geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا میکسیکو سرحد پر ’تارکین وطن کا سیلاب‘

March 18, 2021 2 1 min read
USA Mexiko Migration
Share this:

USA Mexiko Migration

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) میکسیکو سے امریکا کی سرحدوں میں داخل ہونے والے تنہا بچوں، جن میں چند کی عمریں چھ سال تک ہیں، کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکا کو اس وقت اپنی جنوب مغربی سرحد پر گزشتہ دو دہائیوں کے تارکین وطن کے سب سے بڑے ریلے کا سامنا ہے۔ اس بارے میں منگل کے روز امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کے بارڈر کنٹرول حکام کو میکسیکو سے امریکی سرحدی علاقے میں داخل ہونے والے بچوں کی بہت بڑی تعداد کو سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بچے تنہا سرحد پار کر کے امریکا میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کے سکریٹری الیخاندرو مائیورکاس نے ایک بیان میں کہا،” گزشتہ ایک سال کے دوران میکسیکو اور دیگر ہمسائے ممالک کی طرف سے امریکا کی سرحدی گزرگاہوں کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تنہا بارڈر کراس کرنے والے زیادہ تر بالغوں اور خاندانوں کو واپس لوٹایا جا رہا ہے۔‘‘

میکسیکو، گوئٹے مالا، ہنڈوراس اور ال سلواڈور کے عوام کئی دہائیوں سے غربت، تشدد، بدعنوانی کے علاوہ ناگہانی آفات کے شکار رہے ہیں۔ اس کے سبب لاکھوں افراد اپنی بقا کی تلاش میں امریکا کا رُخ کر رہے ہیں۔ لاطینی امریکی ممالک کے حالات بدستور خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے سکریٹری الیخاندرو مائیورکاس کا کہنا ہے کہ دو حالیہ سمندری طوفانوں نے وہاں حالات میں مزید خرابی پیدا کی ہے جبکہ کورونا کی وبا نے سرحدی صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا،‍” ہمیں گزشتہ 20 برسوں کے مقابلے میں اب جنوب مغربی سرحد پر زیادہ سے زیادہ افراد کی آمد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

وائٹ ہاؤس کے کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن کے شعبے نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ گزشتہ ماہ یعنی فروری میں بارڈر ایجنٹوں نے ایک لاکھ چار ہزار اکتالیس تارکین وطن کو ملک سے نکال دیا تھا۔ یہ تعداد گزشتہ دو برسوں کے دوران ماہانہ ملک بدری کی کُل تعداد کے اعتبار سے سب سے زیادہ تھی۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کے سکریٹری الیخاندرو مائیورکاس نے بتایا کہ زیادہ تر واپس لوٹا دیے جانے والوں میں ‘سنگل‘ نابالغ تارکین وطن شامل ہیں تاہم تنہا سرحد پار کرنے والے چھ سال عمر کے بچوں کو واپس نہیں بھیجا جا رہا۔ مائیورکاس نے بتایا کہ امریکی حکومت ایسے بچوں کو فوری طور پر محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے شعبوں کی نگرانی میں کام کرنے والے پروسیسنگ سینٹرز منتقل کر رہی ہے، جہاں ان کے لیے اضافی پناہ گاہوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

منگل کو امریکی نیوز چینل اے بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا،” ہم اگلے ماہ تک ایسے بچوں، جن کے پاس کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، کو کافی تعداد میں بستر فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تاہم انہیں مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔‘‘

کانگریس میں ریپبلکنز نے صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کی کچھ سخت گیر پالیسیوں میں تبدیلی کا وعدہ کر کے ملکی سرحد پر تارکین وطن کا سیلاب رواں کر دیا ہے۔ پیر کے روز ال پاسو بارڈر پر قائم سہولیات فراہم کرنے والے ایک مرکز میں بیان دیتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کے ایک ریپبلکن لیڈر کیون مک کارتھی کا کہنا تھا،”یہ غیر ضروری تھا۔ یہ بحران ہماری نئی انتظامیہ کی صدارتی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔‘‘

اس سلسلے میں جو بائیڈن پر بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کا اندازہ منگل کو امریکی صدر اور ڈیمو کریٹ لیڈر جو بائیڈن کی طرف سے دیے گئے اس بیان سے بھی ہوتا ہے، جس میں انہوں نے کہا،”یہاں مت آئیں، اپنے قصبے، شہر یا برادری کو مت چھوڑیں۔‘‘

Share this:
Vladimir Putin, Joe Biden
Previous Post امریکی صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو ’’قاتل‘‘ قرار دے دیا
Next Post ’حجاب کو نظر انداز کیا تو تمہارے والد جنت ميں نہيں جائيں گے‘
Hijab

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.