geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ

March 3, 2021 0 1 min read
America, Corona
Share this:

America, Corona

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ویکسین کی تیزی سے دستیابی کے بعد کئی ریاستیں سماجی پابندیاں اٹھانے کے لیے بے چین ہیں۔ لیکن ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔

پیر کو ریاست میسیچوسیٹس نے لوگوں کے باہر نکلنے کے حوالے سے کچھ نرمیوں کا اعلان کیا۔ ریاست میزوری کے دو بڑے شہروں سینٹ لوئس اور کینساس میں بھی کچھ پابندیاں اٹھائی گئیں۔

ادھر ریاست آیووا میں بھی گورنر نے حال ہی میں لازمی ماسک پہننے کی ہدایت میں نرمی کی اور بارز اور ریستورانوں میں لوگوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت دی۔

امریکا میں پابندیوں میں اس نرمی پر کاروباری لوگ خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب جبکہ ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے، روز مرہ کی زندگی کو بتدیج معمول پر آنا چاہییے۔

امریکا میں اب تک بیس فیصد آبادی یعنی کوئی پانچ کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین کا کم از کم ایک ٹیکا لگایا جا چکا ہے جبکہ دس فیصد آبادی کو پچھلے ڈھائی ماہ کے دوران پوری طرح ویکسین دی جا چکی ہے۔

تاہم صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جلد بازی میں کاروبار دوبارہ کھولنے سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی نئی مہلک اقسام سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ احتیاط سے کام لیا جائے۔

جنوری سے امریکا کے ہسپتالوں میں کیسز کی تعداد میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اموات کی شرح بھی نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔

لیکن ماہرین کے مطابق یہ تعداد اب بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے اور حالیہ چند دنوں میں اس میں کچھ اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکا میں وبائی امراض پر قابو پانے کے مرکزی ادارے سی ڈی سی کی سربراہ روشیل والینسکی نے ریاستی حکام اور عام امریکیوں کو متنبے کیا ہے کہ محتاط رہیں۔

پیر کو ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ ملک کے بعض حصوں میں حکام ان کی بتائی ہوئی حفاظتی ہدایات کے برعکس اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا، “مجھے اس بات پر سخت تشویش ہے کہ ہم اس وبا سے نمٹنے میں کس طرف جا رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ اگر ترجیحات یہی رہیں تو خدشہ ہے کہ “ہم نے اب تک اپنی انتھک محنت سے جو پیش رفت کی ہے وہ سب ضائع ہو جائے گی۔”

روشیل والینسکی کے مطابق امریکا میں اب بھی روزانہ 70000 ہزار کیسز اور 2000 اموات ناقابل قبول ہیں۔

Share this:
Anthony Blanken
Previous Post امریکا سعودی عرب میں بیرونی حملوں سے دفاع کے لیے درکار آلات کی دستیابی یقینی بنائے گا
Next Post سعودی ولی عہد کے خلاف جرمنی میں خاشقجی قتل کی شکایت درج
Mohammed bin Salman

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.