geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی نژاد برطانوی کارکن نازنین پانچ برس بعد رِہا

March 8, 2021March 8, 2021 0 1 min read
Nazanin Zaghari-Ratcliffe
Share this:

Nazanin Zaghari-Ratcliffe

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے نازنین زغاری ریٹکلف کو سن 2016 میں گرفتار کیا تھا اور ان پر حکومت کا تختہ پلٹنے کے الزام عائد کیا تھا۔ انہیں عدالت میں دوبارہ حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔

برطانیہ کی ایرانی نژاد امدادی کارکن نازنین زغاری ریٹکلف کے وکیل حجت کرمانی نے اتوار کے روز بتایا کہ ان کے موکل کی پانچ برس کی سزا ختم ہوگئی ہے۔ برطانوی رکن پارلیمان ٹیولپ صدیق کے مطابق قیدی کی حیثیت نازنین کے ٹخنے میں جو کڑا پڑا ہوا تھا اسے تو نکال دیا گیا ہے تاہم انہیں عدالت میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

محترمہ صدیق اسی علاقے سے برطانوی پارلیمان کی رکن ہیں جہاں نازنین زغاری ریٹکلف رہا کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”میں نازنین کے اہل خانہ سے رابطے میں ہوں۔ کچھ اچھی خبر: شکر ہے کہ ان کے ٹخنے کا ٹیگ ہٹا دیا گیا ہے۔ سب سے پہلے تو وہ اپنی دادی سے ملاقات کریں گی۔ تاہم بری خبر یہ ہے کہ انہیں اگلے اتوار کو دوبارہ عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔”

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ محترمہ زغاری کو ایران سے باہر جانے کی اجازت ہے یا نہیں تاہم ان کے وکیل کرمانی نے بھی بتایا ہے کہ 15 مارچ کو انہیں پھر سے تہران کی انقلابی عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نازنین زغاری کو وقتی طور پر گزشتہ برس جیل سے رہا کر کے تہران میں انہیں ان کے والدین کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم قیدی کی حیثیت سے پاوں میں جو کڑا ہوتا ہے وہ نہیں نکالا گیا تھا۔ ان کے وکیل کے مطابق پہلی بار ان کے ٹخنے سے اس کڑے کو ہٹا لیا گیا ہے۔

چونکہ زغاری کو دوبارہ عدالت میں حاضر ہونے کا کہا گیا ہے اس لیے ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو ایسا لگتا ہے کہ شاید ان کی فوری واپسی کی

امیدیں کم ہیں۔ ادھر برطانوی حکومت نے ایک بار پھر سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ’امتیازی سلوک کے حامل‘ نئے شہریت ترمیمی بل نے سول سوسائٹی کو سڑکوں پر لا کھڑا کیا ہے۔ نریندر مودی کی حکومت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور خواتین ان مظاہروں میں پیش پیش ہیں۔ حکومت کے لیے خواتین کی آواز کو دبانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب نے کہا کہ حکومت نے ان کے ٹخنے سے کڑا نکالے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایران نے ان کے ساتھ جو سلوک روا رکھا ہے، وہ نا قابل برداشت ہے۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”انہیں اپنے کنبے کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لیے جلد از جلد برطانیہ واپس جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔”

ابھی تک یہ قطعی طور پر واضح نہیں ہے کہ آئندہ ہفتے کی عدالتی کارروائی میں ان کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے۔ چونکہ ایران کے برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ رشتے اچھے نہیں ہیں اس لیے نازنین زغاری کے اہل خانہ اور دوستوں کو بہت زیادہ امیدیں بھی نہیں ہیں۔

نازنین کی نند ریبیکا ریٹکلف نے اسکائی نیوز سے بات چیت میں کہا، ”ہم یہ نہیں جانتے کہ عدالت میں دوبارہ طلبی کا مطلب کیا نکالیں۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ عدالت ان کے تمام دستاویزات کو مکمل کر کے ان کا پاسپورٹ واپس کر دے گی؟ یا پھر انہیں کسی دوسرے معاملے میں پھر سے سزا سنائی جائے گی؟”

زغاری ریٹکلف ‘تھامس روئٹرز فاؤنڈیشن’ میں پروجیکٹ مینیجر تھیں۔ انہیں سن 2016 میں تہران ایئر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ برطانیہ واپس آ نے کی کوشش کر رہی تھیں۔بعد میں ان پر حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کرنے کے الزامات عائد کیے گئے اور عدالت نے انہیں اس کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔

Share this:
Umair Masood
Previous Post پاکستانی نوجوان کو امریکی ادارے سے ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ کا اعزاز
Next Post حکومت جہیز کی لعنت کو دفنانے کیلئے سرکاری سطح پر انتظامات کرے: امیر جماعت اسلامی
Siraj ul Haq

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.