geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

معمولی سی خواہش

March 22, 2021March 22, 2021 0 1 min read
Desire
Share this:

 Desire

تحریر : سیدہ ہاشمی

اس کی خواہش تھی بڑی کوچ (بس) میں سفر کرنا اور جب سے اسے دین محمد عرف دینو نے بڑی کوچ میں نظر آنے والے اِردگِرد کے نظاروں ، قدرت کی رنگینیوں کے متعلق بتایا تب سے اس کی یہ خواہش اس کا جنون بن گئی تھی۔ کچی بستی میں رہنے والے اور کچرا چن کر گزر بسر کرنے والے اصغر عرف اچھو کی یہ چھوٹی بلکہ یوں کہنا ٹھیک رہے گا اک عجیب سی خواہش تھی بڑی کوچ میں بیٹھنا ، کھڑکی سے باہر تانکا جھانکی کرنا ، درختوں اور پہاڑوں کو پیچھے چھوڑنا ، مسافروں کی نوک جھوک ، بسوں میں غبارے اور کھلونے بیچنے والے بچے وہ ان سب چیزوں سے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا لیکن قدرت کی ستم ظریفی دیکھیے جہاں دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوں وہاں بس کی مہنگی ٹکٹ کے پیسے کہاں سے آئیں اور اگر پیسوں کا انتظام کر بھی لیا جائے تو کس رشتہ دار کے پاس جایا جائے اس کے نزدیک سارے رشتہ دار تو یہاں کچی بستی میں ہی رہتے تھے جب سے اس نے ہوش سنبھالا اپنے آپ کو کچرا چنتے پایا باپ اس کا فارغ البیکار ، نشے میں دھت رہتا نشہ کرنے کے بعد اول فول بکتا اور ان ماں بیٹے کی دھنائی کر دیتا۔

ماں اس کی بڑی کوٹھی میں جھاڑ پونچھ کا کام کرتی تھی بایاں ہاتھ پیپ اور زخم سے بھرا ہوا تھا ناجانے کون سا زخم تھا جو بھرنے میں ہی نہیں آتا تھا اس طرح ان لوگوں کی زندگی کی گاڑی چل رہی تھی اور یوں اچھو کی سوچ کچی بستی سے ہی شروع اور اسی پر ختم ہو جاتی لیکن بھلا ہو دینو کا جو اچھو کے بچپن کا دوست تھا اور آج کل بڑی کوچ میں کنڈیکٹر کے عہدے پر فائز تھا اس نے باتوں ہی باتوں میں اچھو کو نا جانے کیا کیا بتایا کہ وہ ہر وقت ہوش و خرد سے بیگانہ اپنے آپ کو کوچ میں کھڑکی کے پاس بیٹھتے ہوئے پاتا۔ ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ اس کی ماں نے اسے بلایا اور اس کی( دور پار کی) ماسی جو سرگودھا میں رہتی تھی بستر ِ مرگ میں مبتلا تھی اس کے متعلق بتایا اور اپنے میلے کچیلے پلو کے اِک کنارے پر بنی ہوئی چھوٹی سی گٹھڑی کو کھول کر اپنی زندگی بھر کی تمام جمع پونجی اس کے ہاتھ پہ دھر دی۔

اچھو کو تو جیسے ہفت ِاقلیم مل گیا ہو۔ اسے ماسی سے زیادہ بڑی کوچ میں سفر کرنے کی خوشی تھی ساری رات وہ خوشی سے کروٹیں بدلتا رہا نیند کی دیوی تو جیسے روٹھ ہی گئی تھی مرغے کی پہلی بانگ پر وہ بستر سے اترا جلدی سے منہ پر پانی کے چھپاکے مارے لوہے کے آدھے زنگ لگے ہوئے صندوق جس کے قبضے ٹوٹے ہوئے تھے جنہیں باریک تار کی مدد سے بڑی مہارت سے جوڑا گیا تھا اسے کھولا ، تہہ لگا ہوا اک جوڑا جو اپنی اصلی حالت کھو چکا تھا لیکن پہننے کے قابل تھا اسے نکالا، جلدی سے پہنا دونوں ہاتھوں سے اس کی سلوٹیں دور کیں۔

بالوں کو تیل سے چپڑا، چپل اڑسی، دو نوالے زہر مار کیے اور لاری اڈے کی طرف چل دیا۔ خوشی اس کے انگ انگ سے پھوٹ رہی تھی اڈے میں اسے اس کی مطلوبہ کوچ مل گئی تھی خوشی خوشی ٹکٹ لیا اور کھڑکی کے پاس جا بیٹھا کبھی اپنے بالوں میں ہاتھ چلاتا اور کبھی اپنے کپڑوں کی نادیدہ سلوٹیں دور کرتا اڈے میں بھانت بھانت کی بولی تھی کبھی کوئی بچہ مونگ پھلی، نمکو، ریوڑی کی ٹوکری لے آتا تو کبھی کوئی ماسک اسے کسی چیز سے سروکار نہ تھا بس جلدی تھی تو کوچ کے چلنے کی سواریوں کے بیھٹتے ہی ڈرائیور نے پان کی پچکاری ماری اور بائیں کندھے پہ دھرے ہوئے سفید اور سرخ رنگ کی دھاریوں والے صافے جس پر جا بجا پان کے داغ تھے اسے منہ صاف کیا اور گئیر لگا دیا کوچ اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی۔
Happiness

اس کی خوشی دیدنی تھی جیسے کسی بچھڑے ہوئے کو اس کا اپنا مل جائے یا کئی دن سے بھوکے کو کھانا۔ ٹھنڈی کھلکھلاتی ہوا، پیچھے رہتے درخت اور پہاڑ، ہوا کے دوش پر اڑتے ہوئے بادل، وہ ان سب سے لطف اندوز ہو رہا تھا اور باہر کی جانب دیکھنے میں اس قدر مستغرق تھا کہ اسے مسافروں کی چیخ و پکارنے بھی اپنی طرف نہ کھینچا لیکن اچانک ان سب کی چیخ و پکار میں اس کی بھی چیخ شامل ہو گئی تھی۔۔۔ اگلے دن اخبار میں یہ خبر چپھی ” لاہور سے سرگودھا جانے والی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں جا گری“۔ یوں اصغر عرف اچھو کی یہ معمولی سی خواہش پوری ہو گئی تھی۔

تحریر : سیدہ ہاشمی

Share this:
Lockdown
Previous Post ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ
Next Post سعودی عرب میں 16 سال کی عمر کے افراد کو ‘فائزر’ ویکسین لگوانے کی منظوری
Saudi Arabia, Corona Vaccine

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.