geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چراغ تلے اندھیرا: جرمن عوام ویکسینیشن مہم سے کافی مایوس

April 7, 2021 0 1 min read
Coronavirus Vaccination Campaign
Share this:

Coronavirus Vaccination Campaign

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں ویکسینیشن مہم پر سے ملکی باشندوں کا اعتبار اٹھتا جا رہا ہے لیکن فیملی ڈاکٹرز مدد کے لیے تیار ہیں اور وفاقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسین کی مہم تیز تر ہو جائے گی۔

یورپ کی اقتصادی شہ رگ سمجھے جانے والے جرمنی کو کورونا کی وبا نے کئی اعتبار سے نقصان پہنچایا ہے۔ جرمنی عام طور پر سماجی سہولیات کی فراہمی، فلاحی امدادی کاموں اور مشینوں کی ایجاد کے علاوہ طبی شعبے میں ہونے والی نت نئی ریسرچ کے میدان میں بھی نہ صرف یورپ بلکہ دنیا بھر میں معتبر اور با صلاحیت ملک سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ برس سے لے کر رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک دنیا کے دیگر خطوں اور ممالک کی طرح جرمنی کو بھی کورونا کی وبا کے پھیلاؤ نے بہت منفی انداز میں متاثر کیا۔ اب تک عام خیال یہ تھا کہ یہ ملک اپنے ہاں کورونا کی وبا سے اچھی طرح نمٹ لے گا اور شہریوں کو موذی عارضے کووڈ انیس سے بچانے کے لیے ضروری طبی سہولیات کی فراہمی میں تیز رفتار اور ٹھوس اقدامات کرے گا۔ لیکن بد قسمتی سے اب تک کی صورت حال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ کورونا کی وبا سے جڑے دیگر اقتصادی اور معاشرتی مسائل کو اگر ایک طرف رکھ بھی دیا جائے اور صرف جرمنی کی کورونا ویکسین پالیسی ہی کا جائزہ لیا جائے، تو مایوس کن نتائج سامنے آتے ہیں۔

ایک نئی سروے رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ تقریباً دو تہائی جرمن باشندوں کو شبہ ہے کہ برلن حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق جو اہداف طے کیے گئے تھے وہ انہیں پورا نہیں کر پائے گی۔ پیر پانچ اپریل کو شائع ہونے والی اس سروے رپورٹ کے مطابق تقریباﹰ دو تہائی جرمن باشندوں نے اس بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا کہ حکومت کورونا ویکسینیشن مہم کے اپنے اہداف حاصل کر سکے گی۔ عوام میں مایوسی کافی بڑھ گئی ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے وعدہ کیا ہے کہ ستمبر تک ایسے تمام بالغ جرمن باشندوں کو، جو کورونا ویکسین لگوانا چاہتے ہیں، پہلا ٹیکہ لگ جائے گا۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی طرف سے کرائے گئے اس سروے کے مطابق محض 23 فیصد رائے دہندگان نے اس خوش امیدی کا اظہار کیا کہ حکومت اپنے ویکسینیشن اہداف حاصل کر لے گی جبکہ 62 فیصد نے کہا کہ اس کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں۔ اس کے مقابلے میں فروری میں کیے گئے ایک سروے میں 26 فیصد رائے دہندگان کا خیال تھا کہ جرمنی اپنے کورونا ویکسینیشن کے اہداف حاصل کر سکتا ہے۔

اس سروے کے مطابق خود جرمنی میں حکمران جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین یا سی ڈی یو اور اس کی ہم خیال پارٹی کرسچن سوشل یونین یا سی ایس یو کے 53 فیصد ووٹروں بھی کا کہنا ہے کہ انہیں برلن حکومت کے ستمبر تک ویکسینیشن کے لیے طے کردہ اہداف حاصل کر لینے کے امکانات نظر نہیں آتے۔

جرمن چانسلر ماسک پہننے کی تاکید کرنے سے پہلے خود اپنا ماسک درست طریقے سے پہنتے ہوئے۔

