geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار کے چھ ارکان پارلیمان نے بھی بھارت میں پناہ لے رکھی ہے

April 10, 2021 0 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) ایک بھارتی پولیس افسر نے میانمار کے چھ ارکان پارلیمان کی بھارت میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ چھ سیاستدان بھی ان تقریباً 1800افراد میں شامل ہیں، جو فروری کے اواخر سے میانمار سے بھاگ کر بھا رت پہنچے ہیں۔

میانمار میں فوجی زیادتیوں سے بچنے کے لیے صرف عام لوگ اور پولیس اہلکار ہی نہیں بلکہ وہاں کے ممبران پارلیمان بھی ملک سے بھاگ رہے ہیں۔ میانمار سے بھاگ کر بھار ت آنے والے بیشتر لوگوں نے شمال مشرقی ریاست میزورم میں پناہ لے رکھی ہے۔

میانمار میں برطرف حکومت کی نمائندگی کرنے والی ایک تنظیم سی آر پی ایچ کمیٹی کے ایک مشیر نے جمعرات کے روز بتایا کہ میانمار کے کم از کم چھ اراکین پارلیمان نے بھارت میں پناہ لے رکھی ہے۔ یہ لوگ فوجی بغاوت کے بعد فوجی جنتا کے ذریعہ گرفتار کر لیے جانے کے خوف کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

سی آر پی ایچ کے مشیر نے اپنا نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر کہا، ”ان دنوں میانمار میں ممبران پارلیمان کافی خطرے میں ہیں۔ ان کے گھروں کی تلاشیاں لی جارہی ہیں اور فوج ان کی تمام نقل وحرکت پر نگاہ رکھ رہی ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ جن ممبران پارلیمان نے بھارت میں پناہ لے رکھی ہے ان کا تعلق میانمار کے چن اور سگینگ صوبے سے ہے۔ یہ آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی(این ایل ڈی) پارٹی کے رکن ہیں۔ جس نے نومبر سن 2020 میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن فوج نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایک بھارتی پولیس افسر نے بھی میانمار کے چھ اراکین پارلیمان کی بھارت میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ فروری کے اواخر کے بعد سے اب تک میانمار سے تقریباً اٹھارہ سو افراد سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوئے ہیں اور ان میں سے بیشتر نے شمال مشرقی ریاست میزورم میں پناہ لے رکھی ہے۔

بھارت کے لیے سفارتی مسئلہ
میانمار کے اراکین پارلیمان کی بھارت میں موجودگی نئی دہلی کے لیے سفارتی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ بھارت کے میانمار کی فوج کے ساتھ روایتی طور پر قریبی تعلقات رہے ہیں لیکن وہاں حالیہ تشدد کے واقعات کے خلاف بھارت نے عوامی طور پر بیان دیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار کے اراکین پارلیمان کی بھارت میں موجودگی سے متعلق اس کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے جمعرات کے روز معمول کی آن لائن پریس بریفنگ کے دوران اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا،”ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں اور میانمار میں جمہوریت کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں۔”

میانمار میں سیاسی قیدیوں کی صورت حال پر نگاہ رکھنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پالیٹیکل پرزنرز کے مطابق فروری میں فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک پارلیمان کے ڈیڑھ سو سے زائد اراکین اور سابقہ حکومت کے عہدیداروں کے علاوہ ہزاروں افراد قید میں ہیں۔

فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک چھ سو سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

سی آر پی ایچ کمیٹی کے مشیر نے شمال مشرقی بھات میں کسی نامعلوم مقام سے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو ویڈیو کال کے ذریعہ بتایا، ”این ایل ڈی کے اراکین پارلیمان مجبوراً نہ صرف اپنی رہائش گاہوں سے بلکہ اپنے صوبے سے بھی فرار ہو رہے ہیں۔”

میانمار سے فرار ہو کر میزورم آنے والے ابتدائی لوگوں میں صرف ایسے پولیس اہلکار اور ان کے اہل خانہ تھے جنہوں نے فوج کا حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن فوجی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد عام شہری بھی وہاں سے بھاگ کر بھارت میں پناہ لے رہے ہیں۔

Share this:
Queen Elizabeth and Prince Philip
Previous Post ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کر گئے
Next Post امریکا ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار
US, Iran

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.