geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’ بھارت پر بالکل بھی اعتبار مت کرو‘ جاوید میانداد کا مشورہ

March 30, 2021 2 1 min read
Javed Miandad
Share this:

 Javed Miandad

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت پر بالکل بھی اعتبار مت کرو‘ سابق کپتان جاوید میانداد نے خوش فہمی کا شکار ہونے سے صاف انکار کردیا، وہ کہتے ہیں کہ جب کچھ طے ہوجائے گا تب ہی اس پر بات کروں گا، سیاسی فائدہ اٹھانے کیلیے بھارتی سرکار ہوائی فائر کرتی ہے، ہماری کرکٹ کو فکسنگ نے تباہ کردیا، بورڈ کو جب کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتا تو وہ میری بات نہیں سنتے تھے، باہر سے آنے والوں کو سرآنکھوں پر بیٹھایا جاتا جبکہ مقامی لوگوں کو 2 منٹ میں اٹھاکر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی کرکٹ روابط کی بحالی کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں تاہم سابق کپتان جاوید میانداد اس حوالے سے کسی بھی قسم کی خوش فہمی کا شکار ہونے کو تیار نہیں ہیں، ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اوپر اعتبار نہ کریں، جب کچھ شیڈول ہوجائے گا تب بات کروں گا، یہ لوگ اپنے مطلب کیلیے ہوائی فائر کرتے ہیں، ہمیں دو ٹوک الفاظ میں کہنا چاہیے کہ آنا چاہتے ہو آؤ نہیں آنا نہیں آنا تو نہ آؤ، ہمیں کوئی فکر نہیں ہے۔

الیکشن کی وجہ سے ایسی باتیں کی جاتی ہیں، ان کے نہ کھیلنے سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوا، ہماری کونسی کرکٹ ختم ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ہماری کوچنگ اچھی نہیں ہورہی، ان لوگوں کو لے کر آئیں جن کی اپنی کرکٹ اچھی رہی ہو، جو اپنی فیلڈ میں ماہر ہو وہی آگے اچھا کھیلنا سیکھا سکتا ہے، جو کچھ میں نے سیکھا میں وہی آگے سیکھانے کی کوشش کروں گا، خود سے پریشر ہٹانے کیلیے باہر سے لوگوں کو لایا گیا ہے، مقامی لوگوں کو بورڈ سے دو منٹ میں اٹھاکر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔

معلوم نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو کون چلا رہا ہے، جنھوں نے پاکستان کی خدمت کی وہ سابق پلیئر بھیک مانگ رہے ہیں۔ ایک سوال پر جاوید میانداد نے کہا کہ ہمیں فکسنگ نے تباہ کیا، جب آپ آؤٹ ہونے کے پیسے لیتے ہیں تو کیسے اوپر جائیں گے، لڑکوں کے فکسنگ میں پڑنے کی وجہ سے میں نے کرکٹ چھوڑی، فکسنگ میں پرفارم نہ کرنے کا پیسہ لیتے ہیں،کوچنگ بھی اسی لیے چھوڑی، ساری ٹیم کے بارے میں بورڈ کو بتایا مگر وہ مانتے ہی نہیں تھے، کھیلنے کے انداز سے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ آگے والا کیا کھیل کھیل رہا ہے، کئی بار تو رات کو ہی معلوم ہوجاتا تھا کہ اگلے روز میچ میں کیا ہونے والا ہے۔

Share this:
Aamir Khan
Previous Post جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوکتا ہوں وہ نمبر ون بن جاتی ہے، عامر خان
Next Post امریکا: دو نو عمر لڑکیوں پر اوبر کے پاکستانی نژاد ڈرائیور کے قتل کی فرد جرم
Muhammad Anwar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.