geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواتین کا دن کیوں منائیں؟

March 2, 2021 0 1 min read
Women Day
Share this:

Women Day

تحریر : نبیلہ شہزاد

عالمی یوم خواتین، بین الاقوامی طور پر 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو خواتین کی اہمیت سے آگاہ کرنا اورلوگوں میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کے لئے ترغیب دینا ہے۔ یوم خواتین کے پس منظر میں واقعہ یہ ہے کہ امریکہ میں خواتین نے اپنی تنخوا کے مسائل کے متعلق احتجاج کیا جسے گھڑ سوار دستوں کے ذریعے کچل دیا گیا۔پھر 1908ءمیں امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی نے خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے ”وومن نیشنل کمیشن“ بنایا۔ اسی جدوجہد کا نتیجہ تھا کہ عالمی یوم خواتین 28 فروری 1909ءکو پہلی بار امریکہ میں منایا گیا۔ پہلی عالمی خواتین کانفرنس 1910ءمیں کوپن ہینگن میں منعقد کی گئی۔ پھر 8 مارچ 1913ءکو یورپ بھر میں خواتین نے ریلیاں نکالیں اور پروگرام منعقد کیے۔ تب سے اب تک ہر سال 8 مارچ یوم خواتین منایا جاتا ہے۔

اب دیکھیں امریکہ والے بیچارے لوگوں نے تو یوم خواتین منانے کا آغاز اس وجہ سے کیا کہ وہاں کی مسکین عورت کو اپنے قیام و طعام کا بندوبست بھی خود ہی کرنا تھا۔ اس کا کوئی ولی وارث نہ تھا۔ جب کمانے کے لئے باہر نکلی تو اس کی محنت کا معاوضہ بھی غصب کر لیا گیا۔ جب اس نے احتجاج کیا تو اس پر ظلم و ستم برپا کیا گیا۔احتجاج کرنا یا عورت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اس کا حق بنتا تھا۔ لیکن بھئی ہم مسلمان، خاص کر پاکستان کے مسلمان کس خوشی میں یہ دن منانے جارہے ہیں؟۔ یہ تو” پرائی برات میں عبداللہ دیوانہ” والا معاملہ بن گیا ہے۔ ہمارے حقوق کا تحفظ اور ہماری اہمیت سے تو ہمیں پیدا کرنے والے نے خود آگاہ کیا ہے۔ مرد بچارے کو ایک درجہ زیادہ دے کر اس پر منوں بوجھ لادا گیا ہے۔ اور دوسری طرف عورت پر بچوں کی تربیت کے علاوہ کوئی بڑی ذمہ داری نہیں۔

عورت کے لیے ہر طرف آسانی ہی آسانی یعنی اس پر کوئی فکر معاش نہیں۔مظلوم، غریب مغربی عورت کی طرح اسے یہ نہیں کہا جاتا کہ جاو ¿ اور کما کر کھاو ¿۔اس کی معیشت کی ذمہ داری شادی سے پہلے باپ، بھائی اور شادی کے بعد شوہر اور بیٹے کی ہے۔ وہ زندگی میں کبھی تنہا نہیں ہوتی۔وہ باپ، شوہر اور بیٹے کے مال کی وارث ضرور ہے لیکن کسی پر بھی خرچ کرنا اس کی ذمہ داری نہیں۔حتی کہ اس کی اپنی ذات پر بھی خرچ کرنا اس کے محافظ و کفیل مردوں کی ہی ذمہ داری ہے۔ اس کی مال کمانے کی ذمہ داری بالکل بھی نہیں لیکن اگر وہ اپنی خوشی سے کچھ کما لیتی ہے تو وہ اپنی کمائی کی بلا شرکت غیرے خود اکیلی مالک ہے۔ عورت کی اہمیت کا احساس ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اچھی طرح دلا دیا اور اور اس احساس کو مذہب کا حصہ بنا دیا گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رحم کو بہترین قرار دیا جس میں پہلا بچہ، بیٹی پیدا ہو۔

