geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا داری کے رنگ

March 4, 2021 1 1 min read
Death
Share this:

 Death

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ٹریفک جام ہو چکی تھی ہما ری گاڑی آگے جانا اب ناممکن تھی میں نے اپنے ساتھی کی طرف اجا زت طلب نظروں سے دیکھااور گاڑی سے نیچے اتر گیا روڈ بلاک ہو چکا تھا لگ رہا تھا جیسے سارے شہر کی گاڑیاں اِس محلے میں آگئی ہوں اب میں پید ل اپنی منزل کی طرف تیز قدموں سے چل رہا تھا ہر انسان مسجد کی طرف جا رہا تھا جہاں پر میرے جاننے والے کے والد صاحب کا جنا زہ تھا مرنے والا معاشرے کا بااثر انسان تھا اس کا بیٹا بھی صاحب ِ اقتدار تھا پرا ئیوٹ اور سرکا ری نیم پلیٹ والی گاڑیوں کی بھر مار تھی آخر کا ر تھو ڑا چلنے کے بعد ہی میں اس مسجد تک پہنچ گیا جہاں پر جنا زہ ہو نا تھا جنا زہ آنے میں ابھی وقت تھا لیکن مسجد کا وسیع و عریض صحن تقریبا بھر چکا تھا شہر کے ہر طبقے کے با اثر مشہور لو گ آئے ہو ئے تھے لو گ مختلف ٹو لیوں میں گپیں مار رہے تھے یہ جنا زے سے زیا دہ سما جی تقریب لگ رہی تھی۔

اِسی دوران شہر کا مشہور انسان بھی اپنے حواریوں کے ساتھ آگیا اب مختلف لوگ اس کے گرد اکٹھے ہو کر اس کی خو شامد کر نے لگے اس کے لیے راستہ بنا رہے تھے اس کا کا لر ٹھیک کر رہے تھے اس کا حال احوال پو چھ رہے تھے وہ جو بھی با ت کر تا سب ہا ں میں ہاں ملا ئے جا رہے تھے ایسے ایسے دانشور اس کی خو شامد میں لگے تھے جو خو د کو پھنے خاں سمجھتے ہیں میں ان کا میراثی پن دیکھ کر حیران ہو رہا تھا ہر کو ئی آگے بڑھ کر اس کی مداح سرائی کر رہا تھا ہر کو ئی اس کی تو جہ کا طالب تھا ہر کو ئی اس کی گڈ بک میں آنا چا ہ رہا تھا اِسی طرح کی چند اور بھی ٹو لیاں بنی ہو ئی تھیں جہاں پر کو ئی نہ کو ئی طا قتور با اثر بند ہ تھا اور اس کی مدح سرائی کر نے والی فوج اِسی دوران جنا زہ آگیا اب جنا زہ شروع ہوا جنا زے کے بعد کا منظر اور بھی حیران کن تھا جنا زے پر آنے والا ہر بندہ مر نے والے کے بیٹے کے پاس جا کر اپنی حا ضری لگوا رہا تھا۔

جنا زے میں شریک انسانوں کا ایک ہی مقصد تھا کہ کسی نہ کسی طرح اپنا منہ مرنے والے کے بیٹے کو دکھا سکیں اس کے گر د بند وں کا سیلاب امڈ ا ہو ا تھا لوگ ایک دوسرے کو دھکے دے کر اس کے قریب جانے کی کو ششیں کر رہے تھے اور جس کو قریب جا نے کی سعاد ت نصیب ہو تی وہ جاتے ہی مر نے والے کی مداح سرائی شروع کر دیتا مر نے والا کا خلا صدیوں تک پو را نہیں ہو سکتا اور کر ہ ارض پر اس جیسا کو ئی نہ تھا اس کے جانے کا سب سے زیا دہ غم صرف مجھے ہی ہے جو اپنا چہر ہ دکھا لیتا جو اپنی حا ضری لگوا لیتا وہ فاتح عالم کی طرح واپس مڑتا چہرے پر کامیا بی کی لا لی ڈورے مار رہی ہو تی جیسے و ہ بہت بڑا معرکہ ما ر کر واپس آیا ہے لو گوں کو مر نے والے کا بالکل بھی غم نہیں تھا وہ صرف مر نے والے کے بیٹے کا قرب اور تو جہ چاہ رہے تھے خو شامدی نما ئشی کلچر اپنے عروج پر تھا جنا زے پر بھی آنیو الے اپنے تعلقات کے چکر میں پڑے ہو ئے تھے میں انسانوں کے اِس رویے پر حیران تھا کہ ہما رے معا شرے کا دیوالیہ پن اِس سے زیا دہ کیا ہو گا کہ ہم جنازوں پر بھی نمائش خو شامد کے چکر میں ہو تے ہیں ہمیں خدا کے فضل اور اپنی صلا حیتوں کا بلکل بھی احساس نہیں ہو تا بلکہ ہوا کے گھو ڑے پر سوا ری کا چسکا پڑا ہوا ہے۔

