geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بچوں میں کورونا، ہم اس بارے میں کیا جانتے ہیں؟

March 14, 2021 1 1 min read
Corona
Share this:

Corona

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) برلن بچوں میں کورونا۔ ہم اس انفیکشن کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ بچے وبائی مرض کوویڈ 19 کی منتقلی کا سبب نہیں بنتے ہیں ، وہ شاذ و نادر ہی بیمار پڑتے ہیں۔ تاہم ، یہ صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

بچے شاذو نادر ہی COVID-19 کا شکار ہوتے ہیں۔ اس بارے میں تو ایک عمومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ تاہم ، یہ بات ہر گز یقینی نہیں ہے۔ کورونا ‘میوٹیشن‘ اس صورتحال کو کس طرح بدل سکتی ہے اور آیا مستقبل میں بچوں کے لیے بھی کورونا ویکسین دستیاب ہوگی یہ تمام سوالات ہنوز جواب طلب ہیں۔

برلن کے متعدی امراض کی تحقیق کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق جرمنی میں 15 سال سے کم عمر کے بچوں میں کووڈ انیس کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس امر کی نشاندہی جرمن وزیر صحت ژینس اسپاہن اور رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے صدر لوتھر وائلر نے حال ہی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کی۔ وائلر کے بقول،” ایسے اشارے ملے ہیں کہ برطانیہ سے پھیلنے والا تبدیل شدہ B 1.1.7 انفیکشن کے محرکات ڈے کیئر سینٹرز میں پھیل رہے ہیں۔

یہ انتہائی تشویناک امر ہے کیونکہ ابھی حال ہی میں ڈے کیئر سینٹرز اور اسکولوں کو جزوی طور پر کھولا گیا ہے۔ تاہم جرمن شہر وؤرسبرگ کی پونیورسٹی کلینک سے وابستہ ماہر امراض اطفال ژوہانس لیزے کے لیے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔ ان کے بقول، ”جب ہم ڈے کیئر اور اسکول کھول دیں گے تو ظاہر ہے کہ یہ انفیکشن منتقل ہونا شروع ہوگا۔‘‘ ڈاکٹر لیزے نے تاہم ابھی اس انفیکشن کے بچوں میں پھیلاؤ سے متعلق تمام تفصیلات نہیں بتائیں۔ فی الحال وہ اس پرمزید تحقیق کر رہے ہیں۔

کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو ایک سال کا عرصہ ہو گیا اس دوران تمام تر تحقیقاتی نتائج یہی بتاتے ہیں کہ کووڈ انیس کا شکار زیادہ تر بالغ افراد ہوتے ہیں۔ ”بچے مجموعی طور پر کووڈ انیس سے کم متاثر ہوتے ہیں اور اگر ان پر کورونا وائرس حملہ آور ہو بھی جائے تو اس کے اثرات بچوں پر کم سنگین ہوتے ہیں۔‘‘ یہ کہنا ہے شہر ویزباڈن کی بچوں کی کلینک کے سربراہ ڈاکٹر ہارسٹ شمٹ کا۔ انہوں نے شہر ڈریسڈن کی یونیورسٹی کلینک کے تعاون سے بچوں کی کلینکس میں سامنے آنے والے کووڈ کیسز کی تعداد کے بارے میں اندازہ لگانے کے لیے ایک خاص نظام تشکیل دیا ہے جس کی مدد سے جرمنی کے تمام بچوں کے ہسپتالوں میں کووڈ انیس کے کیسز کے اعداد و شمار اکٹھا کیے جائیں گے۔ 7 مارچ کے وسط تک ہسپتالوں میں ایک ہزار اکاون مریض بچوں کا داخلہ ہوا اور ان میں سے محض 5 فیصد کو انتہائی نگہداشت یونٹ یا ‘آئی سی یو‘ میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی اور ان میں سب سے زیادہ متاثرہ دو تہائی بچے جنہیں ہسپتال کے وارڈ میں داخل کر کے ان کا علاج کیا گیا، شیر خوار یا بہت کم عمر بچے شامل ہیں اور 30 فیصد کو پہلے ہی سے کسی نا کسی بیماری کا سامنا تھا۔

تاہم ‘جرمن سوسائٹی آف پیڈیاٹری انفیکشن‘ DGPI نے اپنی ویب سائیٹ پر بچوں میں کووڈ انیس کی موجودگی سے متعلق دوسرا رپورٹنگ سسٹم انسٹال کیا ہے۔ اس میں یہ نشاندہی موجود ہے کہ بچوں میں بھی کووڈ انیس کے سنگین کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔ اسے ‘ پیڈیاٹری انفلیمیٹری ملٹی سسٹم سنڈروم‘ کہا جاتا ہے۔ اس عارضے کی علامات کاراساکی سنڈروم جیسی ہی ہوتی ہیں۔ خون کی شریانوں کی سوزش اور نسوں کا انفیکشن۔ اب تک 223 بچوں میں اس انفیکشن کی تشخیص ہو چُکی ہے اور ان میں سے 10 فیصد میں بیماری کے سنگین اثرات اور نقصانات پائے گئے۔

B 1.1.7 انفیکشن کس حد تک پھیلے گا اس بارے میں کوئی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی تاہم کووڈ انیس صرف بالغ اور معمر افراد پر حملہ آور ہوگا، اسے حتمی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ جرمن ماہرین کم عمر افراد اور بچوں میں بھی اس کے امکانات کو بعید الزامکان قرار نہیں دے رہے۔

Share this:
Huawei
Previous Post پانچ چینی کمپنیاں ملکی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، امریکا
Next Post برطانوی پولیس اہلکار کے ہاتھوں خاتون کا قتل ملک بھر میں تشویش
British Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.