geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بحرینی بنک کی منفرد پیشکش، کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے صارفین کو قرضے کی فیس معاف

March 10, 2021 1 1 min read
Corona Vaccine
Share this:

Corona Vaccine

بحرین (اصل میڈیا ڈیسک) بحرین میں ایک بنک نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک منفرد پیش کش کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کو قرضے کی فیس میں معافی کے علاوہ بنک کاری کی مختلف سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

السلام بنک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے صارفین کو کسی قسم کی فیس کے بغیر مختلف مالیاتی سہولتیں دی جائیں گی اوروہ مزایا سوشل ہاؤسنگ پروگرام سمیت مختلف قرضوں کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

البتہ اس پیش کش سے استفادہ کرنے والے صارفین کو محکمہ صحت کا جارہ کردہ سرکاری میڈیکل سرٹی فکیٹ یا بحرین کی ’’بی اوئیر‘‘ ایپ’BeAware’ثبوت کے طور پر دکھانا ہوگی۔

السلام بنک کے ریٹیل بنکنگ کے سربراہ محمد بہیج کا کہنا ہے:’’ہمیں فخر ہے کہ ہم ’’السلام اقدام‘‘ شروع کررہے ہیں،اس کا مقصد بحرینی کمیونٹی کے اہل افراد کی کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ان کا ایک فرد یا وسیع ترکمیونٹی کی حیثیت سے تحفظ کیا جاسکے۔‘‘

واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ویکسین کے انجیکشن لگوانے والوں کو ڈرائیونگ کے اسباق میں رعایت دی جارہی ہے،مفت میں کافی پیش کی جارہی ہے اور ٹیکسی کے مفت سفر کی سہولت دی جارہی ہے۔

لیکن بحرین میں کووِڈ-19 کی ویکسین کی حوصلہ افزائی کے لیے کچھ زیادہ ہی سہولتیں دی جارہی ہیں۔گذشتہ ہفتے بحرین گراں پری نے یہ اعلان کیا تھا کہ ویکسین لگوانے یا کووِڈ-19 کے مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد اس سال فارمولا ون کے ٹکٹ خرید کرنے کے اہل ہوں گے۔

قبل ازیں اسی ماہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں واقع العالی مال نے اپنے باہر خوراک کی اشیاء فروخت کرنے والوں سے کرایہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔اس کے علاوہ اس نے اپنے کار پارک میں خوراک سے لدے ٹرکوں کو اشیاء بیچنے کی بھی اجازت دے دی تھی۔اس سہولت کا مقصد کروناوائرس کی پابندیوں سے متاثرہ کاروباریوں کی مالی معاونت ہے تاکہ انھیں اپنا پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دی جاسکے۔

Share this:
Urmila Matondkar
Previous Post ارمیلا ماتونڈکر کی طویل عرصے بعد بالی ووڈ میں واپسی
Next Post ولی عہد سے ملائیشیا کے وزیراعظم کی ملاقات، تین معاہدوں پر دستخط
Meeting

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.