میں حیرت سے انسانی کھو کھلے رویوں پر غو ر کر تا واپسی کی طرف مڑا لیکن انسانوں کا رویہ میرے دما غ میں سوچ کی کئی لکیریں چھو ڑتا چلا گیا آپ اگر روزانہ کے معاملات پر غور کریں تو ہر جگہ آپ کو ایسا ہی رویہ نظرا ئے گا آپ تعا رف کرا تے ہیں تو دوران تعارف اپنے طاقتور سرکاری افسروں کا تعارف کر ا تے ہو ئے اپنا تعارف کرا ئیں گے کہ میرا فلاں رشتہ دار ایس پی یا کمشنر ہے یا وزیر ہے اگر ہم اِس طرح کا تعارف نہ کرائیں تو ہما را ہا ضمہ درست نہیں ہوتا اور اگر کسی کا شجرہ نصب اعلی ہے تو وہ شجر ہ نصب لو گ گلے میں لٹکا ئے پھر تے نظر آتے ہیں دوسروں پر اپنے اعلی شجرے کا رعب ڈالتے ہیں آپ ملک کے کسی بھی حصے میں چلے جا ئیں آپ کو ہر خا ندان میں سپو ت اور کپو ت ملتے ہیں سپو ت وہ جو پسماندہ غریب طبقے کے ماں با پ کا بیٹا ہو اور اپنی صلا حیتوں سے خو د بھی بڑا بنے اور اپنے خاندان کا نام بھی اونچا کرے اورکپو ت وہ جو مشہور خاندان کا چشم و چراغ ہو مگر اپنی حما قتوں برے کرتوتوں کی وجہ سے خو دبھی رسوا ہو اور اپنے خاندان کے نام پر بھی دھبہ ہو ۔

ہم یہ بھو ل جا تے ہیں کہ اقبا ل ایک معمو لی شریف گھرا نے میں پیدا ہوا مگر اپنے فضل و کما ل اور علمی برتری کیوجہ سے وہ آج اپنی اگلی پچھلی سات پشتوں کے معتبر حوا لہ بن چکا ہے شکسئپیر ایک معمولی قصاب کا بیٹا تھا لیکن اپنی صلا حیتوں کے بل بو تے پر آج دنیا کا کون سا کونہ ایسا ہے جہاں اس کے چاہنے والے موجودنہیں صدیوں کا غبا ر بھی ایسے لوگوں کی شہرت کو دھندلا نہیں کر سکتا آپ عبا و قبا کے زور پر پیر طریقت نہیں بن سکتے جبہ و دستار کے بل بو تے پر مفتی علا مہ نہیں کہلا سکتے اپنے نام کے بینر مال روڈ پر لگوا کر ہر کو ئی لیڈر بن سکتا ہو تو پھر تو یہ کام ہر دولت مند کر سکتا ہے اور نہ ہی آپ شجر ہ نصب کے زور پر معا شرے کے معزز شخص کہلا سکتے ہیں اگر آپ حقیقی شہرت چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی کا ر کر دگی بہتر کر نا ہو گی ۔

مغربی اقوام کا مقا بلہ انگریزی بو لنے سے نہیں بلکہ کا رکرد گی سے آگے بڑھنا ہو گا بینر لگا کر نہیں کر دار دکھا کر لوگوں کے دلوں میں اتر نے کا ڈھنگ سیکھیں ملک چوہدری سردار صاحب کی بجا ئے انسان بننے کی جدو جہد کریں ہما رے صاحب اقتدار بھی ہو ش کے ناخن ہیں کیونکہ اقتدار سے نا پا ئیدار تعریف سے زیا دہ کثیف اور حکو مت سے زیا دہ کھو کھلی چیز شاہد ہی کو ئی ہو مسند اقتدار پر قابض شخص کے لیے لاکھوں جان دینے والے نکل آتے ہیں اقتدار کی راہداریوں سے نکل آنے کے بعد ایک بھی رونے والا نہیں ملتا صاحب اقتدار کے خوان اقتدار کی جھو ٹی ایڑیاں چوسنے والے ان کے اقتدار جانے کے بعد ان کی ہی تا زہ بو ٹیاں نو چتے ہیں کل تک ان کی نگا ہ غلط انداز کے تمنائی آج خو د ان کے لیے تیر انداز بنے ہو ئے ہیں کل جومیاں صاحب سے ایک پل کی جدائی سہنے کی تاب نہیں رکھتے تھے آج انہیں بھو لے بسرے خوا ب کی مانند بھلا چکے ہیں جو راہ میں آنکھیں بچھاتے ہیں وہی بعد میں آنکھیں دکھاتے ہیں دن رات طواف کر نے والے لا ف و گزاف بکتے ہیں۔ صدقے واری جانے والے اظہا ربیزاری کر تے نظر آتے ہیں انعام پانے والے الزام دیتے نظر آتے ہیں سلامیاں دینے والے خامیاں نکالتے تلوے چاٹنے والے پاں کے کانٹے بن جاتے ہیں انسان جانتا بھی ہے کہ وہ موت کا شکا ر ہو گا اور اگلے پل کی کسی کو بھی خبر نہیں لیکن پھر بھی دنیا داری کے رنگوں اور ناک اونچی کر نے کی بیما ری سے نکلتا ہی نہیں اِس دنیا کے لیے ایک بار شیر خدا حضرت علی نے کہا تھا اے دنیا میں تجھے تین طلاقیں دیتا ہوں میں جانتا ہوں کہ تو نے کبھی کسی سے وفا نہیں کہ تو وہ بو ڑھی بد صورت عورت ہے جس نے اپنی بد صورتی ظاہری حسن و جمال میں چھپا رکھی ہے تو وہ سانپ ہے جس کی کھا ل نرم مگر اندر زہر بھرا ہواہے تو وہ مر دہ ہے جس کی قبر پر چونا مل کہ اجلا کیا گیا ہے تو وہ اندر ائن ہے جس کا رنگ خو ش اور ذائقہ ترش ہے جا میں تجھے تین طلا قیں دیتا ہوں تو میرے لیے نہیں اور میں تیرے لئے نہیں ہوں۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Imran Khan
Previous Post الیکشن کمیشن نے ملک کی اخلاقیات، جمہوریت کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم برہم
Next Post عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر میزائل حملوں میں حزب اللہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے: امریکی حکام
Hezbollah

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.