geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی کا افغانستان میں بیرونی افواج کی موجودگی کا دفاع

March 6, 2021 0 1 min read
Forces
Share this:

Forces

جرمی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی افواج کی موجودگی کے بغیر طالبان مذاکرات کے لیے بھی تیار نہیں ہوں گے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے افغانستان میں بیرونی افواج کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے ان کی موجودگی ناگزیر ہے۔ ماس نے عالمی برادری سے بھی یہ مطالبہ کیا کہ غیر ملکی افواج کے غیر ذمہ دارانہ اور قبل از وقت انخلا سے گریز کیا جائے، کیونکہ بقول ان کے یہ طالبان کے ہاتھوں میں کھیلنے جیسا ہوسکتا ہے۔

جرمن پارلیمان سے خطاب میں انہوں نے کہا، “بین الاقوامی فوج کی موجودگی ہماری سب سے اہم اضافی قوتوں میں سے ایک ہے، بغیر عالمی دباؤ کے طالبان سنجیدہ طور پر سیاسی حل کے لیے کام نہیں کریں گے۔ اگر ہم نے فوجیں نکالنے میں عجلت کی تو ہم ایک ایسا خطرہ مول لیں گے کہ پھر طالبان مذاکرات جاری رکھنے کی بجائے جنگ کے میدان میں حل تلاش کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔”

جرمن پارلیمان کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ افغانستان میں جرمن فوج کی موجودگی کی معیاد میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کی جائے یا نہیں۔ پہلے سے منظور شدہ معیاد رواں ماہ کے اختتام پر ختم ہو رہی ہے۔

جرمن پارلیمان (بنڈس ٹاگ) کے بیشتر ارکان افغانستان میں جرمن فوج کے مشن کو فی الوقت جاری رکھنے کے حامی ہیں۔ جمعرات کو اس موضوع پر پارلیمان میں بحث کے دوران صرف ‘الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) پارٹی اور بائیں بازو کی جماعت نے فوری طور پر افغانستان سے جرمن فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

اے ایف ڈی کے رہنما اینٹن فرائیزین کا کہنا تھا، “جرمنی کا دفاع ہندو کش سے نہیں کیا جاتا ہے بلکہ اس کا دفاع برینڈن برگ سے ہوتا ہے۔”

جرمن فوج کے تقریباً ساڑھے چار ہزار اہلکار افغانستان میں تعینات ہیں اور سترہ سو گاڑیاں اور سامان سے بھرے ہوئے چھ ہزار کنٹینرز ان کے علاوہ ہیں۔ 2014ء کے اختتام تک تمام سامان حرب کو جرمنی واپس لانا ہے۔

جرمن وزیر دفاع اینی گریٹ کرامپ کارین باؤر نے پارلیمان میں بحث کے دوران کہا وہ طالبان کی حالیہ دھمکیوں کو کافی سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا، “آنے والا وقت خطرناک ہو گا۔”

افغانستان میں اس وقت جرمنی کے تقریبا ایک ہزار تین سو فوجی تعینات ہیں اور اس تعداد کے لحاظ سے بیرون ملک جرمن فوج کی یہ سب سے بڑی تعیناتی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا تھا، “افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات طویل عرصے کے بعد افغانستان میں امن کے لیے ایک حقیقی موقع ہے، ایک ایسا موقع ہے جسے ہمیں کسی بھی حال میں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔”

ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان کے ساتھ جو امن معاہدہ کیا تھا اس کے مطابق بیرونی افواج کو رواں برس یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے۔ تاہم جو بائیڈن کی انتظامیہ اس معاہدے کا از سر نو تجزیہ کر رہی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے اعلان کی توقع ہے۔

Share this:
Pope Francis
Previous Post پوپ فرانسس عراق کے اولین دورے پر بغداد پہنچ گئے
Next Post ایران جوہری معائنہ کاروں سے ملاقات کے لیے راضی
Meeting

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.