geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

موزمبیق: قدرتی گیس کے مرکز پر حملہ، بارہ غیرملکیوں کے سر قلم

April 9, 2021 0 1 min read
Mozambique Government Forces
Share this:

Mozambique Government Forces

موزمبیق (اصل میڈیا ڈیسک) موزمبیق کے قصبے پالما میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے بارہ افراد کے سر قلم کر دیے، جن کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ غیر ملکی تھے۔ یہ واقعہ قدرتی گیس کے ایک پروجیکٹ کے نزدیک پیش آیا۔

اسلامک اسٹیٹ کے باغیوں اور حکومتی فورسز کے مابین جھڑپوںمقامی باٹندوں کو پالما سے کابو ڈلگاڈو منتقل کیا گیا۔

مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے صوبے کابو ڈلگاڈو کے قصبے پالما میں قدرتی گیس کے ایک پروجیکٹ کے نزدیک دہشت گردی کے اس واقعے میں داعش یا ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے دہشت گردوں نے 12 افراد کے سر قلم کر دیے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تمام افراد غیر ملکی تھے۔ اس گیس پروجیکٹ کی مالیت 60 بلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس بارے میں مقامی پولیس کے کمانڈر نے سرکاری ٹیلی وژن پر اپنا ایک بیان بھی دیا۔ کمانڈر پیڈرو دا سلوا نے پالما کا دورہ کیا اور وہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جن 12 سر بریدہ لاشوں کو دیکھا ہے، ان کی قومیتوں کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے تاہم یہ تمام لاشیں سفید فام انسانوں کی تھیں۔

بدھ کو ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں پولیس کمانڈر جائے وقوعہ پر کھڑے ہو کر کہہ رہے تھے، ”یہ افراد اس جگہ پر بندھے ہوئے پائے گئے اور ان کے سر قلم کر دیے گئے تھے۔‘‘ پولیس کمانڈر نے بتایا کہ ان لاشوں کو انہوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے خود دفنایا۔

جنوبی افریقہ کے اس ملک میں یہ دہشت گردانہ واقعہ ایک ایسے وقت پر رونما ہوا ہے، جب آج جمعرات کو علاقائی رہنماؤں کا ایک اجلاس اختتام پذیر ہونے کو تھا۔ اس میٹنگ کا مقصد افریقہ کے جنوبی خطے میں شورش کے سدباب پر غور کرنا تھا۔

‘اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش ایک ایسی دہشت گرد تنظیم ہے، جس کے باغیوں نے 2017 ء سے موزمبیق کے شمالی صوبے کابو ڈلگاڈومیں تیزی سے شورش پھیلائی ہے اور خاص طور سے پالما کے علاقے میں یہ جنگجو بہت سرگرم ہیں۔

دریں اثناء موزمبیق کے حکام نے کہا کہ 24 مارچ سے شروع ہونے والے تازہ ترین حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے جبکہ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شورش کے سبب ہزاروں مقامی باشندے اپنے گھر بار چھوڑ کر اس علاقے سے رخصت ہو چکے ہیں۔ ہلاک یا بے گھر ہونے والوں کی اصل تعداد اب بھی غیر واضح ہے۔ موزمبیق کے سرکاری ٹیلی وژن سے نشر کردہ ویڈیو امارولا ہوٹل کے باہر بنائی گئی، جہاں غیر ملکیوں اور مقامی باشندوں پر مشتمل ایک بہت بڑا گروپ حملے کے اگلے دنوں میں باغیوں کے محاصرے میں نظر آ رہا تھا۔

نیشنل پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ انہوں نے یہ فوٹیج دیکھی ہے لیکن وہ اس کے مندرجات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔ ادھر نیوز ایجنسی روئٹرز بھی پالما کے اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کر پائی کیونکہ پالما پر حملہ شروع ہونے کے بعد اس علاقے سے مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے تھے۔

موزمبیق کے صدر فیلپ نائیُوسی نے، جن پر دباؤ ہے کہ وہ ملک میں باغیوں کی مسلح کارروائیوں کے انسداد کے لیے بین الاقوامی مدد قبول کریں، بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ موزمبیق اپنی خود مختاری کے لیے ان مشکل حالات کے چند پہلوؤں سے خود ہی نمٹے گا۔ اس کے بعد ملکی فوج نے کہا کہ پالما کا قصبہ اب محفوظ ہے۔

Share this:
London Myanmar Ambassador
Previous Post لندن میں میانمار کے سفارتخانے پر جونیئر اہلکاروں کا قبضہ، سفیر فارغ
Next Post مصر: اخوان المسلمین کے رہنما کو عمر قید
Mahmoud Ezzat

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.