geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا: پنجاب میں تقریبات پر پابندی، پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان

March 29, 2021 1 1 min read
Usman Bazdar
Share this:

Usman Bazdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں کورونا کی شرح تشویشناک حد تک بڑھنے کے باعث صوبے میں یکم اپریل سے تمام انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اس وقت ہم کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں جو پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب 14 فیصد ہو چکا ہے جبکہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد شرح رہی جو انتہائی تشویشناک ہے، کورونا کیسز کی وجہ سے اسپتال تیزی سے بھر رہے ہیں اور ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے، ہم صنعتوں اور کاروبار کی بندش کے حق میں بھی نہیں ہیں، ہم معاشی سرگرمیوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگا رہے لیکن ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے شادی سمیت ہر قسم کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن علاقوں میں مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد سے زائد ہو گی وہاں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، 11 اپریل تک لاک ڈاؤن برقرار رہے گا تاہم سات روز بعد دوبارہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ہر قسم کی اسپورٹس، کلچرل اور دیگر تقریبات پر پابندی ہو گی جبکہ دکانوں اور بازاروں کے اوقات کار شام 6 بجے تک ہوں گے اور بازار ہفتے میں دو روز بند رکھے جائیں گے۔ اس کےعلاوہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن پرائیویٹ ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے ساتھ چلتی رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام سے ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، حکومت بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے کوشاں ہے لیکن عوام کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔

Share this:
Health Workers
Previous Post اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن روک دی گئی
Next Post بخشش کی رات
Dua

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.