geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران: مقتول جوہری سائنسداں کے نام پر کورونا ویکسین تیار

March 17, 2021 0 1 min read
Corona Vaccine
Share this:

Corona Vaccine

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے اندرون ملک تیار کردہ کورونا کے خلاف اپنی تیسری ویکسین کا طبی تجربہ سولہ مارچ سے شروع کر دیا ہے۔ ویکسین کا نام ایران کے مقتول جوہری سائنسداں کے نام پر ’فخرہ‘ رکھا گیا ہے۔

ایران کا شمار مشرق وسطیٰ کے خطے میں کورونا ‘ایپی سینٹر‘ میں ہوتا ہے۔ شدید اقتصادی پابندیوں کے شکار اس ملک نے کورونا وائرس کے خلاف متعدد ویکسینز خود اپنے ہاں بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔ ایک ویکسین ایران اپنے دیرینہ دوست اور اشتراکی ملک کیوبا کے تعاون سے تیار کر رہا ہے۔ ایران پر لگی امریکی پابندیاں اس ملک کو اپنی ادویات سازی کی صلاحیت بروئے کار لانے اور اس صلاحیت کو بہتر بنانے کی راہ میں بھی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

ایران کی نئی ویکسین کا نام ‘فخرہ‘ رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام قتل کر دیے گئے معروف ایرانی جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ فخری زادہ ایران کی وزارت دفاع کے ریسرچ کے شعبے کے سربراہ بھی تھے۔ اسی شعبے کے ایماء پر نئی ویکسین کو ایرانی مقتول سائنسدان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی ایک تقریب میں اس نئی ویکسین کے لانچ کے مناظر دکھائے گئے۔ فخری زادہ کے ایک صاحبزادے کو علامتی طور پر ‘ویکسین فخری‘ کا پہلا ٹیکا لگایا گیا۔ ایرانی جوہری سائنسدان کو ’اسرائیلی انٹیلیجنس موساد‘ نے قتل کروایا

ایران کی اپنی بنائی ہوئی ویکسین ’براکت‘ کے فیز 2 اور فیز 3 کے تجربے کے لیے کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر سینا مراد مند نے خود کو پیش کیا۔

تہران حکومت نے نوروز کے تہوار کے موقع پر 40 شہروں اور قصبوں کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایران کے 9 جنوب مشرقی شہروں کو کورونا کی وبا سے بہت زیادہ متاثر ہونے کے سبب ‘ریڈ زون‘ اور ‘درمیانی درجے کے خطرات‘ والے شہروں کو ‘نارنجی زون‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان شہروں کی طرف جانے یا وہاں سے آنے پر ایرانی نئے سال کے آغاز یعنی ‘نو روز‘ کی دو ہفتے کی تعطیلات کے دوران سخت پابندی عائد رہے گی۔

83 ملین کی آبادی والے ملک ایران میں عوامی اجتماعات کی حوصلہ شکنی کے لیے زیادہ تر شہروں میں رات کے وقت نجی گاڑیوں کے لیے ڈرائیونگ کرفیو نافذ رہے گا۔ ایران کا شمار کووڈ انیس سے سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے۔ یہاں اب تک 1.8 ملین کووڈ انیس کیسز کا اندراج ہو چُکا ہے جبکہ اس مہلک بیماری کے سبب ایران میں اب تک 61 ہزار چار سو انسانوں کو موت نگل چُکی ہے۔CIA نے ایرانی جوہری سائنسدان کو 5 ملین ڈالر دئے

ایران میں اس وقت ‘ کوو ایران براکت‘ اور ‘رضوی کووپارس‘ نامی دو ویکسینز کا ‘کلینیکل ٹرائل‘ چل رہا ہے۔ تیسری ویکسین جو ایران کیوبا کے تعاون اور اشتراک عمل سے بنا رہا ہے، کا نام Soberana-02 ہے۔ اس کے علاوہ ایران میں متعدد دیگر ویکسینز کی تیاری ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

تہران کا کہنا ہے کہ اس پر لگی امریکی پابندیوں کی وجہ سے یہ ملک ویکسین خریدنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ 2015 ء کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے ساتھ ساتھ سابق امریکی حکومت نے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ گرچہ ادویات اور خوراک پابندیوں سے مستثنیٰ ہوتے ہیں لیکن ایران کا کہنا ہے کہ بینکوں کو ایران کے ساتھ ہر قسم کی ڈیل سے روکا جا رہا ہے۔

چہار شتبہ سوری کے موقع پر آتشبازی بھی کی جاتی ہے۔

تہران حکومت کے بقول اُس نے روسی ویکسین Sputnik V کی 2 ملین خوراک کا آرڈر دیا ہے۔ اس میں سے اب تک اُسے چار لاکھ ویکسین ڈوزز سے کچھ زیادہ پہنچائی جا چُکی ہیں۔ اب ایران ایسٹرا زینیکا کی 4.2 ملین خوراکوں کا منتظر ہے۔ اس کے علاوہ چین بھی ایران کو چینی ویکسین Sinopharm کی ڈھائی لاکھ ڈوزز بھیج چکا ہے اور بھارت کو دیے گئے پانچ لاکھ COVAXIN ویکسین کے آرڈر کا کچھ حصہ بھی ایران پہنچ چُکا ہے۔

Share this:
Boris Johnson
Previous Post برطانیہ انسداد دہشت گردی کا نیا مرکز قائم کرے گا
Next Post میانمار میں فوج کے ہاتھوں اب تک تقریباﹰ ڈیڑھ سو مظاہرین ہلاک
Myanmar Protesters

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.