geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی نے بھی کووڈ 19 کے خلاف ٹیکہ لگوا لیا

March 1, 2021 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں آج سے ساٹھ برس سے اوپر اور بیماریوں میں مبتلا 45 برس کے شہریوں کو ٹیکہ لگانے کا عمل شروع کر دیا گيا ہے۔

بھارت میں ایک کروڑ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکہ لگانے کے بعد یکم مارچ پیر سے عام شہریوں کے لیے کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں ساٹھ برس سے زائد یا پھر 45 برس کے ایسے افراد کو ٹیکہ لگایا جائے گا جو کسی بیماری میں مبتلا ہوں۔

بھارتی حکومت کو توقع ہے کہ وہ اس دوسرے مرحلے میں آئندہ اگست تک تقریبا 30 کروڑ افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے ٹیکہ لگانے کا عمل مکمل کر سکے گی۔

اس مرحلے میں سب سے پہلے پیر کی صبح دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیکہ لگایا گيا۔ اس کے بعد مودی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا،” کووڈ 19 ویکسین کی میں نے پہلی خوراک لے لی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہمارے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے کووڈ 19 کے خلاف عالمی لڑائی کو مستحکم کرنے کے لیے کافی تیزی سے کام کیا ہے۔ میں ان تمام لوگوں سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کرتا ہوں جو ویکسین لینے کے اہل ہیں۔ آئیے، ایک ساتھ مل کر ہم بھارت کو کووڈ 19 سے آزاد کریں۔‘‘

دیکھا یہ گيا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں عوامی سطح پر ٹیکے کی مہم سے قبل سربراہان مملکت نے یہ خوارک لی تھی تاکہ عوام میں اس کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہو سکے اور اسی لیے بھارت میں بھی ایک حلقہ یہ کہتا رہا تھا کہ آخر مودی نے خود پہلے یہ ٹیکہ کیوں نہیں لگوایا۔

بھارت میں آکسفورڈ کے ’کووی شیلڈ‘ ویکسین کے ساتھ ساتھ کمپنی ‘بھارت بائیو ٹیک‘ کا تیار کردہ کووڈ ویکسین ٹیکہ بھی لگایا جا رہا ہے جس کی افادیت کے حوالے سے کئی طرح کے خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق مودی نے بھارتی کمپنی کا تیار کردہ ویکسین ہی لگوایا ہے۔

اس متنازعہ ویکسین کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تجربات اب بھی جاری ہیں اور اس ٹیکے کی کامیابی کے تئیں ضروری سائنسی ڈیٹا ابھی تک عام نہیں ہے۔ انہیں وجوہات کے سبب بھارت میں کئی حلقوں کی جانب سے اس ٹیکے کے استعمال پر نکتہ چینی ہوتی رہی ہے۔

بھارتی وزير اعظم کے ٹیکہ لگوانے کے حوالے سے جو ویڈیو فوٹیج حکومت نے جاری کی ہے اس میں مودی نے آسام کا گمچھا اپنے گلے میہ ڈال رکھا ہے جبکہ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جن نرسوں نے انہیں ٹیکہ لگایا ان کا تعلق ریاست پڈو چیری اور کیرالا سے ہے۔

ان تینوں ریاستوں میں جلد ہی اسبملی کے انتخابات ہونے والے ہیں جن کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی نے ٹیکہ لگوا کر جہاں عوام میں اعتماد کی فضا بحال کرنے کی کوشش کی ہے وہیں اس موقع پر اپنے خاص لباس اور نرسوں کے انتخاب سے سیاسی طور بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

کووڈ ویکسینیشن کے اس دوسرے مرحلے کے تحت سرکاری ہسپتالوں سے کہیں زیادہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں ٹیکہ کاری کی سہولیات فراہم کرانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ تقریبا ً دس ہزار سرکاری ہسپتالوں میں مفت میں ٹیکے لگانے کا انتظام کیا گیا ہے اور اس سے دوگنا تعداد یعنی بیس ہزار افراد پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی ٹیکہ لگوا سکیں گے تاہم اس کے لیے انہیں 250 روپے کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

بہار میں ویکسین پوری طرح سے مفت
بہار کے وزیراعلٰی نتیش کمار نے بھی آج ویکسین لگوائی ہے اور اعلان کیا ہے کہ بہار میں یہ ٹیکہ ہر جگہ مفت دستیاب ہوگا۔ مرکزی حکومت کے اعلان کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں تو یہ مفت ہوگا تاہم نجی ہسپتالوں میں اس کے لیے 250 روپے کی فیس ادا کرنا ہوگی۔ تاہم ریاست بہار نے اسے پوری طرح مفت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے اندراج کی آن لائن سہولت بھی میسر ہے اور جسے بھی دلچسپی ہو وہ آن لائن بھی اس کے لیے رجسٹر کر سکتا ہے۔ کووڈ ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے میں کووی شیلڈ اور کوویکسین دونوں ہی طرح کے ویکسین دستیاب ہوں گے لیکن ان میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا متبادل لوگوں کو نہیں دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی کمپنی بھارت بائیو ٹیک کی تیار کردہ کووڈ ویکسین کی افادیت کے حوالے سے کئی طرح کے خدشات ظاہر کیے جا تے رہے ہیں۔

Share this:
Israeli Missile Attack in Syria
Previous Post شام کا اسرائیلی میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعوی
Next Post ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات ٹھکرا دیے
Iran Nuclear Talks

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.