geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی قیادت میں ابھرتے نئے چار ملکی اتحاد ’کوآڈ‘ کا درپردہ ہدف چین

March 11, 2021 1 1 min read
Meeting
Share this:

Meeting

ٹوکیو (اصل میڈیا ڈیسک) نئے امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ بارہ مارچ کو بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم سے پہلی مرتبہ مشترکہ بات چیت کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے نئے چار ملکی اتحاد کے قیام کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا ہدف چین قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں ٹوکیو میں ہونے والے ’کُوآڈ‘ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے شرکاء کی جاپانی وزیر اعظم سُوگا، درمیان میں، کے ساتھ ایک تصویر
گزشتہ برس اکتوبر میں ٹوکیو میں ہونے والے ’کُوآڈ‘ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے شرکاء کی جاپانی وزیر اعظم سُوگا، درمیان میں، کے ساتھ ایک تصویر

جو بائیڈن سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں امریکا کے بحر ہند اور بحر الکاہل کے خطوں کی بڑی ریاستوں کے ساتھ تعلقات بہت زیادہ زیر و بم کا شکار ہو گئے تھے۔ بائیڈن اپنے اس عزم کو اظہار کر چکے ہیں کہ وہ ان ممالک کے ساتھ امریکا کے قریبی تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں۔

جمعہ 12 مارچ کو ہونے والی بائیڈن کی یہ بات چیت امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کی اعلیٰ ترین سطح کی ایسی سیاسی مکالمت ہو گی، جو اپنی نوعیت کی اولین مشترکہ کاوش ہو گی۔ وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں کے مطابق یہ ملاقات صدر بائیڈن کے لیے ان کی پہلی کثیر الفریقی سمٹ بھی ہو گی۔

مجموعی قومی پیداوار کا سب سے بڑا حصہ عسکری معاملات پر خرچ کرنے کے اعتبار سے خلیجی ریاست عمان سرفہرست ہے۔ عمان نے گزشتہ برس 6.7 بلین امریکی ڈالر فوج پر خرچ کیے جو اس کی جی ڈی پی کا 8.8 فیصد بنتا ہے۔ مجموعی خرچے کے حوالے سے عمان دنیا میں 31ویں نمبر پر ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا، ”صدر بائیڈن نے اس آن لائن ملاقات کو اپنی اولین کثیر الفریقی مصروفیات کا حصہ بنایا اور یہ بات ثابت کرتی ہے کہ وہ انڈو پیسیفک خطے میں امریکا کے قریبی اتحادی ممالک کے ساتھ گہرے تعاون کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔‘‘

امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کی اس سربراہی بات چیت کو اس میں شامل چار ممالک کی وجہ سے غیر رسمی طور پر Quad یا ‘چار‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مکالمت ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے، جب چین کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کا سبب یہ تاثر ہے کہ بیجنگ تجارت اور سلامتی کے شعبوں میں خاص طور پر انڈو پیسیفک خطے میں اپنی طاقت اور اثر و رسوخ میں مسلسل اضافے کی عملی کوششیں کر رہا ہے۔

اسی لیے کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، نئی دہلی، ٹوکیو اور کینبرا کا یہ تیزی سے تشکیل پاتا اتحاد دراصل بیجنگ کو ‘لگام ڈالنے‘ کی سیاسی کوشش ہے۔ واشنگٹن کی طرف سے یہ بات کھل کر نہیں کی جاتی مگر ماہرین کے مطابق اس ‘کُوآڈ‘ کا ہدف چین ہی ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے مطابق، ”یہ ملاقات خطے کے لیے تاریخی لمحہ ہو گی کیونکہ اس کے ذریعے دنیا کو انڈو پیسیفک کے علاقے کی خود مختاری اور آزادی سے متعلق ایک واضح پیغام دیا جا سکے گا۔‘‘

اس چار ملکی سمٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، جاپانی وزیر اعظم یوشی ہِیڈے سُوگا اور آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن حصہ لیں گے۔

اس سمٹ کی تیاری کے لیے ان چاروں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ایک ملاقات اٹھارہ فروری کو ہوئی تھی۔ تب ان وزراء نے میانمار میں ملکی فوج کی طرف سے بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضے کے حوالے سے مطالبہ کیا تھا کہ میانمار میں فوری طور پر جمہوریت بحال ہونا چاہیے۔

اس ملاقات کے بعد چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے صحافیوں کے ساتھ مشترکہ بات چیت میں کئی امور پر اظہار رائے کیا تھا مگر چین کا کھل کر نام کسی نے بھی نہیں لیا تھا۔

دوسری طرف چین اس ‘کُوآڈ‘ کے بارے میں اس لیے تشویش کا اظہار کر چکا ہے کہ بیجنگ کے بقول ایسا کرتے ہوئے یہ چاروں ممالک ایشیا میں چینی مفادات کے خلاف ‘گروہ‘ کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

ٹوکیو میں جاپانی حکومت کے مطابق ملکی وزیر اعظم سُوگا نے گزشتہ ہفتے بھارتی ہم منصب مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی اور اس دوران اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

ٹوکیو حکومت کے مطابق وزیر اعظم سُوگا نے اس بارے میں واضح عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا کہ بیجنگ حکومت بحیرہ مشرقی چین اور بحیرہ جنوبی چین میں موجودہ صورت حال کو تبدیل کرنے کی یک طرفہ کوششیں کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ سُوگا کے مطابق چینی صوبے سنکیانگ اور ہانگ کانگ میں انسانی اور شہری حقوق کے احترام کی صورت حال بھی گہری تشویش کا باعث ہے۔

Share this:
Japan Tragedy
Previous Post وہ سونامی جس نے سب کچھ برباد کرکے رکھ دیا
Next Post برازیل میں کووڈ انیس کے باعث یومیہ ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ
Corona Deaths

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.