geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی کا خانہ جنگی سے دو چار شام کے لیے مزید امداد کا وعدہ

March 30, 2021 0 1 min read
Syria Civil War Aid
Share this:

Syria Civil War Aid

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی، برسلز میں مجوزہ عطیہ دہندگان ملکوں کی کانفرنس میں شام میں خانہ جنگی کے متاثرین کے لیے اس بار بھی اضافی مدد کا وعدہ کرے گا۔

جرمنی، شام میں گزشتہ دس برسوں سے جاری خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک ”خاطر خواہ” رقم مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔ شام کے لیے تازہ امداد مہیا کرنے پر بات چیت کے لیے برسلز میں 30 مارچ منگل کے روز ایک’ڈونر کانفرنس‘ میں دنیا کے 60 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

پیر کے روز جرمن وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ جرمنی نے گزشتہ برس شام کو ایک ارب 88 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی تھی اور اس برس بھی وہ تقریباً اس سے زیادہ رقم اور مزید دیگر اہم وسائل مہیا کرنے کی تصدیق کرتا ہے۔

گزشتہ برس شام کو مجموعی طور پر تقریبا ًپونے ساتھ ارب ڈالر کی رقم مہیا کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر وعدہ تقریبا ًساڑھے چار ارب ڈالر کا کیا گیا تھا۔ اس میں سے جرمنی نے منصوبے سے زیادہ ایک اعشاریہ سات ارب یورو کی امداد فراہم کی تھی۔

امداد کا بیشتر حصہ غذائی اشیا، ادویات اور بچوں کی تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔ یہ رقم بیشتر امدادای ایجنسیوں یا پھر بڑی تعداد میں مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک میں تقسیم کی جائے گی۔

شام کے بڑے علاقے پر مختلف باغی گروپوں اور صدر بشار الاسد کے درمیان کنٹرول کے حصول کی جنگ کے باعث ملک زبردست خانہ جنگی کا شکار ہے۔ اس تنازعہ میں اب تک کئی غیر ملکی طاقتیں شامل ہوچکی ہیں اور کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

توقع ہے کہ اس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس اپنے بیان میں شام میں حقیقی امن کے قیام اور اس کے لیے مذاکرات پر زور دیں گے۔ ان کے خطاب کی ایک نقل ڈی ڈبلیو کو حاصل ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے، ”بڑے سے بڑا اور طویل ترین امدادی قافلہ بھی پائیدار امن کا متبادل نہیں ہو سکتا۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”شام کی حکومت اور اس کے حامیوں کو بالآخر یہ بات سمجھنی ہوگی کہ ایک سنجیدہ سیاسی عمل ہی ملک کو ایک مستحکم مستقبل فراہم کر سکتا ہے۔ تباہ شدہ ملک میں دکھاوے کے لیے انتخابات حقیقی مذاکرات کے متبادل ہرگز نہیں ہو سکتے۔”

انہوں نے مزید کہا، ”شام کے اس سانحے کو آئندہ مزید 10 برسوں تک جاری رہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ لہذا ہم لاکھوں شامی شہریوں کی تکالیف دور کرنے اور امن کے امکان کو حاصل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔”

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے متنبہ کیا ہے کہ شام میں زمینی صورت حال دن بہ دن مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے امداد کے حوالے سے بھی حکمت عملی بدلنے پر زور دیا ہے۔

یورپی یونین ابھی تک ان تمام علاقوں میں امداد فراہم کرنے کو مسترد کرتی رہی ہے جو صدر بشار الاسد کے زیر کنٹرول ہیں۔ بلاک کا موقف ہے وہ ایسا اسی صورت میں کرنے پر راضی ہوگی جب شام میں سیاسی حل کے لیے کوئی ٹھوش پیش رفت ہوگی۔

جرمنی میں بعض کیتھولک خیراتی اداروں کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں میں بھی تعمیراتی پروجیکٹ کو امداد فراہم کی جائے جو صدر اسد کے زیر کنٹرول ہیں۔ ‘جرمن کیتھولک کاٹیاز’ کے صدر پیٹیر نیہر نے شام میں انسانی صورت حال کو تباہی سے تعبیر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے سے، ”جس ایمرجنسی امداد پر توجہ دی جاتی رہی ہے اسے اب ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ ”

نیہر نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے بات چیت میں کہا، ” حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں بھی ہمیں تعمیراتی اقدامات کرنے کی اجازت دینی ہوگی۔ ہم لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے سر پر بھی ایک چھت ہو۔ ہمیں بچوں کے لیے اسکول اور صحت کے مراکز تعمیر کرنے ہوں گے۔”

شام میں گزشتہ ایک عشرے سے جاری خانہ جنگی اور پھر حالیہ معاشی بحران کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں غربت و افلاس میں زبرست اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام میں تقریبا ًسوا کروڑ لوگ، یعنی ملک کی تقریبا ًساٹھ فیصد آبادی، بھوک سے دو چار ہے۔ ایسے افراد جو غذائی اشیا کی امداد کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ان کی گزشتہ ایک برس کے دوران تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔

Share this:
Hassan Murtaza
Previous Post پیپلزپارٹی کا عید کے بعد پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کا دعویٰ
Next Post چین نے ہانگ کانگ کے متنازعہ انتخابی نظام کو منظور کر لیا
Hongkong and China

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.