geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر میزائل حملوں میں حزب اللہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے: امریکی حکام

March 5, 2021 1 1 min read
Hezbollah
Share this:

Hezbollah

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) چند روز پیشتر عراق کے صوبہ الانبار میں قائم عین الاسد فوجی اڈے پر 10 میزائل حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری طرف امریکی حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے پر حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ایک گروپ ملوث ہے جو پہلے بھی عراق میں امریکی تنصیبات پر حملوں میں پیش پیش رہا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عراق میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا گذشتہ ہفتے عین الاسد فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں ذمہ دار ہوسکتی ہے۔

اسی سیاق میں امریکی سینیٹر اور سینیٹ میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین پوپ مینیڈیز نے کہا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے پرحملوں میں ایرانی ایجنٹ ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے علاقائی عسکریت پسند گروپوں کو حملوں کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور وہ آئے روز حملے کررہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان گروپوں کو سزا دی جائے۔

ادھرامریکی حکام نے کہا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے پر ہونے والامیزائل حملہ ماضی میں حزب اللہ بریگیڈ کے حملوں سے کافی حد تک مشابہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں ان گنت شیعہ ملیشیائیں موجود ہیں جو ایران کے اشاروں پر کام کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر 10 میزائل داغے گئے تھے۔ اس فوجی اڈے پرعراق میں تعینات 2500 فوجی موجود ہیںجو عراق میں ‘داعش’ کے خلاف لڑ رہےہیں۔

ان میزائل حملوں کے نتیجے میں ایک سول کنٹریکٹر ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

چند ہفتوں کےدوران یہ چوتھا حملہ ہے جو مبینہ طورپر عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے آخر میں شام میں امریکی فوج نے ایک ایرانی حمایت یافتہ گروپ کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے باوجود عراق میں ان گروپوں کی سرگرمیوں اور‌حملوں میں کمی نہیں آئی۔

امریکی وزارت دفاع ‘پینٹاگان’ کا نے گذشتہ روز ایک مختصر پریس بیان میں کہا تھا کہ اگر عراق میں اضافی نفری تعینات کی جاسکتی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان جان کیربی نے کہا کہ عین الاسد فوجی اڈے پرحملے کی تحقیقات کے بعد عراق کسی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ وہ عین الاسد فوجی اڈے پر حملے کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایک بیان میں وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت محسوس تو ہوکوئی بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

درایں اثنا مغربی سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ عین الاسد فوجی اڈے پر حملے میں استعمال ہونے والے میزائل ایران کے ‘آرش’ طرز کے ہیں۔ عراق میں مغربی ملکوں کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں میں یہ میزائل پہلے بھی استعمال کیے جاتے رہے ہیں اور یہ انتہائی پیچیدہ میزائل ہیں۔

Share this:
Death
Previous Post دنیا داری کے رنگ
Next Post ایران کو 2018ء کے بعد امریکا کی پابندیوں سے 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا: صدرر وحانی
Hassan Rohani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.