geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی کی 3 بڑی جامعات میں ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار

March 30, 2021 0 1 min read
Jinnah Sindh Medical University
Share this:

Jinnah Sindh Medical University

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کی 3 بڑی سرکاری جامعات گزشتہ کئی برسوں میں حکومت سندھ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ملنے والے ڈیولپمنٹ فنڈز کا استعمال ہی نہیں کر سکیں۔

فنڈز کے عدم استعمال اور ترقیاتی منصوبے شروع نہ کرنے کے حوالے سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سرفہرست ہے جبکہ دیگر دو جامعات میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء اور جامعہ کراچی شامل ہے۔ یہ بات پیر کو وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وائس چانسلرز کے منعقدہ اجلاس میں سامنے آئی ہے۔

مشیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ترجمان کے مطابق مشیر جامعات نثار کھوڑو نے دوران اجلاس جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء اور کراچی یونیورسٹی میں ترقیاتی اسکیموں پر فنڈز کے اجرا کے باوجود مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس یہ بات سامنے آئی کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اپ گریڈیشن اور اسٹرینتھننگ کے حوالے سے گرلز ہاسٹل اور اکیڈمک بلاکس کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے لیے 2015 میں 791 ملین روپے کی اسکیم پر رواں سال 130 ملین روپے مختص کیے گئے جس میں سے 30 ملین روپے جاری بھی ہوئے۔

’’ایکسپریس‘‘ نے اس صورتحال پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع کا موقف جاننے کے لیے ان سے کئی بار رابطے کی کوشش کی تاہم وہ مسلسل رابطے سے گریز کرتے رہے۔

ترجمان کے مطابق نثار کھوڑو نے کراچی یونیورسٹی میں شہید بینظیر بھٹو چیئر اور کنوینشن سینٹر کی تعمیر کا کام 2017 سے بند ہونے ہر بھی برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ کراچی یونیورسٹی شہید بینظیر بھٹو چیئر اور کنوینشن سینٹر کی تعمیر کے کام کے لیے تاحال کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل نہیں کرسکی۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا تھا کہ 2017 میں جامعہ کراچی میں سیوریج نظام کی تنصیب کے لیے 400 ملین روپے مختص کیے گئے۔ ایک سال بعد ہمیں سندھ حکومت کی جانب سے اسائنمنٹ اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ملی۔ اس کے بعد کنسلٹنٹ کی تقرری کا معاملہ آیا تو مسلسل 8 اجلاسوں تک محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اپنا نمائندہ نہیں بھیجا جس کے سبب کمیٹی کنسلٹنٹ کا تقرر ہی نہیں کرسکی تاہم اب 24 مارچ کو اس منصوبے کا کنسلٹنٹ کا تقرر کرلیا گیا ہے۔

بینظیر بھٹو چیئر اور کنونشن سینٹر کے حوالے سے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ 2012 میں شروع ہوا۔ دو سال تک فنڈ ہی ریلیز نہیں کیے گئے،ترجمان برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کا کہنا ہے کہ 442 ملین روپے کی 2014 کی اس اسکیم پر 177 ملین روپے کے اجرا سے انتظامیہ 2016 تک صرف 164 ملین روپے خرچ کیے اور اس اس اسکیم کا کام 2017 سے بند ہے،مشیر وزیر اعلی سندھ کے ترجمان شکیل میمن رابطہ کرنے پر اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں آرڈیٹوریم،کلاس رومز میں سہولیات اور سٹی کیمپس کی تعمیر کے لیے 200 ملین کی اسکیم سے 104 ملین روپے جاری کیے گئے تاہم یونیورسٹی نے صرف 50 ملین روپے خرچ کیے۔

Share this:
Peshawar Government Hospital
Previous Post پشاور کے تینوں بڑے سرکاری اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے
Next Post رمضان میں SOPs کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی، نورالحق قادری
Pir Noorul Haq Qadri

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.