geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

March 1, 2021 1 1 min read
Lahore Qalandars
Share this:

Lahore Qalandars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سکس کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے جس پر لاہور قلندرز نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

کراچی کے بلے بازوں نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم بابراعظم تیسرے اوور میں 5 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

37کے مجموعی اسکور پر جو کلارک کو حارث رؤوف نے رن آؤٹ کردیا، جب کہ اگلی ہی گیند پرکولنگ انگرام کو احمد دانیال نے صفر پر بولڈ کردیا۔

اس موقع پر شرجیل خان نے اپنی جارحانہ اننگز کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ بھی 113 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، شرجیل نے 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔

محمد نبی نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور حارث رؤوف کا شکار بنے۔

کراچی کنگز نے 20 اوورز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ احمد دانیال، حارث رؤوف، ڈیوڈ ویزے اور سمت پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں کپتان سہیل اختر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر عامر نے جو ڈینلی کو کلین بولڈ کردیا۔

33 کے مجموعی اسکور پر حفیظ بھی وقاص مقصود کا شکار ہوگئے، انہوں نے 15 رنز بنائے۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان اور بین ڈنک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو 119 رنز کی قیمتی شراکت فراہم کی۔

152 کے اسکور پر فخر کرسٹیان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 54 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ان کے بعد آنے والے ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 9 گیندوں پر 31 رنز بناڈالے اور ٹیم کو فتح دلوادی جب کہ دوسری جانب بین ڈنک نے بھی 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، وقاص مقصود اور کرسٹیان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاہین شاہ آفریدی کو بہترین بولنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Share this:
Meeting
Previous Post سندھ میں سینیٹ انتخابات کی تیاریاں، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی اہم بیٹھک
Next Post امیتابھ کی طبیعت سے متعلق حالیہ پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا
Amitabh Bachchan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.