geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘میانمار کے پناہ گزینوں کو کھانا اور گھر نہ دیں’ بھارت

March 30, 2021 0 1 min read
Myanmar Refugees
Share this:

 Myanmar Refugees

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کی فوجی حکومت کی سخت کارروائیوں سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ بھارت کی پڑوسی ریاست منی پور میں پناہ کے لیے پہنچے ہیں۔

بھارت کی شمالی مشرقی ریاست منی پور کی حکومت نے اپنے سرحدی اضلاع کے حکام کو یہ ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ میانمار سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے، ” کسی بھی طرح کے کیمپوں کا اہتمام نا کیا جائے اور نہ ہی انہیں کھانے کی اشیاء اور رہائش کے لیے دیگر سہولیات مہیا کی جائیں۔”

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کی سرحد بھی میانمار سے ملتی ہے جہاں گزشتہ کئی روز کے دوران میانمار سے جان بچا کر بہت سے لوگ پناہ کے لیے پہنچے ہیں۔ تاہم حکومت نے حکام سے ان پناہ گزینوں کی کی مدد کرنے کے بجائے دراندازی پر قابو پانے کا حکم دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست منی پور پہنچنے والوں میں میانمار کی پارلیمان کے بعض رکن بھی ہیں جو فوج کے خوف سے فرار ہو کر آئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ اگر کوئی پناہ گزیں بہت زيادہ زخمی ہو تو اس صورت میں، “انسانی بنیادوں پر اسے صرف طبی مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔” تاہم حکام کو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ کوئی بھی شخص سرحد عبور نہ کر سکے۔

چند روز قبل بھارت کی مرکزی حکومت نے بھی میانمار سے متصل میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ منی پور اور اروناچل پردیش جیسی شمال مشرقی ریاستوں کو میانمار سے آنے والے پناہ گزینوں کو بھارت میں داخل نہ ہونے کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

اس سلسلے میں نئی دہلی میں وزارت داخلہ نے 12 مارچ کو ایک خط تحریر کیا تھا۔ اس میں لکھا تھا، “جیسا کہ معلوم ہے کہ میانمار کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر بڑے پمیانے پر وہاں کے لوگوں کے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں میانمار اور بھارت کی سرحدوں پر تعینات تمام محافظوں کو الرٹ پر رہنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر بھارت میں نہ داخل ہو سکے۔”

بھارت کے موقف کے برعکس اقوام متحدہ میں میانمار کے نمائندے نے حال ہی میں موجودہ سیاسی بحران کے پیش نظر بھارت کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے میانمار سے بھارت پہنچنے والے افراد کو پناہ دینے اور انہیں سائبان مہیا کرنے کی اپیل کی تھی۔

یو این کے نمائندے کا کہنا تھا،’’دونوں ملکوں میں ایک طویل تاریخی رشتہ رہا ہے اور اسے کبھی بھولنا نہیں چاہیے۔” ان کے بیان کے مطابق میانمار کے باشندوں کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ادھر میانمار میں بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم نے منگل کے روز مجموعی طور پر 510 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

شہری ہلاکتوں کی مانیٹرنگ کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ‘اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پولیٹیکل پریزنرز’ (اے اے پی پی) نے بتایا کہ صرف پیر کے روز میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون میں کم از کم آٹھ مزید شہریوں کی ہلاکت کے ساتھ ملک بھر میں مجموعی طور پر چودہ افراد ہلاک ہوئے۔

اس دوران میانمار میں جمہوریت نواز کارکنوں نے ینگون میں فوجی بغاوت کے خلاف ‘کوڑا ہڑتال’ کے ذریعے احتجاج کا ایک نیا طریقہ کار شروع کیا ہے۔

اس کے تحت کارکنان نے منگل کے روز بطور احتجاج ینگون کی سڑکوں اور گلیوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر جمع کر دیے ہیں۔ عام شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بطور احتجاج اپنا کوڑا سڑکوں پر ہی پھیکنا شروع کریں۔

ادھر مسلح باغی گروپوں نے بھی فوج سے خونریزی فوراً بند نہ کرنے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ تین مسلحہ باغی گروپوں کا کہنا ہے کہ اگر فوجی جنتا نے فوری طور پر، “خون خرابہ بند نہیں کیا تو پھر وہ مظاہرین کے ساتھ اپنا تعاون شروع کر دیں گے اور فوج کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔”

ملک کی منتخب رہنما آنگ سان سوچی کو یکم فروری کو اقتدار سے برطرف کر دینے کے بعد سے ہی ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی برادری مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی سخت مذمت کر رہی ہے اور فوجی جنتا پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکا نے پیر کے روز میانمار سے تجارتی معاہدے معطل کر دیے اور جمہوری حکومت کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپی یونین نے میانمار کے فوجی جرنیلوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی تنظیمیں بھی فوجی کارروائی کی مسلسل مذمت کر رہی ہیں۔

Share this:
Ashraf Ghani
Previous Post بھارتی وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات
Next Post سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے
Hafeez Sheikh

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.