geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ پھر مؤخر

April 8, 2021 0 1 min read
Meeting
Share this:

Meeting

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا اور حتمی فیصلہ پیر تک مؤخر کر دیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ نیپراکی رپورٹ 2019-20 اور اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2020 کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم ریسرچ اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 میں ترمیم کی منظوری دی گئی جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے پہلے لیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق مردم شماری2017 کے نتائج سے متعلق پیر کو حتمی فیصلے کیلئے ورچوئل میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایل این جی درآمد اور آئین کے آرٹیکل 158 اور 172 (3) کے نفاذ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیا جبکہ کمیٹی وزیر منصوبہ بندی، وزیر توانائی اور معاون خصوصی پیٹرولیم پر مشتمل ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی صوبوں کی مشاورت سے گھریلوگیس ضروریات کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اتفاق رائے پیداکرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے واحد معیاری ترتیب دینے والا قومی ادارہ ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے اپنے معیارات کالعدم قراردیکرپاکستان اسٹینڈرڈ اینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی کےطےشدہ ہم آہنگی کےمعیاراپنائیں گے، معیاری لیبلنگ اور سرٹیفیکیشن مارکس (لوگو) پی ایس کیو سی اے کا خصوصی ڈومین رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں زکوۃ فنڈ کی صوبوں کو منتقلی کے معاملے پر بھی بحث کی گئی اور سابقہ فاٹا کے انضمام کے بعد زکوۃ فنڈ کا حصہ خیبرپختونخوا کو دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنےکےمعاملےپرپیرکو دوبارہ اجلاس کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے کو نئی مردم شماری سے جوڑنے کا مطالبہ کیا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مردم شماری کے نتائج سے متعلق وقت مانگا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 سال سے پہلے مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post ہمیں، روس کے ساتھ فروغ پاتے باہمی تعلقات پر خوشی ہے: عمران خان
Next Post صوابی میں جج کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
Swabi Judge Murder

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.