geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار: مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو سو سے زائد ہلاکتیں

March 21, 2021 0 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کی فوجی حکومت کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب جمہوری حکومت کی حمایت میں عوامی احتجاج کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

رواں برس پہلی فروری کو منتخب جمہوری حکومت کو اقتدار سے باہر کر کے میانمار کی فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس قبضے کے خلاف اور جمہوری حکومت کی حمایت میں عوام کی احتجاجی ریلیوں اور جلوسوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سکیورٹی دستوں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کے علاوہ آنسو گیس اور سیدھی فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔

پہلی فروری کے بعد سے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی سیاسی صورت حال تبدیل ہو چکی ہے۔ پرامن ماحول اور رواں دواں زندگی کی جگہ احتجاج، جلسے، جلوس، فوجی حکومت کے خلاف نعرے، لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

ہفتہ بیس مارچ کو بھی ہزاروں افراد فوجی حکومت کے خلاف گھروں سے باہر نکلے۔ میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوری حکومت کی بحالی کے حق میں آوازیں بلند کی گئیں۔ مظاہرین مقبول لیڈر آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔ بڑے بڑے احتجاجی جلوس خاص طور پر سے ینگون اور منڈالے میں نکالے گئے۔

میانمار میں فوج اور پولیس کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو سو پینتیس ہو گئی ہے۔ ینگون میں جمعہ انیس مارچ کو چلائی گئی گولیوں سے ایک احتجاجی کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد کا ریکارڈ رکھنے والی امدادی تنظیم اے اے پی پی (AAPP) نے یہ بھی بتایا کہ دو ہزار تین سو تیس کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس میں ان افراد کی تعداد بھی شامل ہے جنہیں عارضی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سب سے بڑے شہر ینگون میں ایک احتجاجی نے سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے کہا کہ ان کا تعلق پولیس یا فوج سے نہیں بلکہ یہ دہشت گرد ہیں۔

فوجی حکومت نے ملک کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں ہڑتال کرنے والے ریلوے ملازمین کو انتباہ کیا تھا کہ اگر وہ واپس کام پر نہ آئے تو ان کو سرکاری گھروں سے بیدخل کر دیا جائے گا۔ مہلت ختم ہونے پو شہر کے لوگ ٹرک، پک اپس اور وین لے کر ریلوے کالونی پہنچے اور بیدخل کیے جانے والے ہڑتالی مظاہرین کے گھروں سے سامان لاد کر انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ ریلوے کے سرکاری ملازمین گزشتہ ماہ سے فوجی حکومت کے خلاف ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share this:
Immigrants in Qatar
Previous Post قطر میں تارکین وطن کے لیے کم از کم اجرت کا نیا قانون نافذ
Next Post برطانیہ کی نصف بالغ آبادی کو پہلی ویکسین لگا دی گئی
Boris Johnson

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.