geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب کو ایران ساختہ یا مہیا کردہ میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا: عادل الجبیر

March 21, 2021 0 1 min read
Adil al-Jubeir
Share this:

Adil al-Jubeir

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ مملکت پر حالیہ ہفتوں کے دوران میں ایران ساختہ یا اس کے مہیّا کردہ ہتھیاروں سے حملے کیے گئے ہیں۔

انھوں نے عرب نیوز سے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’سعودی عرب کی جانب آنے والے تمام میزائل اور ڈرون ایران ساختہ تھے یا اس کے مہیّا کردہ تھے۔ان میں سے متعدد شمال کی سمت سے اور متعدد سمندر کی جانب سے آئے تھے۔‘‘

وہ سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پرحالیہ ڈرون اور میزائل حملوں کا حوالہ دے رہے تھے۔یمن سے ایران کے حمایت حوثی جنگجوؤں نے سعودی آرامکو کے تیل صاف کرنے کے کارخانے اور تنصیبات پر متعدد ڈرون حملےکیے ہیں۔

امریکا سعودی عرب پر ان حملوں کی متواتر مذمت تو کررہا ہے لیکن صدر جوبائیڈن نے اپنا منصب سنبھالنے کے چند روز بعد ہی حوثی ملیشیا اور اس کے لیڈروں کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ان کے پیش رو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثی ملیشیا کو امریکا کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور اس کے تین لیڈروں کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔

امریکا اور بعض بین الاقوامی امدادی گروپوں کا دعویٰ ہے کہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد قرار دینے سے یمن میں انسانی امداد کی ترسیل کا کام مشکل ہوجاتا۔امریکا اور اقوام متحدہ کے مطابق یمن دنیا میں سب سے بڑے انسانی المیے سے دوچار ہونے کو ہے۔

لیکن عادل الجبیر ان کے اس دعویٰ کو درست قرار نہیں دیتے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا اور اس کے لیڈروں کو دہشت گرد قرار دینے سے یمن کی امداد روکی گئی ہے اور نہ رُکے گی۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے یورپی اور امریکی اتحادیوں کے علاوہ اقوام متحدہ پر بھی یہ بات واضح کرچکا ہے کہ وہ یمن کی امداد نہیں روکے گا۔

سعودی وزیر مملکت نے اس ضمن میں دہشت گرد تنظیموں کے گڑھ بعض دوسرے ممالک کی مثالیں بھی پیش کی ہیں جہاں ان تنظیموں کی موجودگی کے باوجود امداد نہیں روکی گئی ہے۔ان میں لبنان میں حزب اللہ ، افغانستان میں طالبان ، شام میں داعش اور صومالیہ میں الشباب تنظیم شامل ہے۔ان تنظیموں کی موجودگی کے باوجود دوسرے ممالک اور عالمی اداروں نے ان جنگ زدہ ممالک کی امداد جاری رکھی ہے۔

عادل الجبیر نے اپنے انٹرویو میں بالاصرار کہا کہ ’’حوثی جنگجو ہی سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔انھوں نے غیرملکی امداد چوری کی ہے اور اس کو اپنی جنگی مشین کو مالی وسائل مہیّا کرنے کے لیے فروخت کیا ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’حوثیوں نے 9 ،10اور 11 سال کی عمر کے لڑکوں کو لڑائی کے لیے اپنی صفوں میں بھرتی کیا ہے۔انھیں یمنی فوج کے خلاف میدان جنگ میں اتارا ہے۔ان کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے منافی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔‘‘

Share this:
Austin
Previous Post امریکا بھارت کے ساتھ سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: وزیر دفاع آسٹن
Next Post قطر میں تارکین وطن کے لیے کم از کم اجرت کا نیا قانون نافذ
Immigrants in Qatar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.