستان میں رکھا جائے جو اپنی توجہ صرف انسداد دہشت گردی اور اسلامک اسٹیٹ پر مرکوز کرے۔ کہا جاتا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ نے افغانستان میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

امریکا اور نیٹو نے افغانستان میں موجود تقریباً دس ہزار غیر ملکی فوجیوں کے مستقبل کے بارے میں اب تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ ان میں امریکا کے ڈھائی ہزار فوجی بھی شامل ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان میں جاری جنگ کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔ اس نے امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے والے زلمے خلیل زاد کی ذمہ داریاں برقرار رکھی ہیں لیکن مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کوئی واضح بیان اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے اور طالبان تحریک پر افغانستان میں تشدد کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو اہم ترین سمجھا جا تا ہے۔

دوحہ میں بات چیت کا دوبارہ آغاز اُس زبردست سفارتی سرگرمی کے بعد ہوا ہے، جس میں متعدد عہدیداروں نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔

گزشتہ ہفتے امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل کینتھ ایف مکینزی اسلام آباد میں تھے۔ ان کے علاوہ، افغانستان کیلئے روس کے ایلچی ضمیر کابلوف اور قطر کے خصوصی ایلچی ڈاکٹر مطلق بن ماجد القطحانی نے بھی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی ایلچی عمر داؤد زئی بدھ کے روز اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

Share this:
Agreement
Previous Post یمنی عوام کی مدد کے لیے سعودی عرب اور عالمی ادارہ خوراک میں 40 ملین ڈالر کا معاہدہ
Next Post فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کو جرمانہ ادا کر دیا
Faisal Wawda

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.