geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار: بدترین کریک ڈاون، درجنوں افراد ہلاک

March 4, 2021 1 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کی فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران بدھ کے روز کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر گولیاں چلانے، آنسو گیس کے شیل داغنے اور ربر کی گولیاں چلانے کی ملک بھر سے خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کرسٹین شارنر برجنر کا کہنا ہے کہ میانمار میں بدھ کے روز مظاہروں کو کچلنے کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

متعدد ذرائع کے مطابق فروری میں ہونے والی فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بدھ تین مارچ سب سے خراب دن رہا۔ سکیورٹی فورسز نے کئی شہروں اور قصبوں میں مظاہرین پر گولیوں نیز آنسو گیس کے شیل اور ربر کی گولیوں کا استعمال کیا۔ شارنر برجنر کا کہنا تھا ”یکم فروری کوہونے والی بغاوت کے بعد سے آج کا دن سیاہ ترین دن تھا۔ آج 38 افراد مارے گئے۔“

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور مظاہرین کو گولی مارنے کی ویڈیوز ”انتہائی تشویش ناک‘‘ہیں۔ شارنر برجنر نے کہا ”ایسا لگتا ہے کہ پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کرنے کے لیے نو ایم ایم کی چھوٹی مشین گنوں جیسے ہتھیار استعمال کیے۔“

شارنر برجنر نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ”اس صورت حال کو روکنے“ کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنے کی اور بین الاقوامی برادری سے اس سلسلے میں اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ ایک دن قبل ہی پڑوسی ملکوں کی حکومتوں نے میانمار کے حکام سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا ”یہ رکن ملکوں پر منحصر ہے کہ وہ کیا درست اقدامات کرتے ہیں۔“

مونیاوا گزٹ کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے ساگینگ صوبے کے مونیاوا شہر میں گولی لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلا ک ہوگئے۔

مرکزی شہر میں پچھلے مہینے بغاوت کے خلاف کئی بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔

منڈالے شہر میں دو مظاہرین، ایک 37 سالہ مرد اور ایک 19سالہ خاتون کی ہلاکت کی بھی خبرہے۔

وسطی قصبے مائنگ یان میں بھی ایک شخص ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ جب کہ ایک دیگر شخص کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

اسٹوڈنٹ لیڈر موئے منٹ ہین، جو پاوں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں، نے مائنگ یان سے روئٹر ز کو ٹیلی فون پر بتایا ”انہوں نے ہم پر گولیوں کی بوچھار کر دی۔ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ وہ نوجوان تھا، ایک کمسن بچے کے سر میں گولی لگی ہے۔“

بین الاقوامی رضاکار تنظیم سیو دی چلڈرن نے ایک بیان میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے شامل تھے ان میں ایک چودہ سالہ بچہ بھی شامل ہے جسے فوجی ٹرکوں کے قافلے میں شامل ایک فوجی نے مبینہ طور پر گولی مار دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے لاش کو ٹرک پر رکھا اور وہا ں سے روانہ ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق یانگو ن شہر میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔

مظاہرین میں شامل 23 سالہ کایونگ پائی سون نے روئٹرز کو بتایا، ”میں نے فائرنگ کی مسلسل آوازیں سنیں۔ میں زمین پر لیٹ گیا۔ انہوں نے بہت زیادہ گولیاں چلائیں۔“

رات کے وقت یانگون کے رہائشیوں نے موم بتیاں روشن کر کے متاثرین کے لیے دعائیں کیں۔

میانمار میں یکم فروری کو فوجی بغاوت اور سویلین رہنما آنگ سان سوچی کی گرفتاری کے بعد سے ہی افراتفری کا ماحول ہے۔

اس بغاوت کی وجہ سے میانمار میں ایک عشرے سے جاری جمہوری نظم حکمرانی کا تجربہ تھم گیا ہے اور روزانہ عوامی احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ ان مظاہروں میں اب تک مجموعی طورپر پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

میانمار کی فوجی حکومت نے منگل کے روز کہا تھا کہ اس نے آنگ سان سوچی کی طرف سے مقرر کردہ اقو ام متحدہ کے لیے سفیر کیاو موئے ٹن کو معطل کردیا ہے۔ ٹن نے اس کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ اب بھی اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔

Share this:
Police
Previous Post سویڈن: کلہاڑی سے حملہ، ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کی تفتیش
Next Post زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
Zardari, Nawaz Sharif, Fazlur Rehman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.