geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برطانوی پولیس اہلکار کے ہاتھوں خاتون کا قتل ملک بھر میں تشویش

March 14, 2021 0 1 min read
British Police
Share this:

British Police

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) لندن کا ایک پولیس اہلکار خود پر لگے ایک خاتون کے اغوا اور پھر اُس کے قتل کے الزام کے بعد آج پہلی بار عدالت میں پیش ہوا۔ اس مجرمانہ واقعے سے برطانیہ میں خواتین کی سکیورٹی سے متعلق بہت زیادہ تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

لندن پولیس کا ایک اہلکار ہفتہ 13 مارچ کو خود پر لگے مجرمانہ الزامات کے سلسلے میں پہلی بار عدالت میں پیش ہوا۔ اس پر ایک خاتون کے اغوا اور قتل کا الزام عائد ہے۔ اس واقعے نے ملک بھر میں خواتین کے تحفظ کے بارے میں خوف و تشویش پھیلا دی ہے۔

48 سالہ وین کوزینس پر 33 سالہ خاتون سارہ ایورراڈ کے اغوا اور قتل کا الزام ہے۔ سارہ تین مارچ کی شب جنوبی لندن میں ایک دوست سے ملاقات کے بعد اپنے گھر کی طرف جا رہی تھیں کہ رستے ہی سے وہ غائب ہو گئیں۔ گذشتہ بُدھ کو اُس کی باقیات جنوب مشرقی انگلینڈ سے 50 کلومیٹر دور جنگلوں سے برآمد ہوئیں۔ سارہ کے اس انتہائی پُراسرار اغوا اور قتل کے بعد سے پورے ملک میں شدید تشویش اور صدمہ پایا جاتا ہے۔ تمام خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے خوف اور تجربات شیئر کر رہی ہیں۔

دریں اثناء ملزم وین کوزینس ایک گرے ٹریک سوٹ میں ملبوس لندن کے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں لایا گیا جہاں اُس نے صرف اپنی شناخت کی تصدیق کی اور پھر اُسے حراست میں لے لیا گیا۔ اُس کے وکیل نے تاہم کوئی عرضی دائر نہیں کروائی۔

منگل کو اس کیس کی سماعت ہو گی۔ کوزینس نے 2018 ء میں لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی اور سارہا ایورراڈ کے قتل سے پہلے تک وہ غیر ملکی سفارتخانوں کی حفاظت پر مامور تھا۔

اُدھر سارہ ایورراڈ کے قتل پر افسوس اور صدمے کا اظہار کر نے والے ایک مہم کے آرگنائزرز نے ’وجل‘ موم بتی کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب کا اعلان کیا تھا۔ یہ تقریب عین اُسی جگہ پر منعقد ہونا تھی، جہاں سے سارہ غائب ہوئی تھی، تاہم ہفتے کی صبح اسے منسوخ کر دیا گیا۔ آر گنائزرز کو پولیس نے متنبہ کیا تھا کہ اس قسم کا کوئی بھی اجتماع کووڈ انیس کے سلسلے میں عائد پابندیوں کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

سماجی کارکنوں کے اس گروپ Reclaim the Streets کے منتظمین نے اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا،”یہاں کی میٹروپولیٹن پولیس کی کسی تعمیری مصروفیت کی کمی کی روشنی میں ہمیں آج رات کا یہ ایونٹ منسوخ کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

تاہم جائے وقوعہ پر عام شہریوں نے پھول رکھے، اسی مقام پر وجل کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اُدھر میٹروپولیٹن پولیس کی ایک کمانڈر کیتھرین روپر نے کہا،” اس پروگرام کو منسوخ کر کے ہمیں کوئی خوشی نہیں ہو رہی۔ تاہم موجودہ دور کے کووڈ انیس کے خطرات کے پیش نظر یہ بروقت اور درست اقدام ہے۔‘‘

کورونا وبا کی موجودہ صورتحال میں انگلینڈ میں شہریوں کو اپنے گھروں سے باہر اپنی فیملی کے باہر کے کسی ایک شخص سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

33 سالہ خاتون سارہ ایورراڈ مارکیٹنگ ایگزیکٹیو تھی۔ اس کی باقیات ملنے کے بعد پولیس کے ایک آزاد آفس برائے پولیس کنڈکٹ نے اس واقعے کی تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Share this:
Corona
Previous Post بچوں میں کورونا، ہم اس بارے میں کیا جانتے ہیں؟
Next Post دیر سے سونے کی عادت سے ماہرین نے متنبہ کر دیا، وجہ کیا ہے؟
Sleep

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.