geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: سرکاری ملازم کو مصر کے لیے جاسوسی کرنے پر سزا

March 11, 2021 0 1 min read
Federal Press Department in Berlin
Share this:

Federal Press Department in Berlin

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) مذکورہ شخص نے جرمن چانسلر کے دفتر میں کام کے دوران مصری خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

جرمنی میں ایک سرکاری وکیل نے بدھ 10 مارچ کو بتایا کہ برلن کی ایک عدالت نے ایک مصری نژاد جرمن شہری کو چانسلر انگیلا میرکل کے دفتر میں کام کرنے کے دوران مصر کے لیے جاسوسی کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

مصری نژاد 66 سالہ جرمن شہری امین سن 1999 سے ہی برلن میں محکمہ پریس کے وفاقی ادارے میں کام کرتے تھے۔ جاسوسی سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران انہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا تھا اور عدالت نے انہیں گزشتہ ہفتے اس کے لیے قصوروار قرار دیا تھا۔ عدالت نے اب انہیں ایک برس نو ماہ کے قید معطل کی سزا سنائی ہے۔

سرکاری وکیل نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ امین مصر کی خفیہ ایجنسی ‘جنرل انٹیلیجنس سروس’ (جی آئی ایس) کو سن 2010 اور 2019 کے درمیان معلومات فراہم کرتے رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امین نے اپنے عہدے کا غلط فائد اٹھاتے ہوئے جرمن میڈیا کی کوریج کے بارے میں مصر کو اطلاعات فراہم کرنے کے لیے دفتری آلات کا بھی استعمال کیا۔

انہوں نے جرمن پارلیمان میں ترجمے کا کام کرنے والے ایک شخص کو بھی مصری خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی پر آمادہ کرنے کی بھی نا کام کوشش کی۔ انہوں نے اس کیس میں اپنے پانچ شامی نژاد میڈیا ساتھیوں کا بھی نام لیا تھا۔

ہالینڈ کی نوجوان خاتون ماتا ہری نے 1910ء کے عشرے میں پیرس میں ’برہنہ رقاصہ‘ کے طور پر کیریئر بنایا۔ ماتا ہری کی رسائی فرانسیسی معاشرے کی مقتدر شخصیات تک بھی تھی اور اس کے فوجی افسروں اور سایستدانوں کے ساتھ ’تعلقات‘ تھے۔ اسی بناء پر جرمن خفیہ ادارے نے اسے جاسوسہ بنایا۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد فرانسیسی خفیہ ادارے نے بھی اسے اپنے لیے بطور جاسوسہ بھرتی کرنے کی کوشش کی۔ یہ پیشکش قبول کرنے پر وہ پکڑی گئی۔

تفتیش کرنے والے حکام نے تاہم چھان بین کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان کے پاس حکومت کی خفیہ معلومات تک کوئی رسائی نہیں تھی۔ مصری خفیہ ایجنسی کو معلومات فراہم کرنے کے بدلے میں مصری حکام کا ان کے ساتھ بہتر سلوک ہوتا تھا اور سینیئر حکام کی نظر میں انہیں ترجیح حاصل تھی۔

جرمنی کے خفیہ اداروں کے مطابق مصری خفیہ ایجنسی جی ایس آئی جرمنی میں رہنے والے مصریوں کو اپنے لیے جاسوسی کرنے کے لیے بھرتی کرنے کے لیے کوشش کرتی رہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مصری حکومت مصری اپوزیشن رہنماؤں سے متعلق معلومات جمع کرنے کی بھی کوشش کرتی تھی۔

سن 2014 میں فوجی سربراہ عبد الفتاح السیسی کے مصر کے صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی حزب اختلاف کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے بہت سے مصری کارکن، صحافی اور دانشور اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور جرمنی میں پناہ لے رکھی ہے۔ مصر کی توجہ ایسے ہی افراد کی جاسوسی پر رہی ہے۔

Share this:
Yousuf Raza Gilani
Previous Post الیکشن کمیشن نے گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی
Next Post امریکی اولمپک کمیٹی بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کے خلاف
Beijing Olympics

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.