geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی آنے والی تمام فلائٹس کے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی

March 27, 2021 0 1 min read
Corona Test
Share this:

Corona Test

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن حکومت نے بذریعہ ہوائی جہاز جرمنی پہنچنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اب تک صرف ریڈ زون سےآنے والے مسافروں کو جرمنی میں ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا پڑتی تھی۔

کورونا کی تیسری لہر کے خطرات سے دوچار وسطی یورپی ملک جرمنی نے یہاں آنے والے تمام مسافروں کے لیے بلا تخصیص کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

ان ضوابط پر آئندہ اتوار یعنی 28 مارچ سے ہی عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ اب تک کورونا وبا سے بہت زیادہ متاثرہ علاقوں اور کورونا بحران کا گڑھ سمجھے جانے والے ‘ریڈ زون‘ سے سفر کر کے جرمنی آنے والے مسافروں کو کووڈ انیس منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا پڑتی تھی۔ تاہم اب ہر شخص جو بذریعہ ہوائی جہاز جرمنی پہنچے گا اُسے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔لاک ڈاؤن میں ممکنہ توسیع پر جرمنی میں بے چینی

کورونا ٹیسٹ کو جرمنی آنے والے مسافروں کے لیے ایک ایسے وقت میں لازمی قرار دیا گیا ہے، جب جرمنی کو کورونا وبا کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔

برلن میں جرمن وزارت صحت نے اس بارے میں جمعرات کو ایک اعلان میں کہا کہ کورونا لازمی ٹیسٹ کے احکامات پر آئندہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

مسافروں کو روانگی سے قبل کووڈ ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

مسافروں کو روانگی سے قبل کووڈ ٹیسٹ کروانا ہو گا، اس سے قطع نظر کہ ان کے اپنے اصل ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کس سطح پر ہیں۔

ایئر لائنز کو صرف ایسے مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت دینا ہو گی جو منفی کووڈ ٹیسٹ کے ثبوت کے ساتھ جہاز پر سوار ہو رہے ہوں۔ مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی فیس خود ادا کرنا ہو گی۔ پی سی آر ٹیسٹ اور منظور شدہ ‘تیز رفتار ٹیسٹ‘ کی رپورٹ کو تسلیم کیا جائے گا۔ ایئر لائنز کے عملے کو ٹیسٹ کی چھوٹ دی گئی ہے۔

اگر کسی شخص کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت ہوئی تو اُسے اپنی قیمت پر مقامی قوانین کے مطابق قرنطینہ کرنا ہو گا۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنے سے متعلق مسافروں پر لاگو ضوابط کے مئی کے وسط تک لاگو رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

پرانے قوائد و ضوابط کے تحت کورونا وبا سے بہت زیادہ متاثرہ اور بہت زیادہ خطرات سے دوچار علاقوں سے آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا پڑتی تھی۔ اب یہ ہر کسی پر یہاں تک کہ تعطیلاتی جزیرے مایورکا جسے اب بہت کم کورونا کیسز والے علاقے میں شامل کیا جانے لگا ہے، وہاں سے آنے والوں کو بھی کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

ایئر لائنز اضافی پروازوں کا بندوبست کریں گی۔

جرمنی کی طرف سے کورونا کے روک تھام کے لیے سخت تر ضوابط کو دراصل جمعے کے روز سے نافذ کیا جانا تھا تاہم طبی حکام نے اسے اتوار کی شب سے نافدالعمل کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ ایئر لائنز اور مسافروں کو تیاریوں کا موقع مل جائے۔

ایئر لائنز نے کہا ہے کہ وہ ان ضوابط کو آسانی سے نافذ العمل بنانے اور مسافروں کی طلب میں اضافے سے نمٹنے کے لیے اضافی پروازوں کا بندوبست کریں گی۔ یاد رہے کہ جرمن وفاقی حکومت کی طرف سے ایسٹر کے تہوار پر لاک ڈاؤن میں واضح سختی کا اعلان عوام، برنس کمیونٹی اور چند سایسی حلقوں کی طرف سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا۔

یہاں تک کہ خود میرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیمو کریٹک یونین سی ڈی یو کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں سختی سے متعلق ‘بلیو پرنٹ‘ ناقابل عمل ہے۔ اس تناظر میں حکومت پر دباؤ بڑھنے کے سبب چانسلر میرکل نے لاک ڈاؤن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا۔ اس اقدام کو چانسلر میرکل کا ‘غیر معمولی یو ٹرن‘ قرار دیا گیا۔

Share this:
Protest
Previous Post مودی کی بنگلہ دیش آمد پر شدید احتجاج، پولیس فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
Next Post برازیل میں ایک لاکھ نئے کورونا انفیکشن کا نیا ریکارڈ
Brazil Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.