مرد کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد کا مستحق قرار دیا۔بیٹی کی اچھی تعلیم و تربیت کرنے والے کو جنت کی بشارت دی اور روز قیامت کو اپنے ساتھ کھڑا ہونے کی نوید سنائی۔اس پس منظر میں سوچا جائے تو مسلمان کے لیےایک بیٹی سے زیادہ انعام و اکرام اور کیا ہوسکتا ہے۔ اور جب وہ باپ کا آنگن چھوڑ کر شوہر کے آنگن میں قدم رکھتی ہے تو نہ صرف اس کا لباس، رہائش و طعام شوہر کی ذمہ داری بنا دیا گیا بلکہ اس کی ناز برداری و دلجوئی کی طرف شوہر کو راغب کیا گیا۔ نیک بیوی کو شوہر کے لیے قیمتی ترین متاع قرار دیا گیا۔ پھر ماں بنتے ہی اس کے قدموں تلے جنت کی خوشخبری سنا دی گئی۔

بچوں کے لئے ماں کا حق سب سے زیادہ قرار دے دیاگیا۔اپنے گھر میں وہ شہزادی سے مہارانی بنی اور پھر ملکہ عالیہ بن گئی۔کیا اس سب سے بڑھ کر کوئی عورت کا حق، مقام، عزت و تکریم ہو سکتی ہے جو اسلام نے اسے اہمیت دی ہے۔ اور یہ اہمیت سال میں صرف ایک دن کے لیے نہیں بلکہ ہر دن کے چوبیس گھنٹوں کے لئے ہے۔اب یہ مغربی عورت، ہمیں ہمارے مذہب کی طرف سے دیئے گئے تحفظ، مقام و مرتبہ سے جلن کا شکار ہوکر ہمیں زبردستی احساس کمتری میں دکھیل رہی ہے۔ ہمیں ہمارے سکون کدوں سے نکال کر سڑکوں پر گھسیٹنا چاہتی ہے۔ہمیں عزت و سرفرازی والی زندگی سے محروم کر کے، ترقی کے نام پر بے وقار کرنا چاہتی ہے۔اور یہ کام انہوں نے ہماری سر زمین پر مختلف این جی اوز اور میڈیا کے ذریعے شروع کر رکھا ہے۔ جو بھولے بسرے لوگ ان کے چنگل میں پھنس گئے ہیں۔ ان کے گھرانوں کا حال بھی مغرب کے پسماندہ گھرانوں جیسا ہو رہا ہے۔
Women

مرد و عورت پیسہ کمانے کی دوڑ میں لگ گئے ہیں۔ بچے والدین کی شفقت ومحبت سے محروم ہو کر خودرو جھاڑیوں کی مانند بڑھ رہے ہیں اور مختلف نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔گھر کمزور ہو رہے ہیں۔ اولادیں، والدین کے سامنے کھڑی ہو گئی ہیں۔ اب جبکہ ہم نے اس سازش کو جان لیا ہے تو ہمیں اپنے گھرانوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ عورت اپنے گھر کی چار دیواری کے اندر ملکہ ہے تو اس ملکہ کو اپنے گھر میں پلنے والی نسل نو پر وقت صرف کرنا ہوگا۔ ان کی بہترین تربیت کرکے امت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم، کی ایک بہترین کھیپ تیار کرنی ہوگی۔ اسی میں اس کا تحفظ و وقار پوشیدہ ہے۔ تب ہی تو اس کے قدموں تلے جنت آئے گی۔ ایسی عورت ہی دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کہلائے گی۔ پھر اس کی اہمیت کے لئے سال کا ایک دن نہیں بلکہ بارہ مہینے اور تین سو ساٹھ دن ہی اس کی اہمیت کا اعلان کریں گے۔

تحریر : نبیلہ شہزاد

Share this:
Dr. Atash Durrani
Previous Post نامور مصنف، دانش ور اور عہد ساز محقق ڈاکٹر عطش درانی
Next Post وکلا کے تمام غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم
Supreme Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.