geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن عوام کی اکثریت لاک ڈاؤن میں نرمی کی حامی

March 2, 2021 2 1 min read
Corona
Share this:

Corona

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) ایک تازہ عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ جرمن عوام کی اکثریت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے نافذ سخت لاک ڈاؤن کے خلاف ہے۔

خبر رساں ادارے ڈی پی کی جانب سے یو گوو کے ذریعے کرائے گئے ایک عوامی جائزے میں فقط چھبیس فیصد جرمن باشندوں کے لاک ڈاؤن جاری رکھنے کے حق میں رائے دی جب کہ صرف نو فیصد افراد ایسے تھے، جو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کے حامی تھے۔ دوسری جانب اس لاک ڈاؤن میں نرمی کے حق میں تینتالیس فیصد جرمن باشندے دکھائی دیے جب کہ سترہ فیصد کے مطابق تمام تر لاک ڈاؤن ختم کر کے حالات کو معمول کی جانب لوٹا دیا جانا چاہیے۔

جرمنی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تناظر میں نومبر کے آغاز میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جب کہ دسمبر کے وسط میں اسے مزید سخٹ بنا دیا گیا۔ نئے اقدامات کے تحت ملک بھر میں تمام ریستوان بند کر دیے گئے تھے، جب کہ فقط ایسی دکانوں اور کاروباروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی، جو انتہائی ضروری اشیاء یا خدمات سے متعلق تھے۔ اس لاک ڈاؤن میں اسکولوں کو بھی بند کرنے کا کہا گیا تھا۔

ابتدا میں تہتر فیصد جرمن باشندے اسکولوں، ریستورانوں، ہوٹلوں اور ثقافتی اجتماعات پر پابندی کے حق میں تھے۔ حالیہ کچھ ہفتوں میں جرمنی کے سولہ صوبوں میں سے متعدد نے رفتہ رفتہ اسکول کھولنے کی راہ اختیار کی ہے، تاہم ریستوان تاحال بند ہیں۔

آج پیر کے روز سے حجاموں کو ایک مرتبہ پھر دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ دس فروری کو صوبائی حکومتوں اور چانسلر میرکل کے درمیان بات چیت میں طے کیا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کو بحال رکھا جائے تاہم یکم مارچ سے حجاموں کو دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی جائے۔ بدھ کے روز صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چانسلر میرکل کے درمیان دوبارہ ملاقات ہو رہی ہے، جس میں توقع کی جا رہی ہے کہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جا سکتی ہے۔

حالیہ کچھ عرصے میں جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کے واقعات سامنے آئے ہیں، وہیں جرمنی میں کورونا وائرس کے نئے انفیکشنز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم ماہرین متنبہ کر رہے ہیں کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی اقسام بہتر ہوتی صورتحال کو دوبارہ خراب کر سکتے ہیں۔

پیر کے روز برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک ایسی قسم کے چھ مریض سامنے آئے، جو اس سے قبل برازیل میں دریافت کی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کا یہ برازیلین ورائینٹ زیادہ متعدی ہے اور ممکنہ طور پر ایسے افراد کو بھی دوبارہ لاحق ہو سکتا ہے، جو پہلے کورونا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔

Share this:
Bangladesch Protest ,Mushtaq Ahmed
Previous Post سائبر قوانین کے تحت قید ادیب کی موت، ڈھاکا میں طلبا کا احتجاج
Next Post برطانیہ میں دو کروڑ لوگوں کو ویکسین لگا دی گئی
Boris Johnson

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.