geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’ غلطیاں کرنے والے کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے‘ میرکل

March 30, 2021 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے ملک میں کورونا بحران سے نمٹنے کے عمل میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی میں ’کاملیت پسندی‘ کا رجحان بہت سے امور میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے۔

کرسچین ڈیمو کریٹک پارٹی یعنی سی ڈی یو کی لیڈر، 15 سال سے چانسلر کے عہدے پر فائز چانسلر انگیلا میرکل نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں اس امر کا اعتراف کیا کہ ان کی حکومت کی طرف سے کورونا وبا سے نمٹنے میں بہت سی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی مہم میں سست روی سے لے کر لاک ڈاؤن کے اُصول و ضوابط جیسے معاملات میں پس و پیش، سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ جرمن معاشرے میں ‘ پرفیکشنزم‘ یا کاملیت پسندی کا رجحان پایا جاتا ہے جس میں لچک پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

میرکل نے اتوار کو جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کو ایک طویل انٹرویو دیا اور کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کا طویل جائزہ لیتے ہوئے اُن غلطیوں کا اعتراف کیا جن کے سبب بہت سی مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ سب سے بڑھ کر جرمنی میں کورونا ویکسینیشن کی مہم انتہائی سست رفتار ہے اور یہ عوام میں مایوسی کا سبب بنی جبکہ جرمن کمپنی بائیواین ٹک نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے تعاون سے کورونا کے خلاف سب سے پہلے ویکسین تیار کی تھی۔ متعدد دیگر یورپی ممالک نے ویکسینیشن کی مہم میں جرمنی کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز رفتاری سے کام لیا۔ کورونا کی پہلی لہر گزرنے کے بعد تمام یورپی ممالک نے لاک ڈاؤن میں کسی حد تک نرمی کی لیکن کورونا کے نئے کیسز میں بدستور اضافے کے سبب قریب تمام ممالک میں لاک

جرمنی کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور اقتصادی بوجھ کو مد نظر رکھتے ہوئے قوانین و ضوابط میں تبدیلی لاتا رہا۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل گرچہ اپنی دور اندیشی کے سبب گذشتہ برس کرسمس سے پہلے قوم سے خطاب میں یہ بیان دے چُکی تھیں کہ غالباً اگلے برس کے ایسٹر کے تہوار پر بھی عوام کو اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھنا پڑ ے گا۔

گذشتہ دسمبر سے اب تک جرمنی میں لاک ڈاؤن کے ضوابط میں بہت سی تبدیلیاں آتی رہیں اور میرکل ہر بار اس بارے میں اعلان سے پہلے تمام صوبوں کے وزارئے اعلیٰ سے صلاح و مشورے کرتی آئی ہیں۔ جرمنی کے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو جرمنی کے وفاقی نظام کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں کی صورتحال کے مطابق لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی کا اعلان کریں تاہم کورونا کے نئے کیسز اور کووڈ انیس سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کا جائزہ ملکی سطح پر لیا جاتا ہے۔

چند ضوابط کا تعلق پورے ملک سے ہوتا ہے۔ ابھی ایسٹر لاک ڈاؤن سے متعلق میرکل نے بیانات دیے جس پر اُن کی اپنی پارٹی کے ممبراں پہلے متفق تھے، بعد ازاں چانسلر کے ایسٹر لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد خود کرسچین ڈیمو کریٹک یونین کے اراکین نے میرکل کے ایسٹر لاک ڈاؤن کی مخالفت زور و شور سے کی۔ میرکل پر عوامی، اقتصادی اور سیاسی سطح پر حد سے زیادہ تنقید سامنے آئی یہاں تک کہ جرمن چانسلر نے ‘ایسٹر لاک ڈاؤن‘ کے فیصلے کو واپس لیا اور اس تنقید کے تناظر میں گذشتہ ہفتےاپنے ایک مختصر پیغام میں اعتراف کیا کہ ایسٹر کے دنوں میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کافی زیادہ عوامی بے یقینی کی وجہ بنا ہے، جس پر انہیں افسوس ہے اور وہ دل سے معذرت خواہ بھی ہیں۔

میرکل کے اس اقدام کو ‘یو ٹرن‘ قرار دیا گیا۔ ساتھ ہی کئی ارکان نے کہا کہ ”انگیلا میرکل کی بطور سیاستدان ایک بڑی خوبی ان کی طرف سے اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لینا ہے اور حکومتی فیصلہ واپس لے لینا اور اس پر عوام سے معذرت کرنا ان کے بڑے پن کا ثبوت ہے۔ ‘‘

جرمنی نے فرانس ، خاص طور سے پیرس کو ’ریڈ زون‘ قرار دے دیا ہے۔

کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا۔ یورپ کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی بھی اس وبا سے بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ جرمن حکومت نے اس اثناء میں بہت سے ایسے اقدامات بھی کیے جو قابل تعریف تھے۔ مثال کے طور پر جب کورونا وائرس کی پہلی لہر نے پورے یورپ کو خوفناک حد تک اپنی لپیٹ میں لیا تو چند یورپی ممالک جیسے کہ اٹلی، اسپین، یونان کی صورتحال بہت تشویشناک ہوئی۔ ان ممالک میں طبی عملے اور تکنیکی وسائل کی اشد ضرورت تھی تو جرمنی نے مدد کی تھی۔ جرمنی یورپ کے وسط میں واقع ہے اس لیے جرمنی کو تمام اطراف کی سرحدوں کو بھی کنٹرول کرنا تھا اور خود جرمنی کی 16 ریاستوں کے اندر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اجتماعی اقدامات بھی کرنا تھے اور ہر ریاست یا صوبے کو انفرادی سطح پر بھی اپنے ہاں پائی جانے والی صورتحال کے مطابق قواعد و ضوابط طے کرنا پڑے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ہر ریاست کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے طور پر انفرادی فیصلے کیے اور اپنے صوبے میں اُسے نافذ کروایا۔ اس صورتحال میں وفاقی حکومت کافی حد تک بے بس نظر آنے لگی۔ میرکل اس وقت کافی مایوس نظر آئیں جس کا اظہار انہوں نے اینے انٹرویو میں کیا۔

میرکل جو اس سال ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں، نے اپنے ٹیلی وژن انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے اس وعدے پر قائم رہیں گی کہ اس سال سال موسم گرما کے اختتام تک جرمنی کے تمام بالغ شہریوں کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ جرمن چانسلر نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک اپنے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات میں اب تک بہتر کار کردگی کا ثبوت دے چُکا ہے۔ ایک خاص نکتے کی نشاندہی کرتے ہوئے انگیلا میرکل کا کہنا تھا،” شاید ہم بسا اوقات بہت زیادہ کاملیت پسند ہو جاتے ہیں اورہر چیز بالکل کامل طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ میرکل نے کُھلے دل سے کہا،” جو غلطیاں کرتا ہے اُسے ہمیشہ بہت سی عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

Share this:
Mozambique
Previous Post موزمبیق کے قصبے پر اسلامک اسٹیٹ کے قبضے کا دعویٰ
Next Post متحدہ عرب امارات میں چین کی مدد سے کورونا ویکسین بنانے کا آغاز
United Arab Emirates and China

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.