geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت کا ”حربہ” اور زرداری کی”جادوگری و تجربہ”کیا رنگ لائے گا

March 11, 2021 0 1 min read
Asif Ali Zardari
Share this:

Asif Ali Zardari

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں منتخب ہونے والے تمام سینیٹرزکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دی یوسف رضا گیلانی اور فیصل وواڈا سمیت 48 نئے سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور فیصل وائوڈا کے خلاف نوٹیفیکیشن رکوانے کی درخواستیں دائر کی گئی لیکن وہ درخواستیں مسترد ہوئیں جس کے نتیجہ میں دونوں نئے منتخب سینیٹرز کے بھی نوٹیفیکیشن جاری ہوئے3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعدآج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اہم مرحلہ ہے حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں دونوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے دونوں اتحاد اپنی اپنی کامیابی کے نہ صرف دعوے کر رہے ہیں بلکہ انتہائی پر امید بھی ہیںاپوزیشن کے پی ڈی ایم اتحاد کو حکومتی اتحاد کے مقابلے میں 6سینیٹرز کی برتری حاصل ہے سینیٹ کی کل 48 نشستوں کے الیکشن کے سلسلے میں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے تحریک انصاف نے 18 نئی نشستیں حاصل کر کے کل 28 نشستیں حاصل کر لیں جب کہ پیپلز پارٹی نے 8 نئی اور کل 21، مسلم لیگ ن نے 5 نئی اور کل 18 نشستیں حاصل کی ہیں، بی اے پی کو 6 نئی اور کل 12 نشستیں ملی ہیںاس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھی کل 3 نشستیں مل چکیں، مسلم لیگ ق نے ایک نشست حاصل کی ہے، آزاد امیدوار بھی اب تک 6 نشستیں حاصل کر چکے۔

اب ایوان بالا میں پی ٹی آئی 26 ایم کیو ایم کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جب کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیاعلاوہ ازیں وزیر اعظم سے بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ حمایت یافتہ، اور آزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے ملاقات کیاور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے عبد القادر کی شمولیت کا خیر مقدم کیایوں پی ٹی آئی 28، پیپلز پارٹی 20،مسلم لیگ ن 18،بی اے پی 12،جمیعت علماء اسلام(ف)5،ایم کیوایم 2،عوامی نیشنل پارٹی 2،بی این پی 2،ایم اے پی 2،نیشنل پارٹی 2،مسلم لیگ ق 1جی ڈی اے 1،جماعت اسلامی 1،آزاد 5سینیٹرز ہیںتاہم تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بننے کے باوجود ایوان میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی،ایوان بالا کے الیکشن میں حکومتی اتحاد کے پاس 47جبکہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے پاس 53سینیٹرزہیںحکومتی اور اپوزیشن اتحاد دونوں کے ایک ایک ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے مسلم لیگ ن کے سینیٹراسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں۔

جبکہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی نو منتخب سینیٹرخالدہ اطیب عدت میں ہیں خدشہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی اتحاد کا ایک ووٹ ضائع ہوجائے گا، اسی خدشے کے پیش نظر نو منتخب سینیٹر کے حلف اور ووٹ کے استعمال کیلئے مشاورت کردی گئی اس ضمن میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کی ایک اور خاتون رہنماء کشور زہرہ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں نو منتخب سینیٹرز کے حلف اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے سکیورٹی سٹاف بھی مانگ لیا نو منتخب سینیٹرز کے حلف اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے مو قع پر سیکوٹی کے سخت انتظامات کرنے کے حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کا قومی اسمبلی کو لکھا جانیوالا خط موصول ہو گیا ہے جس میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے سکیورٹی سٹاف مانگ لیا ہے خط میں پارلیمنٹ میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پچیس سکیورٹی افسران کی خدمات مانگی گئی ہیں۔

سکیورٹی کیلئے بیس مرد سکیورٹی اہلکار اور پانچ خواتینِ سکیورٹی سٹاف کی خدمات دی جائیں جس پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پچیس سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات سینیٹ کو دے دیںشیڈول کے مطابق آج 12 مارچ کو دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا جس کے بعداسی روز صبح کے اوقات میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے اور 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گاآج ہونے والے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی ایک نجی چینل کے شو میں وفاقی وزیر اطلاعات یہاں تک کہہ چکے ہیں ہم اپنا چیئرمین سینیٹ جتوانے کے لئے ہر”حربہ” استعمال کرینگے اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کا ”حربہ” اور زرداری کی”جادوگری وتجربہ”کیا رنگ لاتا ہے قسمت کی دیوی کس پہ مہربان ہوتی ہے اقتدار کا ہما کس کے سر سجے گا کون بنے گا” مقدر کا سکندر” فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Chaudhry Parvez Elahi Meeting
Previous Post چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، ق لیگ کی حکومتی امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی
Next Post شب معراج
Shab-e-Miraj

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.