جرمنی اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر سے دو چار ہے۔ تمام 16وفاقی ریاستیں اپنے اپنے ہاں کورونا کے نئے کیسز اور کووڈ انیس کے باعث اموات کی تعداد کے اعتبار سے لاک ڈاؤن ضوابط طے کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی سطح پر کوئی ایسا قانون یا لائحہ عمل تیار نہیں کیا جا سکا، جس کا اطلاق تمام 16 ریاستوں پر یکساں ہو سکے۔ اس کی ایک وجہ جرمن صوبوں کی کافی زیادہ خود مختاری کی روایت بھی ہے۔ جرمن باشندے تاہم کورونا ویکسین کی مہم سے کافی زیاہ آس لگائے ہوئے تھے۔ خاص طور سے جب جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک نے فائزر کے تعاون سے سب سے پہلے کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے عوام میں ایک اطمینان پایا جانے لگا تھا اور امید بندھنے لگی تھی کہ عوام کو تیزی سے یہ ویکسین لگا دی جائے گی۔

وفاقی جرمن وزیر صحت ژینس اشپاہن نے پیر کے روز کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اپریل کے آخر تک جرمنی میں کل آبادی کے 20 فیصد حصے کو کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگا دیا جائے گا۔ وزیر صحت نے برلن میں ایک ویکسینیشن سینٹر کے دورے کے دوران اپنے بیان میں مزید کہا کہ پہلے یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ اپریل میں محض 10 فیصد تک باشندوں کو پہلی ویکسین لگائی جا سکے گی۔ تاہم ان کے بقول، ”ہم ویکسین کی متوقع تیز رفتار فراہمی کی روشنی میں یہ امید کر رہے ہیں کہ اپریل میں 20 فیصد تک باشندوں کو اس ویکسین کی پہلی ڈوز دے دی جائے گی۔‘‘

رواں ہفتے جرمنی کے جنرل پریکٹیشنرز یا عام ڈاکٹر اپنے اپنے کلینکس پر بھی ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ ان کی اس مہم کو تیز تر کرنے کے لیے جلد ہی دیگر میڈیکل اسپیشلسٹ، نجی فزیشنز اور کمپنی ڈاکٹرز بھی ان کی مدد کریں گے۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق ویکسینیشن کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کو روک نہیں سکتی اور اس کے لیے سماجی رابطوں پر پابندی ضروری ہے۔

گزشتہ اختتام ہفتہ پر جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے ملک بھر یعنی تمام 16 وفاقی ریاستوں میں یکساں نوعیت کی پابندیوں کی تجویز پیش کی تھی۔ مگر جرمن وفاقی نظام میں یہ بہت مشکل ہے کیونکہ ہر صوبے کو اپنے ہاں کی صورتحال کے حساب سے پابندیوں کے فیصلے کا حق حاصل ہے۔ ہر ریاست کے باشندوں کے لیے یہ جاننا مشکل ہو گا کہ انہیں کن چیزوں کی اجازت ہے اور کن پر پابندیوں میں مزید سختی کی گئی ہے۔ لہٰذا اس وزارتی تجویز پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا تھا۔

جرمن شہروں اور قصبوں کے انتظامی اور بلدیاتی اداروں کی ملکی تنظیم کے سربراہ گیرڈ لانڈزبرگ نے اس بارے میں کہا کہ کسی وفاقی قانون کے نفاذ میں بہت زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ فُنکے میڈیا گروپ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ”موجودہ وفاقی نظام نے اس وبا کے دور میں اپنی افادیت ثابت کر دی ہے۔ مختلف ریاستوں اور علاقوں میں مختلف ضوابط بجا ہیں، کیونکہ ہر علاقے میں کورونا کے نئے کیسز اور کووڈ انیس کے باعث اموات کی تعداد مختلف رہی ہے۔‘‘

جرمن ریاست بویریا کے وزیر اعلیٰ مارکوز زؤڈر اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی ایک پیج پر نہیں ہیں۔

اس کے برعکس جرمنی کی تجارتی شعبے کی حامی سمجھی جانے والی سیاسی جماعت فری ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی ہر صوبے کے لیے یکساں نوعیت کے وفاقی قانون کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایف ڈی پی کے پارلیمانی حزب کے نائب سربراہ اشٹیفان تھومائے نے جرمن قدامت پسندوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدامت پسند سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک میں کورونا سے متعلق یکساں نوعیت کی قانون سازی کو ممکن بنانے میں بہت وقت لگا دیا۔ تاہم ان کا کہنا ہے، ”تاخیر سے ہونا، نا ہونے سے بہتر ہے۔‘‘

Share this:
Jeff Bezos
Previous Post کورونا کے باوجود ہر 17 گھنٹے میں 1 ارب پتی کا اضافہ
Next Post ترک صدر کی یورپی یونین کونسل اور کمیشن کے سربراہان سے ملاقات
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.